Tag: IG

  • مدرسے میں بچے سے زیادتی: عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

    مدرسے میں بچے سے زیادتی: عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے بھارہ کہو کے مدرسے میں بچے سے زیادتی کے کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارہ کہو کے مدرسے میں بچے سے زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی درست تفتیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بچے کے حوالے سے مدعی نے بتانا ہے تو پولیس کیا کر رہی ہے؟ عدالت کو بتائیں آپ نے کیا تفتیش کی۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش میڈیکل کروانے پر ثابت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کی جائے۔

    ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    اس سے قبل سپریم کورٹ بھی کمسن بچی سے زیادتی کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔

    4 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں ملزم کی وکیل تہمینہ محب اللہ نے کہا تھا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، کیس میں مزید ڈی این ایز کی تفصیلات نہیں دی گئیں، 4 سالہ بچی کے بیان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا درخواست واپس لی جائے ورنہ ٹرائل پر اثر ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔

  • کراچی: 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    کراچی: 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    کراچی: شہرقائد سے 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے معاملے کا آئی جی سندھ کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے موچکو سے اغوا ہونے والی چودہ سالہ لڑکی کے معاملے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ اور اے وی سی سی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 14 سالہ سلمیٰ 5اکتوبر کو رات گئے گھر سے چلی گئی تھی، اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

    کراچی: کورنگی میں بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

    موچکو تھانے میں لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس بچی کی تلاش کے لیے عملی اقدامات نہیں کررہی، بچی کی گمشدگی کے بعد مختلف نمبروں سے کالز بھی آرہی ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال 22 ستمبر کو شہر قائد کے علاقے کورنگی میں علاقہ مکینوں نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ شہر قائد کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں نامعلوم خاتون ماں سے 8 ماہ کی بچی کو چھین کر فرار ہوگئی تھی۔

  • اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے، آئی جی سندھ

    اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ چوری و چھینےگئےموبائل فونزکی خریدوفروخت کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں انسداد اسٹریٹ کرائمز کی حکمتِ عملی اور اقدامات کی بابت امور  پر بریفینگ دی گئی۔

    ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت کی کہ کراچی کےمخصوص پوائنٹس پرروزانہ کی بنیادپر2گھنٹےاسنیپ چیکنگ کی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کو300موٹرسائیکلیں دینےکا اعلان بھی کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: اسٹریٹ کرائم کی 200 وارداتوں میں ملوث سرکاری افسران کے بچے گرفتار

    آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تمام تھانہ ایس ایچ اوز کو گاڑیاں دی جائیں اور جرائم کے خلاف مدد دینے یا اُس کی اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے اور اُسے نقد انعام بھی دیا جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی ماہ سے اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہے، نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل، گاڑی، موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کردیتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور بچوں کے اغوا پر اظہارِ تشویش

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں کراچی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر سخت تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری طور پر اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • الیکشن میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: آئی جی سندھ

    الیکشن میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: آئی جی سندھ

    حیدر آباد: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اہلکار اپنے پیشہ ورانہ خدمات بخوبی انجام دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر قابو پانے میں رینجرز کا کردار ہے، پولیس نے بھی آپریشن میں بھرپور رینجرز کا ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سے کراچی پولیس کا مورال کمزور ہوا تھا، ماضی میں شہر کے یہ حالات تھے کہ پولیس والوں کو دن دھاڑے شہید کردیا جاتا تھا، لیکن ایک کامیاب آپریشن کے بعد شہر کا امن بحال ہوا۔


    عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کا آغاز


    صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ فنڈز ختم ہونے کے باعث پولیس اسپورٹس ونگ ختم ہوچکی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی شخصیات سے اضافی سیکیورٹی کی واپسی کے حکم پر بھی عمل درآمد ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ آج حیدرآباد میں واقع پولیس گراؤنڈ میں پولیس شہداء نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔


    بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کی درخواست پر مزید دلائل طلب


    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس کےلیے تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں، علاوہ ازیں سیکیوٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ انتخابات کا عمل پر امن بنایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔