Tag: IG Sindh Police

  • کینڈین ہائی کمشنر کی جانب سے سندھ پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کا تحفہ

    کینڈین ہائی کمشنر کی جانب سے سندھ پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کا تحفہ

     

    کراچی : کینڈین ہائی کمشنر اور یو این ڈی او سی کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا،اس موقع پر190بلٹ پروف جیکٹساور ہیلمٹ سندھ پولیس کو دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور اور اقوام متحدہ آفس برائے ڈرگس اینڈ کرائم (یو این ڈی او سی) کے عہدیدارن و نمائندگان پر مشتمل خصوصی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا اور آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے ملاقات کی۔

    آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب تقسیم بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ میں کینڈین ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ آفس برائے ڈرگس اینڈ کرائم کے عہدیداران اوردیگر مہمانوں کی آمد پر ان کااستقبال کیا اور لاجسٹکس سپورٹ کی بابت سندھ پولیس کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    کینڈین ہائی کمشنر نے حکومت کینیڈا کے اشتراک سے 190 بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس سی ٹی ڈی پولیس کے لئے دیتے ہوئے کہا کہ استحکام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ جیسے اقدامات میں سندھ پولیس کے مجموعی امور واقدامات قابل ستائش اور تحسین ہیں۔

    کینیڈین حکومت سندھ پولیس کی استعدادی صلاحیتوں کے فروغ اور اسے تقویت دینے کے عمل کو جاری رکھے گی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعاون اور اشتراک باہمی کے اس سلسلے کو مذید دیرپا اور پائیدار بنائے گی۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ قیام امن کی راہ میں سندھ پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، میں بذات خود اور محکمہ سندھ پولیس کینیڈین حکومت اور اقوام متحدہ آفس برائے ڈرگس اینڈ کرائم کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ انہوں نے سندھ پولیس کو190 بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس دیئے اور سندھ پولیس کی امن وامان کے قیام کی خاطر کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور اے أئی جی لاجسٹکس کے علاوہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس آفیسر برائے رابطہ،رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس پروگرام اسسٹنٹ اور سوشل سیکریٹری برائے ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔

  • اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے، آئی جی سندھ

    اسٹریٹ کرائمز کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف اعلان جنگ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ چوری و چھینےگئےموبائل فونزکی خریدوفروخت کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں انسداد اسٹریٹ کرائمز کی حکمتِ عملی اور اقدامات کی بابت امور  پر بریفینگ دی گئی۔

    ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت کی کہ کراچی کےمخصوص پوائنٹس پرروزانہ کی بنیادپر2گھنٹےاسنیپ چیکنگ کی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کو300موٹرسائیکلیں دینےکا اعلان بھی کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: اسٹریٹ کرائم کی 200 وارداتوں میں ملوث سرکاری افسران کے بچے گرفتار

    آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تمام تھانہ ایس ایچ اوز کو گاڑیاں دی جائیں اور جرائم کے خلاف مدد دینے یا اُس کی اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے اور اُسے نقد انعام بھی دیا جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی ماہ سے اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہے، نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل، گاڑی، موٹرسائیکل اور نقدی سے محروم کردیتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور بچوں کے اغوا پر اظہارِ تشویش

    وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں کراچی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر سخت تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری طور پر اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • سابق آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    سابق آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی کے خلاف پولیس فنڈ میں کرپشن اور غیرقانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سابق آئی جی کی حفاظتی ضمانت میں 3 نومبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی سندھ کے خلاف پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں اور فنڈز میں خرُد برد کرنے سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر سابق آئی جی نے عدالت کو کہا کہ ’’نیب سے تعاون کررہا ہے تاہم مجھے گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب کو اس سے روکا جائے۔ نیب کی جانب سے غلام حیدر جمالی کے خلاف تحریری جواب عدالت کو جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔

    پڑھیں:  آئی جی سندھ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا اعتراف کرلیا

     نیب کی درخواست پر عدالت نے سابق آئی جی کو تین نومبر تک حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، جج نے نیب کے وکیل کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنے کے احکامات بھی دیے۔

    واضح رہے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی پر پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں اور فنڈز میں کروڑں روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

  • نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مؤثر سیکورٹی فراہم کی جائے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

    نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مؤثر سیکورٹی فراہم کی جائے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

    کراچی : آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے نماز جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں کے باہر سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے نماز جمعہ کے موقع پر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر نمایاں نفری تعینات کی جائے اور  انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

    انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ ’’افسران اہلکاروں کے ڈیوٹی پوائنٹس پر نظر رکھیں اور ان پوائنٹس کو ہرگز خالی نہ چھوڑیں، سیکورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو معلومات فراہم کی جائیں‘‘۔

    پڑھیں : کراچی بدامنی کیس: سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ پر عدالت کا عدم اعتماد

    اے ڈی خواجہ نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ ’’وہ اپنے علاقے پر خاص نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے گشت، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بڑھائیں‘‘۔

    آئی جی سندھ کے پولیس افسران کو پابند کیا کہ خفیہ معلومات حاصل کر کے دیگر متعلقہ افسران تک اس کو پہنچایا جائے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

    واضح رہے دو روز قبل آرمی جوانوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے شہر میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے خاص اقدامات کیے گیے ہیں۔