Tag: IG Sindh

  • بلدیاتی انتخابات : کراچی پولیس کو حیدرآباد بھیجنے کا حکم جاری

    بلدیاتی انتخابات : کراچی پولیس کو حیدرآباد بھیجنے کا حکم جاری

    کراچی : آئی جی سندھ نے کراچی پولیس افسران اور نفری کو حیدرآباد بھیجنے کے احکامات صادر کردیئے، بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی پولیس سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری اپنی حفاظت کیلئے تیار ہو جائیں، آئی جی سندھ نے کراچی کی سیکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے کراچی کی پولیس کوحیدرآباد روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں کراچی پولیس حیدر آباد کی سیکیورٹی سنبھالے گی، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی رینکس کے افسران کو نفری سمیت حیدرآباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    کراچی کے شہریوں کا اللہ حافظ ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار شہری سیکیورٹی سے متعلق وسوسہ اور اندیشوں میں گھر گئے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا، اس حوالے سے انتخابی مہم کی گہما گہمی میں تیزی آرہی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مخالفین میں تصادم اور بدنظمی کے پیش نظر سحت حفاظتی اقداما ت کرنے کا ٖفیصلہ کیا گیا ہے۔

  • خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،غلام حیدر جمالی

    خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،غلام حیدر جمالی

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ اسپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں،ہمیں ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیئں کیونکہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں شاہ اعظم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر میونسپل کمشنر کراچی سمیع الدین صدیقی، ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد،ایس پی شہلا قریشی، آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنماءسید محمد سعید، مصنفہ حیا انجم، اور دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مزید کہا کہ شاہ اعظم ویلفیئر آرگنائزیشن موجودہ دور میں بہت بڑی نیکی کا کام کر رہی ہے۔

    شاہ اعظم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم گزشتہ پندرہ سال سے جیلوں میں غریب ونادار قیدیوں اور اسپیشل بچوں کو سچی خوشیاں فراہم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

    آرگنائزیشن کی نائب صدر مسز حنا صدیقی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ویلفیئر کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

    تقریب کے دوران اسپیشل بچوں نے ملی نغمات پر ٹیبلوز پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا، اس موقع پر نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔

  • آئی جی سندھ کا سانحہ صفورا میں داعش کے ملوث ہونے کا انکشاف

    آئی جی سندھ کا سانحہ صفورا میں داعش کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : آئی جی سندھ نے سانحہ صفورا میں داعش کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان ایک سال سے داعش کے ساتھ کام کر رہے تھے، ان کا سرغنہ عبد العزیزشام میں روپوش ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کمیٹی کو بتایا کہ لیاری گینگ وار کے 186 ملزمان مارے جا چکے ہیں، کراچی کے ہائی پروفائل کیسز تقریباً100 فیصد حل کر لئے گئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سانحہ صفورا کےملزمان37 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان سے آرمی، حساس ادارے اور پولیس افسران کی ٹارگٹڈ لسٹ بھی برآمد
    ہوئی ہے، ملزمان گذشتہ ایک سال سے داعش کے ساتھ کام کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے بر آمد 6 لپ ٹاپ میں بہت زیادہ مواد ہے، لشکر جھنگوی اور داعش کا آپس میں گہرا تعلق ہے،سکھر امام بارگاہ حملے میں بھی لشکر جھنگوی ملوث تھی۔

    غلام حیدر جمالی نے کمیٹی کو بتایا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کا سرغنہ عبد العزیز شام میں روپوش ہے، کمیٹی کے سربراہ رحمان ملک نے کہا کہ عبدالعزیز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ صفورا چورنگی کے علاقے میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں میں بد عنوانی، آئی جی سندھ کی عدالت میں طلبی

    پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں میں بد عنوانی، آئی جی سندھ کی عدالت میں طلبی

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جناب جسٹس جواد ایس خواجہ نے سندھ پولیس میں بھرتی میں بڑی کرپشن کا ازخود نوٹس لے لیا۔

    سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے بیس ارب روپے کی کرپشن کی خبر پر آئی جی سندھ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے.

    واضح رہے کہ سال دوہزار آٹھ کے دوران سندھ میں کی جانے والی پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں میں دل کھول کر کرپشن کا بازار گرم کیا گیا.

    خبر کے مطابق ہر عہدے کے الگ الگ ریٹ لگے اور افسران نے کھل کر کرپشن کا کھیل کھیلا لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی، آخر کار چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے مذکورہ کرپشن کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔

    انہوں نے آئی جی سندھ کو اکتیس اگست کے روز سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے، آئی جی سندھ کو جاری کئے نوٹس میں انہیں اس الزام کی تفصیلی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اجری کئے گئے نوٹس کے مطابق سندھ پولیس میں دو ہزار آٹھ سو اہلکاروں سے رشوت وصول کی گئی جس کا حجم تین ارب روپے ہے اس ضمن میں متاثرہ امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    چیف جسٹس نے یہ اقدام میڈیا کی ایک خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کیا ہے جس میں پولیس کی کرپشن سے نقاب اٹھایا گیا تھا۔

  • رینجرز کے اختیارات: آئی جی سندھ کی سندھ بھر کے ڈی آئی جیز سے رائے طلب

    رینجرز کے اختیارات: آئی جی سندھ کی سندھ بھر کے ڈی آئی جیز سے رائے طلب

    کراچی : آئی جی سندھ نےرینجرز کےاختیارات پر،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز سے رینجرز کے اختیارات پر رائے طلب کرلی ہے۔

    لاڑکانہ،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ کےڈی آئی جیزکو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ نے چاروں ڈی آئی جیز سے اے ٹی سی ایکٹ انیس سو ستانوےکے تحت رینجرزکےاختیارات پررائےطلب ہے۔

    جس پر ڈی آئی جیز سے رینجرزکے اختیارات بڑھانےاورپولیس کی مدد کرنے کی سفارش پر رائے طلب کی ہے ، جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں ضرورت پڑنےپررینجرزکو کارروائی کا اختیار دینے کا بھی پوچھاگیا ہے۔

    چاروں ڈی آئی جیز کی سفارش اور منظوری کےبعداندرون سندھ بھی رینجرز ملزمان کو تفتیش کیلئے نوے روز کا ریمانڈ لے سکے گی۔

  • سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،4اہم افسران کی خدمات وفاق کو واپس

    سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،4اہم افسران کی خدمات وفاق کو واپس

    کراچی: آئی جی سندھ سے اختلا فات کی بنیاد پرصوبےکے چار پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کردی گئیں۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادری تھیبو ایڈیشنل آئی جی کائونٹر ٹریررزم ڈیپارٹمنٹ ثناَء اللہ عباسی ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ اور ایس ایس پی طارق دھاریجو کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی گئیں۔

     ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو آئی جی سندھ سے اختلافات کے باعث پہلے ہی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

  • دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا، آئی جی سندھ

    دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سندھ پولیس کے لئے سب سے اہم ہے ، دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے گارڈن تھانے میں پولیس اہلکاروں کی افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان، پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت جرائم میں کمی آئی ہے ، تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل سیال سمیت اے آئی جی کراچی اور دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔

  • ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، دیگرکے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا

    ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، دیگرکے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےصحافیوں پرتشدد اورتوہینِ عدالت کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے کافیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ جسٹس سجاد نےصحافیوں پرتشدداور توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران آئی جی سندھ اورمیڈیاکےوکلاء نےدلائل دیئے، اس موقع پرآئی جی سندھ کے وکیل کاکہناتھا آئی جی سندھ اور واقعے میں ملوث دیگراہلکاروں پرمعمولی جرمانہ عائد کیاجائے۔

    جسٹس سجاد نے اس پرجواب دیا کہ عدالت دس روپےجرمانہ لگائے گی لیکن واقعے میں ملوث ہر ایک شخص کو نوکریوں سےہاتھ دھونا پڑیں گے۔

    فریقین کے وکلاء کا موقف سننےکےبعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ اگلی سماعت پرسنائےجانےکاامکان ہے۔

  • آئی جی سندھ نے ڈی ایس پیزکےقتل کےواقعات کا نوٹس لےلیا

    آئی جی سندھ نے ڈی ایس پیزکےقتل کےواقعات کا نوٹس لےلیا

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نےکراچی میں ڈی ایس پیزکےقتل کےواقعات کا نوٹس لےلیا۔ متعلقہ تھانوں کےافسران اوراہلکاروں کومعطل کرکےڈی ایس پیزاورایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    پولیس اہلکاروں کو قتل کرو۔جائے وقوعہ سےشواہد اٹھاؤ اور فرار ہوجاؤ۔ کراچی میں دہشت گردوں نے نئی حکمت عملی اپنالی۔

    ڈی ایس پی مجیدعباس کےقتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کےخول نہیں ملے۔پولیس حکام نے امکان ظاہر کیاہے کہ دہشت گرد حملہ کرنےکےبعدگولیوں کےخول ساتھ لےگئے۔

    ستائیس مئی کو عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں بھی تین اہلکاروں کے قتل کےبعد جائے وقوعہ سےخول نہیں ملے تھے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاہے ایس پی اور تین ڈی ایس پی کے قتل میں دہشت گردوں کا ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ جس کا سراغ لگالیاہے۔

    آئی ی سندھ نے بتایا تمام ایس پی اورڈی ایس پیزکوبلٹ پروف گاڑیاں،منی پولیس موبائل اور دس موٹر سائیکلوں پر مشتمل دستہ فراہم کیاجائےگا۔

  • آئی جی سندھ ، دیگر پولیس افسران کو یکم جون تک مہلت مل گئی

    آئی جی سندھ ، دیگر پولیس افسران کو یکم جون تک مہلت مل گئی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اوردیگرپولیس افسران نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی، عدالت نے واقعے کے ذمے   داروں کے خلاف کاروائی کے لئے یکم جون تک کی مہلت دیدی۔

    ہاائی کورٹ میں جسٹس سجاد شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے توہینِ عدالت اورصحافیوں پرتشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔

    گزشتہ روزعدالت نے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے انہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔

    آئی جی سندھ اوردیگر پولیس افسران نے آج عدالت میں غیرمشروط معافی نامے جمع کرائے اورخود کو عدالت کے رحم و کرم پرچھوڑدیا۔

    عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پولیس افسران کی معافی مشروط طورپرمنظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کوحکم دیا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اورفوری سزا دی جائے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اگرحکومت خود ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرلیتی تو عدالت کو ایکشن نہیں لینا پڑتا۔

    اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالت کے نوٹس لینے کے سبب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کیا۔

    عدالت نے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کے لیے یکم جون تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں چیف سیکرٹری رپورٹ پیش کریں گےتب معافی ناموں کی قبولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔