Tag: ijaz-shah

  • ‘کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے’

    ‘کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے’

    ننکانہ صاحب : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے، بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری کا کھولنا پاکستان کی طر ف سےامن کی خواہش کاعکاس ہے، پاکستان کی جانب سےسکھ یاتریوں کوتمام سہولتیں دی جارہی ہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کوپہلے ہی کھول دیا تھا، ہم یاتریوں کےاستقبال کےلیےتیارتھے، بھارتیوں کو ویزا بھارت نے دینا ہے ، مذہبی رسومات پرکوئی پابندی نہیں لگانی چاہیے، ہم بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا چاہتےہیں۔

    کورونا کی صورتحال پر اعجاز شاہ نے کہا کہ شہری علاقوں میں کورونا زیادہ پھیل رہا ہے ، کورونا کے پیش نظر وزیراعظم نے جلسے ملتوی کردیے ، سیاسی جلسے ہماری حکومت نہیں کررہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے مظفرآباد میں اس وقت لاک ڈاؤن ہے ، پی ڈی ایم کوجلسے کو اجازت نہیں ملی۔

    نواز شریف سے متعلق وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف اپنی والدہ کو دفنانے بھی نہیں آئے، کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو واپس لائیں،وہ واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں اور ان کو جو سزا ہوئی ہے وہ آ کر جیل میں گزاریں۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاست چمکانے کی بجائے عوام کا خیال کرے ،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نےخود لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے ، نواز لیگ آزاد کشمیر کی بجائے جلسے ملتان میں کر رہی ہے ۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم نےکورونا لہر کےباعث تمام جلسے منسوخ کیے ، کورونا سے شرح اموات بڑھ گئی ، ملتان میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نےسکھ یاتریوں کومحدود ویزے جاری کیے لیکن پاکستان نے یاتریوں کی تعدادپرکوئی پابندی نہیں لگائی، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔

  • ‘پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہئے’

    ‘پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہئے’

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حدپارکرگئی ہیں، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نےسیرت النبیﷺکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، ریاست قوم کی ماں ہوتی ہے، مذہبی رواداری کےفروغ کےلئےاقدامات کررہےہیں، کوئی بھی اپنا عقیدہ دوسروں پرمسلط نہیں کرسکتا۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی دشمنی میں سیاسی جماعتیں حدپارکرگئی ہیں، دشمن طاقتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلاناچاہتی ہیں، فرقہ واریت کی وجہ سے شام اور مصر کا حال ہمارے سامنے ہے، سب کو برداشت کرنےکی ضرورت ہے۔

    گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل افسوس ہے، مغرب میں اظہار رائے کی آڑمیں دل آزاری کی جارہی ہے، گستاخانہ خاکوں سے پوری امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں، عمران خان، طیب اردوان نے حرمت رسولﷺ کے تحفظ کے لئے آواز بلند کی، دنیاکےتمام مذاہب کااحترام کرنےکی ضرورت ہے، عمران خان کی کاوشیں ضروررنگ لائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کےرہنماکی جانب سےآرمی چیف پرالزام تراشی کی گئی، اپوزیشن کے شورشرابےکاواحدمقصدلوٹی دولت بچانا ہے، پوری قوم اپنی فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،ہر پاکستانی پاک فوج سےمحبت کرتا ہے۔

    اعجازاحمدشاہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کےخلاف بولنےوالےاپنی سیکیورٹی کابھی خیال رکھیں، اللہ سےدعاہےکہ وہ پاکستان کی حفاظت کرے، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہئے۔

  • آئی جی سندھ کا مبینہ اغوا ، وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    آئی جی سندھ کا مبینہ اغوا ، وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ خود اپنی گاڑی میں گئے ، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کڈنی سینٹر کے نئے یونٹ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی ماسٹر چابی انتظامیہ کے پاس ہوتی ہے، پولیس کو دروازہ توڑنے کی کیا ضرورت ہے ،مریم بی بی جھوٹ بولتی ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے برطانیہ میں علاج تو کیابخار بھی چیک نہیں کروایا، نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں انھیں واپس آ جانا چاہیے۔

    کراچی واقعے سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا جبکہ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا قائد اعظم کے مزار پر بھٹو اور بینظیر نے بھی اس طرح کی حرکت نہیں کی ، لیڈر شپ ملک کو لوٹ کر باہر چلی گئی ہے، اداروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے، جب یہ باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں تو شہدا کے ورثا کو دکھ پہنچتا ہے۔

  • ‘اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا’

    ‘اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی اور جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کافیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اداروں پر الزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی-

    کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ، اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، منفی سیاست کرنے والوں کا اداروں کو متنازعہ بناناملک دشمنی کے مترادف ہے-

    شہر یار آفریدی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
    Remarks:

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچا جائے گا، اعجاز شاہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچا جائے گا، اعجاز شاہ

    ننکانہ صاحب : وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ہمیشہ عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جلد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسلح دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں چاروں دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں نے ہمیشہ عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

    پہلے بھی دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اب بھی پہنچائیں گے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پنچائیں گے اور حملے کے ماسٹر مائنڈ تک بھی پہنچا جائے گا۔

    یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

    دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔

  • عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی، علما سے مشاورت کی جائے گی

    عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی، علما سے مشاورت کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی قربانی سمیت دیگر معاملات پر فریقین سے مشاورت ہو گی، جس کے بعد منصوبہ بندی کو حتمی شکل آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے شہری علاقوں میں مویشی منڈیوں کے خطرات اور عیدالاضحیٰ مینجمنٹ پلان پربریفنگ دی۔

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل علماسےمشاورت ہو گی اور عیدالاضحیٰ کے پلان کو فریقین کی باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ فریقین سے بقرعید پر جانوروں کی قربانی سےمتعلق ،آن لائن بکنگ،آن لائن حج ، بذریعہ شہری انتظامیہ،لوکل کمیٹیزگوشت تقسیم پر  بھی مشاورت ہو گی ، مشاورت کےبعدمنصوبہ بندی کو حتمی شکل آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبوں کو عیدالاضحیٰ مینجمنٹ پلان کی تیاری سےمتعلق وقت دستیاب ہوگا اور وزارت صحت جانور کی قربانی سے متعلق طبی ایس او پیز  تیار کرے گی۔

  • ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

    ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی’

    اسلام آباد : وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ ‘قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے،حکومت ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت ہر ممکن سہولت کو یقینی بنائےگی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو،وزارت صحت کی گائیڈلائنزکے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    اعجازشاہ نے کہا کہ حکمت عملی کوتمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےترتیب دیاجائے گا، علماسےبھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں ، عوام کی حفاظت ہو اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوپاریوں کےمفادات اورعوام کےتحفظ کوبنیادی ترجیح دی جائے گی۔

    خیال رہے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔

  • طیارہ حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کردی ہیں، اعجاز شاہ

    طیارہ حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کردی ہیں، اعجاز شاہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے معتلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہوگی، لہذا حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی کاموں میں ساتھ دے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئر لائن کے حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کردی ہیں، جلد اس ناخوشگوار واقعے کے حقائق سامنے لائیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد شہید ہیں میں نے فرنٹ لائن مجاہد کھو دئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ فتنہ پھیلانے والے خود ساختہ ماہرین سے دور رہیں، حادثے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی جبکہ امداد کام مکمل ہونے میں دو سے تین روز لگیں گے۔

  • کورونا سے مقابلہ، یورپین یونین کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    کورونا سے مقابلہ، یورپین یونین کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : یورپین یونین نے کوروناسےمقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کردی، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجازشاہ کی یورپین یونین کی سفیر سےملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیربھی موجود تھے۔

    یورپین یونین سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنےکے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی، رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی۔

    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں ہمارے لوگوں کوسہولت دینے پر شکر گزار ہیں، ضروری اقدامات کو جلد پورا کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ریلیف کاموں میں سہولت کے لئے پہلے ہی حکومتی آرڈرجاری کرچکے، ہماری جانب سے ہر شعبےمیں اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

  • ‘پاکستان  بہت جلد خود این 95 ماسک بنانے کے قابل ہو جائے گا’

    ‘پاکستان بہت جلد خود این 95 ماسک بنانے کے قابل ہو جائے گا’

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کورونا کا عروج ہوگا ، پاکستان میں کورونا سے زیادہ غربت کا ڈر ہے، ہم بہت جلد خود این95ماسک بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت ٹائیگرزفورس کا اجلاس ہوا، اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے عوام کی بہت فکر ہے، لوگ ہدایت پر عمل کررہےہیں، ٹائیگرز قومی فرض سمجھتےہوئےاپنی ذمہ داریاں ادا کریں، ٹائیگرز کا کردار مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگی، موجودہ صورتحال میں ٹائیگرز فورس کا کردار بہت اہم ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا سے زیادہ غربت کا ڈر ہے، 20نکاتی ایجنڈا علما کی مشاورت سے طے کیا گیا ، علماکرام حکومتی ہدایات پرعملدرآمدکیلئے اپنا کردار ادا کریں، مذہبی تہواروں پر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

    اعجاز شاہ نے کہا کہ ضلعی افسران بلا امتیاز حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرائیں، ضلعی انتظامیہ ٹائیگرز فورس کے استعمال کیلئےحکمت عملی وضع کرے، وزیراعظم لاک ڈاؤن کے نقصانات سے مکمل آگاہ ہیں، پاکستان بہت جلد خود این95ماسک بنانے کے قابل ہو جائے گا۔

    کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کورونا کا عروج ہوگا، پاکستانیوں کی اکثریت مسائل سے دوچار ہے۔

    سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب تقسیم کئے گئے پتہ نہیں کن کو پیسے ملے، ان حالات میں بھی لوگ کرپشن سے باز نہیں آرہے۔