Tag: IG Sindh

  • ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے بیلجئم حکام سے قانونی مدد کی درخواست

    ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے بیلجئم حکام سے قانونی مدد کی درخواست

    کراچی : ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھ کر ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد سلیم بیلجیئم کی گرفتاری کے لیے بیلجئم حکام سے قانونی مدد کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد سلیم بیلجیئم کیخلاف تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کاآئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھا ، جس میں سلیم بیلجئم کی گرفتاری کیلئے بیلجئم حکام سےقانونی مدد کی درخواست کردی۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا سلیم بیلجیئم کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلاتا ہے، دہشت گردی کے 3 مقدمات میں سلیم بیلجیئم براہ راست ملوث ہے جبکہ دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے فنڈنگ اور ریکروٹمنٹ میں بھی ملوث ہے۔

    عمرشاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد واحد حسین عرف سوداگرنے بھی اہم انکشافات کئے واحد حسین کے مطابق سلیم بیلجیئم یورپ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سلیم بیلجیئم بانی ایم کیو ایم کے قریب لندن میں مقیم ہے، اسے بانی ایم کیوایم کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے، واحد حسین کے بیان کے مطابق سلیم بیلجیئم کاشہری ہے۔

    عمر شاہد نے کہا کہ درخواست کوایف آئی اے کے توسط سے بیلجیئم حکام کوبھیجا جائے، بیلجیئم حکام سے خط کے ذریعے ملزم کی گرفتاری میں مدد لی جائے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے سلیم بیلجیئم کے خلاف ثبوت بھی منسلک کردیئے،جس میں بتایا گیا ہے کہ سلیم بیلجیئم نے8دسمبر2018کو ایم کیو ایم پاکستان قیادت پردھماکا کرایا ، میلاد کانفرنس میں خواجہ اظہار ،خالد مقبول ،عامرخان ، فیصل سبزواری موجود تھے۔

    23دسمبر کوپی ایس پی کارکنان پرحملہ ہواجس میں ایک ہلاک،دیگر زخمی ہوئے جبکہ 11فروری2019کوملزمان کے حملے میں ایک ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

  • وزیر اعظم کو بتا دیا سندھ میں آئی جی کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی: گورنر

    وزیر اعظم کو بتا دیا سندھ میں آئی جی کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی: گورنر

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انھوں نے آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی آئی جی سندھ سے متعلق ایک خط لکھ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کو بھی بتا چکا ہوں کہ سندھ میں آئی جی مشتاق مہر کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنیٹرین آئی جی سندھ سے نالاں ہیں، اس سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے اور جواب کا انتظار ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا میں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مکمل رپورٹ مانگی ہے، امید ہے مراد علی شاہ جلد مجھے خط کا جواب دیں گے، وزیر اعلیٰ کی رپورٹ پر میں وزیر اعظم کو مکمل ثبوت کے ساتھ بریف کروں گا۔

    عمران اسماعیل نے کہا وزیر اعظم کو بتا دیا ہے کہ سندھ میں آئی جی کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، صوبے میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے، وزیر اعظم نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

    حلیم عادل شیخ کا معاملہ، وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور شروع

    انھوں نے کہا سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں، سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیا ہے، جس کی سربراہی وزیر اعظم نے خود کی تھی، لیاقت جتوئی سے میں خود بات کروں گا۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا سیف اللہ ابڑو کا تعلق پس ماندہ علاقے سے ہے، ہم نے لاڑکانہ کو سیف اللہ ابڑو کی صورت میں سینیٹ میں نمائندگی دی، تاہم لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • کشمورزیادتی کیس کے ہیرو محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کیلیے تمغہ امتیاز کی سفارش

    کشمورزیادتی کیس کے ہیرو محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کیلیے تمغہ امتیاز کی سفارش

    کراچی : آئی جی سندھ نے کشمور بچی زیادتی کیس کے ہیرو پولیس افسر محمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے محمد بخش کیلئے تمغہ شجاعت اور بیٹی کی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور بچی زیادتی کیس کے ہیرو پولیس افسر محمد بخش کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، آئی جی سندھ اور مرتضیٰ وہاب نے اہلکار کا استقبال کیا۔

    آئی جی سندھ نے بہادر اہلکارمحمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے محمدبخش کیلئےتمغہ شجاعت اور بیٹی کی کے لیے تمغہ امتیاز کی سفارش کردی۔

    آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا کہ سندھ پولیس کی تاریخ قربانیوں سےبھری ہے، یہ واقعہ بہت منفرد ہے، بہادر بیٹی نے اپنے والد کو جذباتی نہ ہونے کا پیغام دیا، اس بہادر بیٹی کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کے جذبات ناقابل بیان ہیں۔

    اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معاشرے کو سمجھنے کے لئے اہم چیز احساس ہے، یہ واقعہ بتاتا ہےمحمد بخش اوراسکی بیٹی کی صورت میں یہ احساس زندہ ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ہم سب کو کھڑے ہوکر اے ایس آئی اور انکی بیٹی کو سلام پیش کرنا چاہیے ، میرے پاس ان کی بہادری اورجرات کی تعریف کیلئےالفاظ نہیں۔

  • پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

    پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں نے کراچی پولیس چیف کے احکامات نظر انداز کردئیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے اور منع کرنے کے باوجود ڈیوٹی آمد اور گھر واپسی پر وردی میں ملبوس ہوکر آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس چیف نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر احکامات جاری کیے تھے کہ کوئی بھی اہلکار دوران ڈیوٹی اور گھر جاتے ہوئے وردی نہیں پہنے گا اور سادہ لباس میں گھر جائے گا۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ جو پولیس اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ،  اےایس آئی غلام محمد شہید

    آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمد کوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ شناخت کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملزمان تینوں واقعات میں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    اس سے قبل محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعد نعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

  • کورونا سے جاں بحق فرنٹ لائن فائٹرز کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش

    کورونا سے جاں بحق فرنٹ لائن فائٹرز کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کورونا سے جاں بحق فرنٹ لائن فائٹرزکوشہید کادرجہ دینے کی سفارش کردی ، کراچی پولیس کے 2 اہلکار اب تک کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آئی جی سندھ کو خط لکھا،جس میں کوروناسےجاں بحق فرنٹ لائن فائٹرزکوشہید کادرجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس کے 2 اہلکار اب تک کوروناسےجاں بحق ہوچکےہیں، عالمی وبا کے دوران ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کا حوصلہ بلند کرنا ہے، فیلڈ اور دفاترمیں درجنوں اہلکار کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ شہیدکادرجہ ملنےسےاہلخانہ کوشہیدکوٹہ کی مراعات حاصل ہوں گی ، پولیس شہدا کے ورثا کو ایک کروڑمعاوضہ دیا جاتا ہے اور خاندان کےایک فردکوپولیس میں نوکری دی جاتی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یااہلخانہ کوتنخواہ بمعہ مراعات دی جاتی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے خط کیساتھ 21مارچ کوجاری کیےگئےآرڈرکی کاپی منسلک کردی گئی ہے۔

  • کورونا وائرس : احتیاطی تدابیر پرعمل درامد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

    کورونا وائرس : احتیاطی تدابیر پرعمل درامد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

    کراچی : پولیس آفس میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے شہر میں امن وامان کی صورتحال اوراس ضمن میں پولیس کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور پر مشتمل خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور ضروری ہدایات دیں۔

    اجلاس میں انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد، جرائم/ اسٹریٹ کرائمز، مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس اقدامات سمیت چالان کیے گئے مقدمات اور زیر التواء چالان کے علاوہ زیرالتواء ڈی این اے رپورٹس پر دی جانیوالی بریفنگ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

    اجلاس میں مشتاق احمد مہر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور اجلاس میں شریک تینوں زونل ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز اور ایس ایس پیز انویسٹی گیشن کو ضروری ہدایات دیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا ایک وبائی چیلنج بن کر سامنے آیا ہے لہٰذا اس وائرس سے بہتر اور مؤثر انداز میں نمٹنے کیلیےاشد ضروری ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر عملدرآمد کو اس کی روح کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ جس کا مقصد اس وبا کے انسدادی اقدامات کو نہ صرف مؤثر بنانا بلکہ اسے پھیلنے سے روکنا بھی ہے۔

    انہوں مزید کہا کہ کوروناوائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق سینٹرل پولیس آفس سے وقتاً فوقتاً جاری احکامات پر بھی عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ مختلف نوعیت کے جرائم اور اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو متعلقہ ایس ایچ اوز کی سپر ویژن میں جامع امور کو مؤثر اورمربوط بنایا جائے۔

    تھانہ جات کے لحاظ سے ترتیب کردہ فہرستوں کا ازسرنوجائزہ لے کر مختلف نوعیت کے مقدمات میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ٹاسکنگ کی جائے اور اس حوالے سے بالخصوص قتل، ڈکیتی، رہزنی،اسٹریٹ کرائمز و دیگر سنگین جرائم میں مفروراوراشتہاری قرار دیئے جانیوالے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو فوقیت دی جائے۔

    آئی جی سندھ نےان ٹریسڈ مقدمات کی ڈی ٹیکشن اور پینڈنگ چالان کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ اس بنیاد پر لیا جائے گا ۔

    انھوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ عدالتوں میں کیسز کی بابت ذیر التواءڈی این اے رپورٹس کو فوری طور پر جمع کروایا جائے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز،ایس آئی اوز،آئی اوز کی کارکردگی کو بالترتیب آپریشنل اور انویسٹی گیشن کی صلاحیت کی بنیادوں پر پرکھا جائیگا۔

    آئی جی سندھ نے پولیس کے شعبہ تفتیش کو زیادہ سے زیادہ وسائل‌ کی فراہمی اور اسکی مزید بہتری جیسے اقدامات پر اپنے بھرپورعزم کا اعادہ کیا۔

  • سندھ میں آج سے پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد

    سندھ میں آج سے پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد

    کراچی : سندھ میں گاڑیوں کے اندر، سڑکوں شاہراہوں یا دیگر مختلف مقامات پر چار یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی پابندی کا اطلاق آج بروز جمعہ سے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وبا کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر رضاکارانہ عمل درامد کریں اور اس ضمن میں سرگرم اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وبا کے حوالے سے من حیث القوم ہم سب کو زیادہ ذمہ داری اورفرض شناسی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس ناگہانی آفت سے نمٹنے اور بچاؤ کی یہی واحد صورت ہے، ہمیں کرونا وبا کے خلاف اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار انتہائی ذمہ داری سے نہ صرف ادا کرنا ہے بلکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات پر عمل درأمد بھی کرانا ہے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں، انتہائی ضروری ہو تو عوامی جگہوں اور مقامات پر جائیں،غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں جس کا مقصد صرف اور صرف کرونا سے خود کو اپنے خاندان کواوردیگر لوگوں کو محفوط رکھنا ہے۔

    آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ مورخہ 20مارچ یعنی آج بروز جمعتہ المبارک سے گاڑیوں کے اندر،سڑکوں شاہراہوں پر یا دیگرمختلف مقامات پر چار تا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا نہ ہونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • شہناز انصاری کا سیکیورٹی کے لیے خط آئی جی کو قتل کے دوسرے روز موصول ہوا: بریفنگ

    شہناز انصاری کا سیکیورٹی کے لیے خط آئی جی کو قتل کے دوسرے روز موصول ہوا: بریفنگ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ کو لکھا خط ان کے قتل کے دوسرے دن موصول ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کیس پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں ایس ایس پی جامشورو پولیس کمیٹی پیش ہوئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے دریافت کیا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی کہاں ہیں؟ کیوں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول ایم پی اے شہناز انصاری نے سیکیورٹی مانگی تو کیوں نہیں دی گئی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولہ نے کبھی سیکیورٹی نہیں مانگی، ایم پی اے کو سیکیورٹی ڈی آئی جی لیول سے منظور ہوتی ہے۔ شہناز انصاری کا آئی جی کو خط ان کے قتل کے دوسرے دن موصول ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق ایم پی اے قتل کیس میں 4 مطلوب ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار ہیں۔

    اجلاس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کا معاملہ بھی موضوع بحث بنا، ایس ایس پی نے بتایا کہ صحافی عزیر میمن قتل کیس میں فوٹو گرافر حراست میں ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں صحافی کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی عزیر میمن کو کیمرہ مین گھر سے لے کر گیا، صحافیوں کے دباؤ پر قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

    کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ صحافی عزیز میمن سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد تک آئے جس پر ایس ایس پی نے کہا کہ سیکورٹی دینے پر پولیس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ صحافی کا بھائی درخواست گزار ہے اس نے کسی کا نام نہیں لیا۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کی تمام رپورٹس کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔ پولیس کا عوام کے ساتھ رشتہ اچھا نہیں، عوام سے پولیس کے تعلقات اچھے ہوں تو یہ نوبت ہی نہ آئے، شریف آدمی تھانے جاتا ہے تو ایک ہاتھ جیب پر رکھ لیتا ہے۔

  • محکمہ پولیس میں ویری فکیشن کے عمل کو نہایت آسان کردیا گیا، آئی جی سندھ

    محکمہ پولیس میں ویری فکیشن کے عمل کو نہایت آسان کردیا گیا، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ نے کراچی میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس بلڈنگ کا افتتاح کردیا، مذکورہ عمارت میں تمام تصدیقی عمل اب ون ونڈو آپریشن کے تحت ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کیماڑی میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کردیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ بھی موجود تھے۔

    ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے آئی جی سندھ کو محکمے کے تحت مختلف امور پر بریفنگ دی، ڈی آئی جی ایس بی نے بتایا کہ پرسن ویری فکیشن عمل کو سینٹرلائزڈ کردیا گیا ہے، ویری فکیشن سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کو ختم کیا جارہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ پرسن یا دیگر تصدیقی عمل اب ون ونڈو آپریشن کے تحت ہونگے، تصدیق کا عمل ایک ہفتے تا15دن کے اندر لازماً مکمل کرلیا جائے گا۔

    افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام نے کہا کہ تصدیق کے عمل میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،
    ویری فکیشن کے جملہ امور کو تیز ترین، شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے، ون ونڈو آپریشن کے ضمن میں ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ کی پوسٹنگ یہاں رکھی جائے۔

    آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ویری فکیشن کے عمل سے وابستہ افسران کو موٹرسائیکلیں الاٹ کردی گئی ہیں، مختلف نوعیت کی ویری فکیشن پر مامور اسٹاف کو دیگر کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

  • نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ وفاق نے عمران احمر کا نام تجویز کردیا

    نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ وفاق نے عمران احمر کا نام تجویز کردیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا، گورنر سندھ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے نام پر مشاورت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ تعیناتی کا معاملہ حل نہ ہوسکا، وفاق نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا ہے، ذرائع نے بتایا گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے عمران احمر کے نام پر مشاورت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور کامران فضل کے ناموں پر اعتراض کیے تھے، گورنر و وزیراعلی سندھ کے مکمل اتفاق کے بعد ہی نیا آئی جی سندھ تعینات ہوگا۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیا جاسکتا، سعید غنی

    دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر آئی جی تعینات نہیں کیاجاسکتا،وزیراعظم نے دوناموں پر اتفاق کیا تھا انھی میں سے آئی جی ہوناچاہیے ، ہم نے جو پانچ نام دیئے ہیں انھیں میں سےکسی کو آئی جی ہوناچاہیے، وفاق کوئی اپنا نام دے گا تو یہ سندھ کیساتھ زیادتی ہوگی۔

    گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتحادیوں کی مخالفت کے باعث معاملہ موخرکردیا گیا تھا اور اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سےآگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جونام دئیےان میں سےکسی ایک کوآئی جی بنایاجائے، آئی جی سندھ کےلیےمزیدنام نہیں دیں گے۔