Tag: iftkhar chaudary

  • مشرف کوعلاج کیلئے بیرون ملک نہیں بھیجنا چاہیئے تھا، افتخارچوہدری

    مشرف کوعلاج کیلئے بیرون ملک نہیں بھیجنا چاہیئے تھا، افتخارچوہدری

    ایبٹ آباد : سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پرویزمشرف کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیج کر اختیارات کا غلط استعمال کیا اوراب حکومت سپریم کورٹ کے کند ھے پر رکھ رہی ہے۔

    سپریم کورٹ نے مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں سردار امان ایڈووکیٹ کے بھائی کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    افتخارمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی پرویز مشرف کا علاج ہو سکتا تھا حکومت کو انہیں باہر نہیں بھیجنا چاہئیے تھا۔

    ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پرویز مشرف اگر پاکستان نہ آئے تو مقدمات کا کیا بنے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عدالتوں نے انٹرپول کے ذریعے ایسے افراد کو پاکستان بلایا اور اب بھی واپس لا سکتی ہیں۔

  • سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

    سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

    اٹک : سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سندھ میں رینجرکو ملنے والے اختیارات کو درست قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجر کو جو اختیارات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں۔

    سندھ حکومت بھی اس معاملے پر قائل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اٹھائے گئے مسائل درست ہیں جسے حکومتی نمائندے نے بھی تسلیم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ دہشت گردی واقعہ پر ابھی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں فوجی عدالتوں کو درست قرار دیا۔

    افتخار چوہدری نے سعودی عرب کی حفاظت کو مذہبی فریضہ قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران سعودی کشیدگی میں ثالثی کرادر ادا کرے۔

  • جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آجائے گا، افتخار چوہدری

    جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آجائے گا، افتخار چوہدری

    ملتان : سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کا کہنا ہے کہ وہ  فیصلہ دے چکے تھے کہ کراچی کی سیاسی جما عتوں میں عسکری ونگ مو جود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتا ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام اچھا اقدام ہے جس کے ذریعے سچ سامنے آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بہتر ہو تا اگر جوڈیشل کمیشن  کے قیام کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے  بھی پاس سے پا س کرایا جا تا۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خا ن کے الزاما ت پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ان پر جو بھی الزما ات عائد کئے ہیں وہ انہیں غلط و جھو ٹ ثا بت کریں گے۔

    انہو ں نے کہا کہ وہ عمران خا ن کے مقاصد عوام کے سامنے لا ئیں گے کراچی کے حا لات پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو ہزار گیا رہ میں فیصلہ دیا تھا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز کو ختم کرے،ایم کیو ایم سمیت تما م پارٹیاں اگرعسکری ونگ ختم نہیں کرتیں تو حکومت بذریعہ پارلیمنٹ ان پر پابندی عائد کرے۔