Tag: ig sindh removal

  • سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے، سعیدغنی

    سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے، سعیدغنی

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  پنجاب ،کےپی اوربلوچستان میں آئی جی تبدیل ہوئےقیامت نہیں آئی ، سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پرنہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت اور وفاق آمنے سامنے نہیں ہیں، آئی جی کو ہٹانے پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے بات کی تھی، وزیراعظم کی جانب سے فیصلے پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق کواعتماد میں نہیں لیا گیا، دیگر صوبوں میں آئی جی تبدیل کئے گئے، اس پر کوئی بڑا ردعمل نہیں ہوا، کچھ اپوزیشن رہنما سمجھ رہے ہیں کہ کسی پارٹی رہنما کا تبادلہ ہورہا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق سے مشاورت ہوئی ہے، پنجاب ، کے پی اوربلوچستان میں آئی جی تبدیل ہوئے قیامت نہیں آئی ، سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی جی سندھ قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، سعید غنی

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔

    بعدازاں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، انہوں نے بعض مواقع پر غیرذمہ دارانہ بیان بھی دیئے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوئی۔

  • آئی جی سندھ کی تبدیلی ، وزیراعظم عمران خان کی آج گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    آئی جی سندھ کی تبدیلی ، وزیراعظم عمران خان کی آج گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    اسلام آباد : آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی گورنر سندھ سے آج اہم ملاقات ہوگی ، وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم عمران خان آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی اور کہا تھا وفاق کو نئے آئی جی کے لیے 3 نام بھیجے جائیں گے، جن میں مشتاق مہر، کامران فضل اورغلام قادرتھیبو شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آئی جی کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کےمعاملے پر آپ کنفیوژہیں، آئی جی کےماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنےمیں ناکام رہے، پولیس کوخودمختاری دی گئی مگرکراچی میں جرائم کی شرح سترہ فیصدبڑھی۔

    چارج شیٹ میں مزید کہا گیا آئی جی سندھ کےمتنازع بیانات سےسنگین مسائل پیداہوئے، پولیس نےشہریوں پربہیمانہ اندازاور رویہ اختیارکیا۔