Tag: ijazat

  • حکومت پاکستان نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکی اجازت دے دی

    حکومت پاکستان نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکی اجازت دے دی

    لاہور : پاکستانی حکومت نے بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی باضابطہ طور پو منظوری دے دی ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی سی بی کو بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کی باقاعدہ طور پر اجازت دے دی ہے حکومت نے تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا مراسلہ وصول کر لیا ہے۔ اب بال بھارت کے کوٹ میں ہے جہاں سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں مل رہا اور کشمکش کی صورتحال برقرار ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان سے سیریز کھیلنا ہی نہیں چاہتی۔ راہ فرار تلاش کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

    بھارتی حکومت نے میڈیا کے ذریعے عوام کو بھڑکا کر پاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کا بہانہ تیار کرلیا ہے اور آج بھارتی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا کہ پاکستان سے سیریز کی اجازت نہیں دی گئی
    ہے۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کی خکومتی اجازت معمہ بن گئی

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کی خکومتی اجازت معمہ بن گئی

    لاہور : پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت مل گئی یا نہیں یہ بات اب ایک معمہ بن گئی ہے، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل تاحال نہیں ملا۔ لیکن وزیر اطلاعات نے شائقین کرکٹ کو وزیر اعظم کی اجازت کی نوید سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کیلئے کوشششیں جاری ہیں، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی جانب سے اجازت کیلئے حکومت کو لکھی گئی چٹھی آخر کس کو ملی؟ جس کے جواب کا شہریار خان کو انتظار ہے۔

    اس کے علاوہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نےشائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سیریز گرین سنگل دے دیا ہے۔ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلنے میں کوئی ہرج نہیں۔

    پاکستانی شائقین پریشان ہیں کہ کس کی بات کا یقین کریں ۔ پی سی بی اور حکومتی ذرائع کے متضاد بیانات نے سیریز کی اجازت کو ایک معمہ بنا دیا ہے۔

  • جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجاز ت سے انکا ر

    جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجاز ت سے انکا ر

    کراچی : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو آج جلسہ کرنے کی اجاز ت نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی وسطی کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کو کل جلسہ کرنے کی اجاز ت دینے سے انکا ر کردیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسہ کرنے کیلئے کم ا ز کم تین دن پہلے اجازت کی درخواست دینا ضروری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے دی گئی درخواستیں جلسے کے وقت سے مقررہ وقت کے بعد دی گئی ہیں۔اس لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق دونوں جماعتوں کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اٹھارہ اپریل کو لیاقت آباد نمبر دس میں اورجماعت اسلامی نےشاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے  کی اجازت مانگی تھی۔

  • تحریک انصاف19 اپریل کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے

    تحریک انصاف19 اپریل کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے انیس اپریل کو کراچی میں سیاسی قوت دکھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

    تحریک انصاف نے کراچی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن سے پہلے سونامی کی سیاسی قوت دکھانے کا فیصلہ کرلیا، کپتان کے متوالے شہرقائد میں میلہ سجائیں گے ۔

     کراچی میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس کے الیکشن کیلئے لوگوں کو باہر نکلنا پڑے گا،کراچی والوں کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے لیکن کراچی پاکستان کا دماغ ہے ۔ عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کا الطاف حسین پر برطانیہ میں مقدمہ درج کرانا جرات مندانہ فیصلہ ہے۔

  • پی ٹی آئی کاجلسہ ایکسپریس چوک پرکرنیکی اجازت

    پی ٹی آئی کاجلسہ ایکسپریس چوک پرکرنیکی اجازت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا تیس نومبر کو جلسہ ایکسپریس چوک پر سجے گا۔ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان معا ملات طے پا گئے۔

    تحریکِ انصاف کے کارکنان نے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی ے رہنما نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی ۔جس میں جگہ کے حوالے سے بہت سے آپشن پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نوے فیصد تک ڈی چوک میں پی ٹی آئی کو جلسہ کر نے کی اجازت کا عندیہ دے دیا ہے۔ جبکہ کچھ نکات پر بات چیت جاری ہے۔

    جن کے مکمل ہونے کے بعد آج این او سی جاری کردی جائیگی۔ ضلع انتظامیہ نے ایکسپریس چوک پر میڑوپروجیکٹ کا سامان بھی ہٹا نا شروع کردیا ہے تاکہ جلسہ کی جگہ کو صاف کرکے جلسے کی تیاریوں کا کام شروع کیا جا سکے۔

  • پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

    سرگودھا: تحریکِ انصاف کو سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈٰیم میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کامیاب جلسے کے بعد تحریکِ انصاف کوسترہ اکتوبر کے دن سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سرگودھا کا جلسہ اسپورٹس اسٹیڈیم کے بجائے کہیں اورمنتقل کرنے کی ہدایت کی جارہی تھی۔

    پی ٹی آئی کے اصرارپرڈی سی اوسرگودھا نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدرممتازاخترسے ملاقات میں جلسے کی اجازت دے دی۔ تحریکِ انصاف سرگودھا کے صدرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے پرشکرگزارہیں۔

  • اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےحکومت کواوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلامی کے لئے پیش کرنے کی مشروط اجازت دے دی،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کےشیئرز کی فروخت سے متعلق سماعت کی۔

    اعلیٰ عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دے دیا کہ عدالتی حکم آنے تک او جی ڈی سی ایل کے شیئرزفروخت نہیں کئےجاسکتے،تاہم حکومت شیئرز نیلامی کےلیے پیش کرسکتی ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرزکی خرید وفروخت اورمنتقلی کے خلاف حکم امتناعی دے رکھا ہے جس پروفاق کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیاتھا۔

    اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی بک بلڈنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔حکومت کو اس فروخت سے اسی کروڑڈالرملنے کی امید ہے۔

  • تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    تحریکِ انصاف کو مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

    لاہور: تحریکِ انصاف کو ضلعی انتظامیہ نےلاہورمیں مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اٹھائیس ستمبرکومینارِپاکستان پرتحریکِ انصاف کا پنڈال سجے گا۔

    تحریکِ انصاف لاہورکے مینارِ پاکستان پرعوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیارہے، پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائیس ستمبرکومینارِ پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    مینارِپاکستان کے سیکورٹی آفیسر کے مطابق سیکورٹی خدشات موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے سی سی پی اوکوخط بھی تحریرکردیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما میاں افتخاراورمیاں اسلم اقبال نے جلسے کے لئے اجازت نامے کی درخواست ڈی سی اولاہورکے دفترمیں جمع کروائی تھی اوردرخواست منظورنہ ہونے کی صورت میں جاتی عمرہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مینارِپاکستان کے پارک میں پچپن ایکڑکی اراضی پرمشتمل ہے اوراس میں تقریبا چارلاکھ افرادکی گنجائش ہے۔ تحریکِ انصاف اکیس ستمبرکوکراچی میں مزارِ قائد کے قریب بھی ایک جلسہ کرچکی ہے۔