Tag: II chundrigar road

  • کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ بے قابو

    کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کے لیےمعمولی آگ بجھانا بھی مشکل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر عمارت کی بالائی منزلوں پر آگ  بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے دو فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،عمارت میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جہاں ایک اسنار کل سمیت چار گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

    فائر بریگیڈ حکام  کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے 15 ویں اور 16 ویں منزل پر لگی، 15 منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن تین گھنٹے گزرجانے کے باوجود سولہویں منزل پر لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، آگ کی شدت اور دھویں کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    عمارت کے15 ویں فلور پر پھنسے 2گارڈز کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    آگ کے باعث عمارت کو خالی کرا لیاگیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق آگ شارت سرکٹ کے باعث لگی۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آتشزدگی


    واضح رہے کہ شہر کی بیشتر تجارتی عمارتوں میں فائرسسٹم نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں قابو پانے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ ایمرجنسی اخراج نہ ہونے کے باعث کئی لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی آئی چندریگرروڈ شہرکی سب سے مصروف تجارتی شاہراہ ہے، جس پر بے شمار کمپنیوں کے دفاتر اور ہیڈ آفس واقع ہیں، امدادی سرگرمیوں کے سبب آئی آئی چندریگرروڈ اوراطراف کی سڑکوں پرٹریف ک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر قابو پایا جارہا ہے۔

     

     

     

     

  • گورنرسندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ

    گورنرسندھ کا چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ

    کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر سےرابطہ کیااورنائن زیرو پر چھاپےاور گرفتاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

    ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے رابطہ کیا۔

    گورنر سندھ نے چوہدری نثار کو چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد پیداہونے والی صورتحال اور ایم کیو ایم کی قیادت کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

    ڈی جی رینجرز سےرابطے میں گورنر سندھ نےگرفتار افرادکےمتعلق تبادلہ خیال کیا، نائن زیرو پر چھاپے کے بعد وزیر اعلی سندھ بھی حرکت میں آئے، واقعےکانوٹس لیتےہوئےآئی جی سندھ سےتفصیلات طلب کر لی۔

    ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبونےکہاکہ امن تباہ کرنےکی ہرکوشش کو ناکام بنائیں گے، کسی کو دھمکی ملتی ہے تو پولیس سےرابطہ کرے۔

  • وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنرسندھ سے ملاقات

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنرسندھ سے ملاقات

    کراچی: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکاکہناہے کراچی آپریشن بغیرکسی دباؤکے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

    کراچی آپریشن میں پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کراچی پہنچ گئے، چوہدری نثار نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سےملا قات کی اورکراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کوسراہا، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایک مرتبہ پھر کراچی آپریشن بغیر کسی دباؤ کے اوراہداف کےحصول تک جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کراچی میں امن اور ترقی اولین ترجیح ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔امن کیلئےوفاق سندھ حکومت کےساتھ ملکراقدامات کررہاہے،چوہدری نثار نے جرائم پیشہ افرادکےخلاف بلاامتیازکارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔