Tag: ijlas se khitab

  • کراچی کوسرسبزاورخوبصورت شہربنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی کوسرسبزاورخوبصورت شہربنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ کراچی کو ایک بہترین، سرسبز اورخوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور انہوں نے شہر کی خوشحالی، پائیداری، جامعیت اورسروس ڈلیوری پرتوجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اب کراچی کے پرانے علاقوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاکہ ان علاقوں میں بھی ہر ایک آدمی گھر خریدنے میں دلچسپی لے۔

    یہ بات انہوں نے آج وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں عالمی بینک کے 82 ملین ڈالرکے تعاون سے کراچی لیو ایبل ایمپرومنٹ پروجیکٹ کو حتمی شکل دے کر اور شہر کے پرانے علاقوں کو بحال کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو قومی معیشت میں ایک مرکزی حب کی حیثیت حاصل ہے جس کا جی ڈی پی میں 15سے 29فیصد حصہ ہے مگر اس کی معاشی ترقی بالخصوص شہر کے پرانے علاقے میں گزشتہ دو برس کے دوران رفتار بہت کم رہی ہے اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے کہ کراچی گلوبل لیو ایبل انڈیکس میں دنیا کے 140اہم شہروں کی فہرست میں 134ویں نمبر پر ہے۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) محمد وسیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی رہنمائی کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں اور پارکوں کی بحالی اور گلیوں کو اسٹریٹ لائٹ سے مزین کیا جائے گاعلاوہ ازیں سڑکوں کو دوبارہ تعمیر اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ منصوبے کی تخمینی لاگت 80 ملین ڈالر ہے جس میں سے سندھ حکومت 20فیصد برداشت کرے گی جبکہ 80 فیصد اخراجات کے لیے فنڈز عالمی بینک فراہم کرے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پیکج کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10بلین روپے کے کراچی پیکج کے تحت منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان منصوبوں پر آج سے کام شروع ہوجانا چاہئیے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • شہرقائد میں امن پولیس اوررینجرز کی قربانیوں کی بدولت ہے، بلال اکبر

    شہرقائد میں امن پولیس اوررینجرز کی قربانیوں کی بدولت ہے، بلال اکبر

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیوں کی وجہ سے آج کراچی شہر امن کی راہ پرگامزن ہے۔ شہر میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزکی زیر صدارت رینجرز ہیڈکوارٹرمیں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر،سیکٹرکمانڈر اور ڈی آئی جیز بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کراچی آپریشن اور امن امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور رینجرزاورپولیس اہلکاروں پر حملے کرنیوالوں کیخلاف حتمی کارروائی کافیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے رینجرزاورپولیس کےشہداء کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پولیس اور رینجرز کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج کراچی شہر امن کی راہ پرگامزن ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز نے پولیس کے اعلیٰ افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں پولیس چیف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

     

  • سندھ پولیس بالخصوص اسپیشل برانچ کی کارکردگی بہتر بنائی جائے، قائم علی شاہ

    سندھ پولیس بالخصوص اسپیشل برانچ کی کارکردگی بہتر بنائی جائے، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور ہم قومی جوش و جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    اس حوالے سے سندھ پولیس اور بالخصوص اسپیشل برانچ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارکردگی قابل ذکر ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان دونوں محکموں کو مزید مستحکم اور موثر بنانے کے لئے نئے سرے سے پالیسی مرتب کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں اسپیشل برانچ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو نئے سرے سے مستحکم کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اے ڈی خواجہ، آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی ودیگر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔

  • قسم کھا کر کہتاہوں را سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الطاف حسین

    قسم کھا کر کہتاہوں را سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ الطاف حسین

    کراچی /لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ قسم کھا کر کہتاہوں را سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سازشی عناصرمتحدہ کو ملک دشمن جماعت ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا  اظہار انہوں نے لندن سے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، الطاف حیسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر بغیرثبوت الزامات لگانے والے خود اندرونی وبیرونی ممالک کے ایجنٹ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روزروز خود ساختہ ملک دشمن اقبالی بیانات اور ’’را‘‘ کاایجنٹ بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،ایسے اقبالی بیانات جاری کرکے تمام قومیتوں کوایم کیوایم کیخلاف کھڑاکیاجارہا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ کوٹہ سسٹم اورناانصافی کیخلاف آوازبلندکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنس الطاف حسین فارمولے کی سازشیں ہورہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کی تعداد آج پانچ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ مائنس الطاف حسین فارمولے پر مہاجر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ’’را‘‘  نے پاکستان کیخلاف سازشیں کیں تو پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرینگے۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر برہم

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈارپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر اتنے برہم ہوگئے کہ باہرنکالنے کابھی کہہ دیا۔

     وزیرخزانہ اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں تنقید برداشت نہ کرسکے، وزیر اعظم کےسمدھی اور وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافی پر برس پڑے۔انہوں نے صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں بریفنگ دے رہا ہوں یہ آپ‘۔

    صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالوں پر وزیر خزانہ کا موڈ خراب ہوگیا،وزیر خزانہ اتنے برہم ہوئے کہ انہوں نے کہا ’اس کو باہر نکالو‘۔

     بجٹ پیش کرتےہوئے وزیر خزانہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم بڑھانے پر پیپلز پارٹی کے اراکین سے تالیوں کی فرمائش بھی کرتے پائےگئے۔

    ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوام کی کھال اُتارنے والا بجٹ بنانےوالے اسحاق ڈار تنقیدکاحوصلہ بھی رکھیں۔

  • حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    حکومت نے کُل وفاقی بجٹ کا 53.63 فیصد حصہ قرض کی ادائیگی، دفاع، حکومتی اخراجات پر مختص کردیا

    اسلام آباد: حکومت نے بجٹ مالی سال 2015-16 کے 100 فیصد میں سے چوتھائی حصہ سے زیادہ 28.75 فیصد قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختض کئے ہیں ۔

    وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کے لئے 4،451.3 بلین روبے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 1،279.985 بیلین روپے قرضوں کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ  دفاعی بجٹ کے لئے 781.162 بیلین روپے ،مختص کئے گئے جس سے مراد حکومت ہر 100 روپے میں سے 17.55 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کرے گی۔ درحقیقت فوجیوں کے پینشن کے لئے 174.271 بلین روپے مختص کئے گئے جس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 21.4 روپے دفاعی شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

    اسی طرح وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 میں حکومتی اخراجات کے لئے 326.331 بلین روپے مختص کئے گئے ہیںجس سے مراد ہر 100 روپے میں سے 7.33 روپے حکومت اپنے اخراجات پر خرچ کرے گی۔

    تمام تر معلومات کے مطابق حکومت کُل وفاقی بجٹ مالی سال 2015-16 کا  53.63 فیصد قرضوں کی ادائیگی ، دفاعی اخراجات اور حکومتی اخراجات پر خرچ کرے گی۔

  • حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خکومت  نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، ان خیالات  کا  اظہارانہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس  میں آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیائے ضروریہ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزاء مراعات لائے گا۔ بجٹ کے نتیجہ میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی پر مبنی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس امیروں پر لگایا گیا ہے غریبوں پر نہیں، اور موجودہ ٹیکس معیشت  کو مضبوط کرے گا، انہوں نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے حکومت نے 102 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام شعبوں کیلئے ترقی کے مواقع ہوں گے۔ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی جبکہ آئندہ بجٹ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ریجن میں آٹے پر ساڑھے چھ ارب روپے کی سبسڈی نہیں اٹھائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت  نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا ہے، اور موبائل فونز پر سیلز  ٹیکس  واپس لے لیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مردم شماری کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے، جو سال 2016-17 میں کرائی جائے گی۔