Tag: iindia

  • غیرت کے نام پر 6 بیٹیوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل

    غیرت کے نام پر 6 بیٹیوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل

    حیدرآباد : شوہر نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش لے کر اسپتال پہنچ گیا، مقتولہ ایک سیاسی رہنما کے گھر ملازمہ تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست حیدرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ملزم مردہ بیوی کو لے کر اسپتال پہنچا اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ یہ کچرا کنڈی سے زخمی حالت میں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن اپنی بیوی اسماء کے کردار پر شک کرتا تھا اور اسی بنیاد پر حسن نے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دونوں میاں بیوی اپنی چھ بچیوں کے ساتھ لکشمی نگر میں رہائش پذیر تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم حسن کے اسپتال میں دیئے گئے بیان پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو شک ہوا اور مزید سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم  نے بیوی قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔

    murder

    پولیس کا کہنا ہے کہ لکشمی نگر کی رہائشی 38 سالہ اسماء بیگم کانگریس رہنما فیروز خان كے گھر میں ملازمہ تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیروز خان بھی اسپتال پہنچ گئے اور صورتحال معلوم کی۔

    مقتولہ اسماء بیگم کی شادی 10 سال قبل محمد حسن سے ہوئی تھی، ان کی 6 بیٹیاں ہیں۔ ملزم حسن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • بھارت : شوہر نے بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا

    بھارت : شوہر نے بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا

    کیرالہ : بھارت میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کیا، سانپ سے ڈسوا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں کرائم برانچ پولیس نے باریک بینی سے تفتیش کرکے ایک خاتون کی سانپ کے کاٹنے سے موت کا معمہ حل کرلیا اور قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق 25 سالہ مقتولہ اتھرا کے شوہر سورج نے ابتدائی تفتیش کے دوران ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز قتل کے سلسلہ میں خاتون کے شوہر سورج، اس کے ساتھی سریش اور سانپ فروخت کرنے والے سپیرے کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 6 مئی کی رات منصوبہ بندی کے تحت اس کا دوست اسے ایک زہریلا سانپ دے گیا، جس کے بعد
    مقتولہ کے شوہر سورج نے نیند کی حالت میں اپنی بیوی پر وہ سانپ پھینک دیا، اتھرا کو سانپ کے ڈسنے کے بعد سورج نے اسے قابو کر کے بند کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا اور سانپ وہاں سے نکل بھاگا۔

    واردات کے بعد رات بھر سورج جاگتا رہا اور صبح ہوتے ہی گھر سے چلا گیا، بعدازاں صبح والدین کو انترا مردہ حالت میں ملی تو والدین کو اس کی موت پر شک ہوا کیونکہ اس سے قبل بھی سورج کے گھر میں انترا کو سانپ نے کاٹا تھا لیکن وہ بچ گئی تھی۔

    انترا کے والدین نے اپنے داماد کیخلاف  پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس پر  پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے سورج سے تفتیش کی جس پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔

  • غلط بیانی، بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

    غلط بیانی، بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

    نئی دہلی: بھارت جھوٹے پروپیگنڈے اور غلط بیان بازی سے باز نہ آیا جس کی وجہ سے بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف ملک میں اقدامات پر تعریف کو ٹویٹ کیا تو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھارتی دعوے کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”بھارت میں کرونا وائرس سے 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    بی جے پی حکومت نے اقدامات کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے 100 نمبر دئیے، آکسفورڈ یونیورسٹی ٹریکر پر نمبرز یا درجہ بندی کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس پر آکسفورڈ یونیورسٹی پر حکومتوں کے اقدامات کا صرف اسٹرینجنسی انڈیکس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کرونا کے 325 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد بھارت میں رجسٹرڈ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 ہوچکی ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھا دیا تھا جبکہ بھارتی میڈیا غلطی سے اسے 40 اپریل کہہ بیٹھا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں اور مودی نے بغیر سوچے سمجھے چند روز قبل کرفیو بھی نافذ کردیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔