Tag: ihsan ullah

  • ’میں ہوتا تو بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں‌ لیتا‘

    ’میں ہوتا تو بھارت کے خلاف پانچ وکٹیں‌ لیتا‘

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ میں ہوتا تو بھارت کے خلاف لازمی وکٹیں لیتا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پی سی بی نے میری سرجری کروائی بہت اچھی ہوئی ہے، میں ورلڈ کپ میں بھی اچھی پرفارمنس دیتا لیکن انجرڈ ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ میری فٹنس میں بہتری آرہی ہے کوشش ہوگی کہ ملک کے لیے کھیلوں اور اب زیادہ لیگز نہیں کھیلوں۔

    احسان اللہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا حصہ نہیں ہوں اگر میں ہوتا تو پانچ وکٹیں لیتا لیکن افسوس ہے ٹیم کا حصۃ نہیں اب کچھ نہیں کرسکتے انشا اللہ ٹی 20 ورلڈ کپ آرہا ہے اس میں کم بیک اچھا کروں گا۔

    فاسٹ بولر کی کارکردگی سے متعلق احسان اللہ نے کہا کہ ’شاہین آفریدی اچھے بولر ہے، حسن علی کی وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے وہ دوسری ٹیم پر دباؤ لاتے ہیں۔

    احسان اللہ نے کہا کہ حارث کے پاس 150 کی اسپیڈ ہے جو بہت بڑا پیس ہے اس سے بیٹسمین ہلتا ہے۔

    پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق احسان اللہ نے کہا کہ ہماری بولنگ لائن اچھی ہے، رضوان اور عبداللہ شفیق نے بھی سنچری اسکور کی ہے انشا اللہ بھارت کے خلاف ہم ون سائیڈ میچ جیتیں گے۔

    احسان اللہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ جلد اپنے آپ کو فٹ کروں اور ملک کے لیے کھیلوں۔

    واضح رہے کہ احسان اللہ کہنی کی انجری کا شکار تھے گزشتہ دنوں ہی ان کا آپریشن ہوا ہے اور وہ تاحال کرکٹ سے دور ہیں۔

  • احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں، صرف تیز بولنگ کرنا جانتے ہیں‘

    احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں، صرف تیز بولنگ کرنا جانتے ہیں‘

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کے پاس ورائٹی نہیں ہے وہ صرف تیز گیند کرنا جانتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث نے کہا کہ احسان اللہ کے ساتھ کے پی میں کھیل چکا ہوں مجھے پتا تھا کہ وہ آگے گیند کریں گے یا پھر پیچھے بولنگ کریں گے جس کے لیے تیار تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اسی طرح کی بولنگ چاہیے ہوتی ہے ان کے خلاف بیٹنگ کرنے کے لیے پراعتماد تھا لیکن میرا ان سے زیادہ سامنا نہیں ہوسکا۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ جب ٹارگٹ بڑا ہو تو ہر اوور میں دس سے بارہ رنز چاہیے ہوتے ہیں سرکل میں تو رنز کرلیتے ہیں اس کے بعد مشکل ہوتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد حارث نے کہا کہ ہم فیلڈنگ اور بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں اگر فیلڈنگ بولنگ اچھی ہوگی تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں محمد حارث نے 23 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احسان اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تھی، 211 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 154 رنز بناسکی تھی۔

  • احسان اللہ نے حارث رؤف کا ریکارڈ توڑ دیا

    احسان اللہ نے حارث رؤف کا ریکارڈ توڑ دیا

    پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر احسان اللہ نے قلندرز کے حارث رؤف کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن تباہ کی اور مقررہ چار اوورز میں 12 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    فاسٹ بولر نے میچ میں تیز ترین اسپیل کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز کو پریشان کیے رکھا انہوں نے 150 کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کی۔

    احسان للہ نے کی ایوریج بولنگ اسپیڈ 144.37 کلو میٹر رہی جبکہ اس سے قبل پی ایس ایل سیون میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایوریج بولنگ اسپیڈ 144.16 کلو میٹر رہی تھی۔

    اس سے قبل نسیم شاہ نے 143.73، محمد حسنین 143.41، وہاب ریاض 143.33 کی اسپیڈ سے بولنگ کرچکے ہیں۔