Tag: Ijaz Ahmed Shah

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے کے بعد مودی کا اصل امتحان ہوگا، وزیر داخلہ

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے کے بعد مودی کا اصل امتحان ہوگا، وزیر داخلہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے کے بعد مودی، کشمیریوں کا اصل امتحان ہوگا، جتنا وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کاز کے لیے کام کیا اتنا کسی رہنما نے نہیں کیا، عالمی برادری کو مسئلہِ کشمیر پر ردعمل دکھانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت زیر انتظام جموں اور لداخ میں مسلم آبادی کم ہے لہذا وہاں لاک ڈاؤن اتنا سخت نہیں ،مسلم اکثریتی کشمیر میں سخت پابندیاں اور لاک ڈاؤن ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مسئلہِ کشمیر پر ردعمل دکھانا ہو گا، جتنا وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کاز کے لیے کام کیا اتنا کسی رہنما نے نہیں کیا۔

    اعجاز شاہ نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو قونصلر رسائی دینے کے معاملے پر قدم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا۔ اگر ہم کشمیر کی صورتحال کی وجہ سے کلبوشن کی قونصلر رسائی پر اپنا فیصلہ بدل لیتے تو ہم میں اور مودی میں کوئی فرق نہیں رہ جانا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے پانچ اگست کے اقدامات کی وجہ سے اس فیصلے کو بدل نہیں سکتے، ہمیں ایک ایسی قوم کے طور پر کام کرنا ہے جو دیانت دار ہے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم ہونے کے بعد مودی، کشمیریوں کا اصل امتحان ہوگا۔

  • وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے: وزیر داخلہ

    وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا ہے، قوم پیغام دے رہی ہے ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ کشمیر کے مسئلے کے حل تک ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تقریباً 80 لاکھ کشمیری گزشتہ 4 ہفتے سے کرفیو میں محصور ہیں، ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ انتہا پسند ہندو چاہتے ہیں بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ آر ایس ایس چاہتی ہے بھارت میں صرف ہندو رہیں اور اس نظریے کی بنیاد پر کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

  • جس نے جو کچھ کیا ہے وہ وہی بھگتے گا: وزیر داخلہ

    جس نے جو کچھ کیا ہے وہ وہی بھگتے گا: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جس نے قصور کیا ہوگا اس سے پوچھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جس نے جو کچھ کیا ہے وہ بھگتے گا، ملک کسی ایک کا نہیں ہے ملک سب کا ہے، کسی نے کچھ کیا ہوگا جب ہی تو گرفتاری کی گئی۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کے لیے عمران خان نے جو مناسب سمجھا وہ کیا۔ وزیر اعظم ہمیشہ ملکی مفادات میں ہی بات کرتے ہیں۔ اسمگلنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے، ملک کو دیمک کی طرح جیسے کرپشن نے چاٹا ایسے اسمگلنگ بھی چاٹ رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہمارا مستقبل پہلے سے بہتر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔ ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جس نے قصور کیا ہوگا اس سے پوچھا جائے گا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی ہے، کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں۔ احتجاج ہر کسی کا حق ہے، احتجاج کے دوران تکلیف دیں گے تو حکومت کی ذمے داری ہے اسے روکے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہر سطح پر تبدیلی آئی، اب کوئی بندوق لے کر نہیں چل سکتا۔ کلبھوشن یادیو سے متعلق قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے تھوڑی دیر قبل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا اس کے بعد حراست میں لیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں نہیں آسکتے، ان کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم کو نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی جانب سے انہیں 4 مرتبہ طلب کیا گیا مگر وہ ایک بھی بار پیش نہ ہوئے، وہ نیب کے سوال نامے میں صرف چند سوالوں کا جواب دے سکے تھے۔

  • بلاول بھٹو، علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

    بلاول بھٹو، علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

    اسلام آباد: ای سی ایل میں ڈالے گئے 461 افرادکی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کیں.

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، سعد رفیق، افضل کاکڑ کے نام ای سی ایل میں ہیں، نواز شریف،مریم نواز  اور کیپٹن صفدر کا نام بھی فہرست میں موجود ہے، نام وفاقی کابینہ کےفیصلےکے تحت ای سی ایل میں ڈالے گئے.

    ان کا کہنا تھا کہ تین ارکان اسمبلی کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں. بلاول بھٹو، علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے نکال دیے.

    اعجاز شاہ نے بتایا محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام نفرت انگیزتقاریر کے باعث‌ ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے، سعد رفیق کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا.

    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ کی ریڈ زون بشمول بلیو ایریا میں احتجاجی سرگرمیوں پرپابندی کی سفارش کی.

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نےعہدے کا چارج سنبھال لیا

    انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہائیڈ پارک کی طرح پرمخصوص جگہ احتجاج کے لئےمختص کی جائے، احتجاجی سرگرمیوں کے لئے موزوں ترین جگہ ایف نائن پارک ہے.

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کی مجاز اتھارٹی شکر پڑیاں گراؤنڈ کو ڈیموکریسی پارک قرار دے چکی ہے، اسلام آباد کےعوام کے بہتر مفاد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے.