Tag: IG sindh oppose

  • عدالت کے حکم پر پولیس کا محاصرہ ختم، ذوالفقار مرزا روانہ

    عدالت کے حکم پر پولیس کا محاصرہ ختم، ذوالفقار مرزا روانہ

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کا محاصرہ ختم کر دیا،سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا دس گھنٹے کی خود اسیری ختم کر کےگھر چلےگئے۔

    ذوالفقار مرزا کی خود اسیری کا ڈرامہ پولیس کی واپسی کے ساتھ ختم ہو گیا انہوں نےخود کو عدالت میں دس گھنٹے قید رکھا۔، ذوالفقار مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔

     عدالت نے ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں تیس مئی تک توسیع کردی، مقدمات کے سیشن عدالت میں منتقلی کی درخواست کی سماعت پچیس مئی کو ہوگی۔

    ذوالفقار مرزا عدالت اپنی ضمانت میں توسیع کرانے آئے تھے،لیکن ذوالفقار مرزا نےخو دکو عدالت میں قید کر لیا۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے وکلا ء کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل نے ذوالفقار مرزا کو گھر جانے دینے کے حوالے سے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا گھیراؤ کر لیا تھا ۔

    پولیس کمانڈوز کے ساتھ بکتر بند گاڑی بھی موجود تھی، تاہم سنددھ ہائیکورٹ سے احکامات موصول ہونے کے بعد پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا گھیراؤ ختم کر دیا اور ذوالفقار مرزا دس گھنٹے بعد واپس گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا گھیراؤ کرنے پر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ساؤتھ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

  • آئی جی نے ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی درخواست کی مخالفت کردی

    آئی جی نے ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی درخواست کی مخالفت کردی

    کراچی : سندھ حکومت اور آئی جی نے ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی کی درخواست کی مخالفت کردی۔

    ہائی کورٹ میں ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

    آئی جی سندھ نے سابق وزیر کی پرائیوٹ آرمی ختم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی، ذوالفقار مرزا کو بدین اور کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

    آئی جی سندھ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انور مجید کوکوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جبکہ فریال تالپور کو بارہ گارڈز دیئے گئے ہیں۔

    ، آئی جی سندھ کی جانب سے عدالت کو استدعا کی گئی کہ ذوالفقار مرزا نے پرائیوٹ سیکیورٹی قائم کی ہوئی ہے اسے ختم کیا جائے درخواست گذار کے وکیل اشرف سموں نے عدالت میں حکومتی اداروں کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو سراسر مسترد کردیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالت سے غلط بیانی کی جارہی ہے۔