Tag: IG KPK

  • سیشن جج شاکر اللہ کیسے بازیاب ہوئے؟ آئی جی کے پی نے بتا دیا

    سیشن جج شاکر اللہ کیسے بازیاب ہوئے؟ آئی جی کے پی نے بتا دیا

    پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے کہا ہے کہ سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی سے ممکن ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے انسپکٹرل جنرل اختر حیات نے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللہ کے اغوا کے فوراً بعد کلاچی، ٹانک سمیت متعدد علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ سیشن جج کی منتقلی روکنے کے لیے مشتبہ علاقوں میں سیکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا تھا، اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب

    آئی جی اختر حیات کے مطابق سیشن جج شاکراللہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، اور ڈیرہ پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/session-judge-shakirullah-marwat-video-message/

  • پشاورخودکش دھماکے کی تحقیقات کے لئے  جےآئی ٹی قائم

    پشاورخودکش دھماکے کی تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی قائم

    پشاور: یکہ توت خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی جبکہ پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سے 30 سے 40 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یکہ توت میں اے این پی انتخابی مہم میں خودکش حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے متحرک ہوگئے، آئی جی خیبرپختونخوا نے حملہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کردی۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، سات افراد پر مشتمل کمیٹی پانچ دن میں سینٹرل پولیس آفس کو رپورٹ ارسال کرے گی۔

    اسپیشل کومبیٹ یونٹس کو سرچ آپریشنز کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال نے بتایا کہ پشاور حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تیس سے چالیس مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ بلور خاندان کو خصوصی طور پر دو سیکیورٹی گارڈز فراہم کئے گئے تھے، اس حملے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی پلان
    مزید سخت کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پشاور خودکش حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے، حملے کے دس شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا ، شہدا کی نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھیں۔


    مزید پڑھیں : پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلورسمیت 13 شہید


    خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما اور پی کے اٹہتر کے امیدوار ہارون بلور کے گھرتعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، ہارون بلور شہید کے بیٹے دانیال بلور کا کہنا ہے کہ اے این پی کے کارکن حوصلہ نہ ہاریں، وطن کو ضرورت پڑی تو وہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    گزشتہ شب یکہ توت میں این اے پی کی کارنر میٹںگ پر خودکش حملہ میں ہارون بلورسمیت اکیس افراد شہید ہوئے تھے، ہارون بلورمرحوم بشیر بلورکےبڑے صاحبزادے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اضافی سیکیورٹی واپس لینے پر آئی جی کی عدالت میں تعریف

    اضافی سیکیورٹی واپس لینے پر آئی جی کی عدالت میں تعریف

    پشاور: وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق کیس میں آئی جی خیبر پختونخواہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس نے آئی جی کی کارکردگی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس کے گزشتہ روز کے سیکیورٹی واپس لینے کے حکم کے بعد آئی جی نے صوبے میں سیکیورٹی واپس لینے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے کے 22 اضلاع سے مجموعی طور پر 1 ہزار 7 سو 69 افراد سے نفری واپس لی گئی۔

    صوبے کی سب سے زیادہ نفری پارلیمینٹیرینز کو دی گئی تھی۔ مجموعی طور پر 3 سو 97 پارلیمینٹیرینز سے نفری واپس لی گئی۔

    فہرست میں دوسرے نمبر پر سول سرکاری افسران کی تعداد 3 سو 49 ہے۔

    سابق اور موجودہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی نفری واپس لی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 3 سو 41 اراکین کو سیکیورٹی دی گئی تھی۔

    رپورٹ پیش کرنے پر چیف جسٹس نے آئی جی کی تعریف کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا، آپ کا شکریہ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کے استفسار پر آئی جی نے بتایا تھا کہ اس وقت صوبے میں 3 ہزار اہلکار ذاتی سیکیورٹی پر ہیں۔

    چیف جسٹس نے صوبے میں سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کو دی گئی اضافی سیکیورٹی فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنی سیکیورٹی کا بھی خود انتظام کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسما قتل کیس ، مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، مقتول اسما کا کزن نکلا

    اسما قتل کیس ، مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، مقتول اسما کا کزن نکلا

    پشاور : پولیس نے اسماقتل کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا، مرکزی ملزم نبی مقتول اسما کا کزن نکلا جبکہ گرفتارملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نےاسماقتل کیس کےمرکزی ملزم کو میڈیا کےسامنے پیش کردیا، آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حساس کیسز میں کےپی پولیس تیزی سے کرتی ہے، کیسز کا نتیجہ ان کی نوعیت کے مطابق آتا ہے، مشکلات کے باوجود مردان کا کیس 25دن میں حل کرلیا۔

    آئی جی کےپی کا کہنا تھا کہ کےپی پولیس صرف صوبے کی نہیں پورے پاکستان کی ہے، کےپی پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش ہے،2014 کی نسبت صوبےمیں دہشتگردی میں73فیصد کمی آئی ، مردان جیسے کیسز میں پولیس کو سوسائٹی کی مدد درکار ہوتی ہے۔

    مردان کی اسما قتل کیس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسما کیس جنسی تشددکاتھامگرزیادتی نہیں ہوئی، مردان میں اسما کےقتل کاکیس 25دن میں حل کرلیا، اسماکے خاندان کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں، پہلے دن سے اسما کے خاندان نےہم پر اعتماد کیا، ہماری دعاتھی کہ ہم اسما کےخاندان کےاعتماد پر پورااتریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جس رات اسما کا اواقعہ ہواااس وقت سیکٹروں لوگ شادی میں باہرسے آئے تھے، مردان کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پیشرفت ہوئی۔


    مزید پڑھیں : اسما قتل کیس: قاتل کے قریب پہنچ چکے، ڈی آئی جی مردان کا دعویٰ


    آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسماکیس جنسی تشدد کا تھا مگرزیادتی نہیں ہوئی، ملزم نے بچی کو شور مچانے پر قتل کیا۔

    صلاح الدین محسود نے عاصمہ رانی قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ کوہاٹ کی عاصمہ رانی کےاہلخانہ نےبھی ہم پر اعتماد کیا ،کوہاٹ کیس میں 2ملزمان گرفتار کرلئے،2آلہ قتل بھی برآمد ہوا، عاصمہ رانی کےکیس میں استعمال گاڑی بھی برآمد کی تھی۔

    انکا کہنا تھا کہ مشال قتل کیس میں 61میں 58ملزمان گرفتار ہوئے ، پولیس مشکل حالات میں کیسز ٹریس کرتی ہے۔

    دوسری جانب آر پی او مردان نے کہا کہ پورے علاقے کو سرچ کیا گیا،350 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی، بچی کی گردن پر انگلیوں کے نشانات تھے، مردان کیس میں گرفتار ملزم محمد نبی ولد عبید اللہ ہے۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ مردان کیس میں گرفتار15سال کےملزم کانام محمدنبی ہے، مردان کیس میں گرفتارملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا، مرکزی ملزم نبی مقتول اسما کا کزن تھا۔


    مزید پڑھیں : اسما زیادتی کیس: 145 نمونوں میں سے ایک نمونہ قاتل سے میچ کرگیا


    ملزم محمد نبی ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا،شادی کی تقریب میں آیاتھا، ملزم بچی کوکھیت میں لےگیا،بچی نے چیخ ماری تو گلادبانے کی کوشش کی، ملزم کے دوست کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ جنوری کی 13 تاریخ کو مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے چار سال کی اسما گھر کے سامنےسے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ اسما کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے، بچی کی موت گلادبانے سے ہوئی تھی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سی پیک کومکمل تحفظ فراہم کریں گے، آئی جی کے پی کے

    سی پیک کومکمل تحفظ فراہم کریں گے، آئی جی کے پی کے

    ایبٹ آباد : انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ ہزارہ سی پیک روٹ کیلئے 4200اہلکار تیار ہیں ,سی پیک کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے اور اسے ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے۔۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ پولیس نے پہلی مرتبہ خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے، صوبے اور ڈویژن کی سطح پر سیفٹی کمیشن بنائے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کے پاس اختیار کے بجائے اب ریجنل سیفٹی کمیشن کے پاس اختیارات ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے برابری کی سطح پر کمیشن میں شامل ہوں گے۔

    آئی جی کے پی کے نے کہا کہ صوبائی سیفٹی کمیشن کے ممبران کا چناؤ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ7500پولیس والوں کو چار سال کے دوران سزائیں دی گئی ہیں، آئی جی کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ2017 کا سال صوبہ کا سب سے پر امن سال رہا ہے۔

  • آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    بنوں :متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ماروی میمن دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے دھرنادیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لے لیا اورمتاثرین کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم دے دیا۔بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اور رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا دیا۔

    ماروی میمن کا کہناتھا کہ جب تک گرفتار متاثرین کو رہا نہیں کیا جائےگا ان کا دھر نا جاری رہے گا،۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان نے متاثرین ریلیف کیمپ میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لےلیا اور اس کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرنےکا حکم دیاہے۔

  • پشاور: شہید پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: شہید پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا

    پشاور: پشاور میں شہید والے پولیس اہلکارفخرعالم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا کہناہے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

    فخرعالم گزشتہ روز وزیرباغ میں دہشتگردوں کے خلاف ہو نے والے پولیس مقابلےمیں شہید ہوا تھا۔