Tag: IG sindh kaleem imam

  • بجٹ کی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ آئی جی سندھ  نے مکمل تفصیلات جاری کردیں

    بجٹ کی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ آئی جی سندھ نے مکمل تفصیلات جاری کردیں

    کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بجٹ 2018 اور 19 کےاخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ، پولیس بلڈنگز کی مرمت،تذئین و آرائش کا مجموعی بجٹ 607 ملین رہا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے2018 اور 19 میں بجٹ سے خرچ کی گئی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس بلڈنگزکی مرمت،تزئین وآرائش کامجموعی بجٹ607 ملین رہا۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پی اوکی مرکزی بلڈنگ،دفاترکی مرمت پر70ملین کےاخراجات آئے ، 70 ملین مجموعی رقم کا11.5 فیصد  بنتےہیں جبکہ بقیہ رقم 187تھانہ جات کی مرمت،تزئین وآرائش پر خرچ ہوئی، تھانہ جان کی مرمت پرخرچ رقم 88.5فیصد بنتی ہے۔

    ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا رقم سے ٹریننگ سینٹرز، اداروں، دیگر پولیس دفاتر،بلڈنگزکی مرمت کی گئی، سی پی او بلڈنگ کے فرنٹ ، پارکنگ کی مرمت،تزئین و آرائش کافی عرصے بعد کی گئی۔

    گذشتہ روز محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سندھ پولیس میں گزشتہ مالی سال کے آخری  دنوں خوبصورت دفتر پر کروڑوں کےاخراجات ہوئے ، ایک ماہ میں تزئین وآرائش پر ریکارڈ 8 کروڑروپےخرچ کیے گئے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا آئی جی آفس،سی پی اوکیلئے آرکیٹیکٹ،انجینئرز،ڈیزائننگ ماہرین کی خدمات لی گئیں ، آئی جی سندھ، ان کے  ذیلی شعبوں میں دفاتر کو خوبصورت بنانے پر سرکاری اخراجات کئے۔

    محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں پولیس کوغیرترقیاتی اخراجات کی مد میں کروڑوں روپےجاری ہوچکے ہیں ، سندھ پولیس نےافسران کے دفاتر، آرائش،گاڑیوں کی خریداری پر خطیررقم خرچ کی۔

    دستاویزات کے مطابق فنڈزمختص کیےجانےکےباوجودپولیسنگ نظام کی بہتری کی کئی اسکیمز زیر التوا ہیں  اور سندھ میں ہائی ویزپرپولیس پوسٹس،تھانوں کی مرمت وتوسیع کے کام بھی نہیں ہوسکے۔

  • وفاق کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور

    وفاق کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور

    اسلام آباد : وفاق نے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور سندھ حکومت کودو ٹوک پیغام دیا ہے کہ گورنر عمران اسماعیل سے مشاورت تک آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اورصوبائی حکومت میں اختلافات برقرار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا ہے کہ گورنر عمران اسماعیل سےمشاورت تک آئی جی تبدیل نہیں ہوگا۔

    اتحادی جماعتوں کاموقف ہےکہ وفاقی کابینہ کےفیصلے کے تحت گورنرسے مشاورت کرنا ہوگی۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام اسلام آباد سے کراچی واپسی پر فورس کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ کی اپوزیشن کا آئی جی سے متعلق دو ٹوک مؤقف اپنانے کا فیصلہ

    خیال رہے آئی جی کی تعینات نہ ہونےکےباعث سندھ کے مختلف اضلاع میں اسمگلنگ اورجرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے بیشترافسران ڈاکٹرامیرشیخ کو آئی جی سندھ دیکھنا چاہتے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھی سندھ حکومت کو امیر شیخ کا مشورہ دیا ہے۔

    یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔

    واضح رہے وزیر اعظم عمران خان سےآئی جی سندھ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں آئی جی سندھ نےتفصیلی صورتحال بتائی تھی۔

  • آئی جی پولیس سندھ کی تقریر، حکومت سندھ برہم ، چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت

    آئی جی پولیس سندھ کی تقریر، حکومت سندھ برہم ، چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت

    کراچی : آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر حکومت سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلیم امام کے خلاف چارج شیٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کوآئی جی کلیم امام کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    سندھ حکومت آئی جی کیخلاف چارج شیٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی تقاریر،کابینہ اراکین کیخلاف اقدامات کوچارج شیٹ کاحصہ بنایاجارہا ہے، چارج شیٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف سازش کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور آئی جی کی ممکنہ تبدیلی کی وجوہات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یاد رہے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا، میرے خلاف شدید قسم کی سازش ہوئی ہے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی آج آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوگی

    وزیراعظم عمران خان کی آج آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات ہوگی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج آئی جی سندھ کلیم امام سے اہم ملاقات کریں گے ، گذشتہ روز آئی جی کی تبدیلی پر اعتراض کے باعث مشتاق مہر کو سندھ پولیس کاسربراہ بنانے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کےسربراہ کی تبدیلی کامعاملہ طےنہ پاسکا، اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آج آئی جی سندھ کلیم امام کو طلب کرلیا ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں مشتاق مہرکوسندھ پولیس کاسربراہ بنانے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا، آئی جی سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت جی ڈی اے اراکین اور حکومتی اراکین سندھ نے اعتراض اٹھایا، اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کااجلاس، آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر، مزید مشاورت کا فیصلہ

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشتاق مہرکانام لیا جارہا تھا لیکن کابینہ اجلاس کےبعد اسےموخرکردیاگیا ہے اور گورنرسے کہاہے وزیراعلیٰ سےمشاورت کے بعد پرانے اور نئے ناموں کی فہرست بھیجیں ۔

    یاد رہے آئی جی سندھ سیدکلیم امام نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، میرےخلاف سازش ہوئی ہے، جب جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا، ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔

  • آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

    آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

    کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ سامنے آگئی ، جس میں ڈاکٹر کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہیں جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کاذکر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ تیار کرلی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو چارج شیٹ 13دسمبر کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا کہ آپ کو علم ہی نہیں کہ پولیس فورس نہیں۔ پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے معاملے پر آپ کنفیوژ ہیں۔

    سندھ حکومت نے مزید کہا کہ آئی جی کے ماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ایس پی شکارپور پولیس افسران پر حملے کے ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے، پولیس کو خودمختاری دی گئی مگر کراچی میں جرائم کی شرح 17فیصدبڑھی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا آئی جی سندھ کے متنازعہ بیانات سے سنگین مسائل پیداہوئے، الزامات کے بجائےجانفشانی،ذمہ داری سے امن وامان کو بہتر کیا جا سکتا ہے، پولیس نے شہریوں پر بہیمانہ انداز اور رویہ اختیار کیا ۔

    سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر بھی ہے، ارشادر انجھانی کو بھی قتل کیا گیا،بسمہ اور دعا کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا اور اغوا ہونے والی لڑکیوں کے خاندان نے تاوان کی رقم اداکی۔

    مزید پڑھیں : مسلسل تنازعات ،سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ

    چارج شیٹ کے مطابق خراب کارکردگی کے باوجود سندھ حکومت کے وزرا پولیس کا دفاع کرتے رہے اور پولیس جرائم کے غلط اعدادوشمار پیش کرتی رہی جبکہ پولیس افسران سستی شہرت کے لیے پریس کانفرنس کرتے رہے، اگر آئی جی پولیس اور انکا ماتحت افسر سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے میں بہتر محسوس نہیں کررہاتو ہم خدمات واپس کردیتے ہیں۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔

  • تحریک انصاف آئی جی سندھ کے دفاع میں سامنے آگئی

    تحریک انصاف آئی جی سندھ کے دفاع میں سامنے آگئی

    کراچی: تحریک انصاف نے آئی جی سندھ کے تبادلے کو روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ نہیں ہونے دیں گے۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اپنا دفاع کرنے کا اختیار ہونا چاہئے، بغیر مشاورت کے آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں یہ پولیس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، غلط کام نہیں ہونے دیں گے، جو کام آئین کے مطابق نہیں ہوگا اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔

    مزید پڑھیں: آئی جی سندھ قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، سعید غنی

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ افسر کو سننے کا موقع دیا جائے اس کے بعد بات ہوگی، عدالت کے دروازے ہمارے لیے اور کلیم امام کے لیے کھلے ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، ہم نے گورنر کو اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے، سندھ حکومت مرضی کا آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، انہوں نے بعض مواقع پر غیرذمہ دارانہ بیان بھی دئیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوئی۔