Tag: ijlas talab

  • وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے، ملاقات میں رینجرز اختیارات پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤٴس نےتصدیق کردی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعلٰی سندھ وفاق کے نوٹیفکیشن کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سینئر وزراءکا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ ایف آئی اے،رینجرزاختیارات پرصلاح ومشور ہ کرینگے، اجلاس میں مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، مرتضیٰ وہاب اور مولا بخش چانڈیو بھی شریک ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزراء کے اجلاس کےبعداسلام آبادروانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق سندھ وفاق سےآپریشن کی مدمیں9ارب روپےکی ڈیمانڈ کرےگا، وفاق رینجرزکوتنخواہوں،مراعات کی مد میں رقم دیتاہے، جبکہ سندھ حکومت کامؤقف ہے کہ آپریشن اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔

    علاوہ ازیں کیا وفاق کی جانب سے آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے حوالے سے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے؟ کیا وفاق چوہدری نثار کو سندھ حکومت کےمطالبے پر وزارت بدر کرسکتا ہے؟ کیا وفاق کرپشن کے حوالے سے رینجرز کومحدود کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلے گا؟

    یہ وہ سوالات ہیں جو شہریوں کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں جس کا جواب کل کی ملاقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

  • پاک افغان تعلقات،وزیراعظم  نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    پاک افغان تعلقات،وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیکیورٹی حکام پشاور واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔ وفاقی وزراء خواجہ آصف، چودھری نثار، مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور حملے کا معاملہ افغانستا ن کے ساتھ اٹھانے کے ساتھ افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پشاور حملے میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے کر کس کو افغانستان بھیجا جائے تاکہ افغان قیادت سے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا جا سکے۔

    تین روز قبل پشاور میں ایئر فورس کے بیس کیمپ پر حملے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن اور تین اہلکاروں سمیت انتیس افراد شہید جب کہ جوابی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے لاہورمیں حکمرانوں کو للکار دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے لاہورمیں حکمرانوں کو للکار دیا

    لاہور: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمران خادم ہیں نہ اعلٰی ہیں، عوام جو کچھ کماتے ہیں حکمران لوٹ لیتےہیں۔

    لاہورمیں کسان کنونشن سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسان جوکچھ کماتا ہےحکمران لوٹ لیتے ہیں بلاول نے یاد دلایا کہ شریف برادران نےچھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاوعدہ کیا تھا۔

    بلاول نے کہا کہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھائی،پیپلزپارٹی کودہشتگردی سے نہ جوڑا جائے، میں دہشت گردی کیخلاف ہوں،ہم اپنےجوانوں کےساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک عوام سے بنتاہے کہ میٹروبسیں بنانے سے نہیں بنتا اور ترقی مساوات سے ہوتی ہے لیکن حکومتی ایجنڈے میں نہ تو عوام ہے اور ہی مساوات ہے، غریب عوام کو ایک وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہورہی اور آپ میٹروبس بنارہے ہیں میاں صاحب اگر آپ کسانوں کو معاوضہ نہیں دلوا سکتے تو آپ کو حکمرانی کا حق حاصل نہیں ۔

    بلاول نے کہا کہ میاں صاحب آپ کہتے تھے کہ 6ماہ میں بجلی آ جائے گی لیکن کہاں ہےبجلی اور آپ نے کہاتھا کہ اگر بجلی نہیں آئی تومیرا نام بدل دینا ،توآپ بتائیں آپ کو کس نام سے پکاروں ،کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والے تبلے بجا رہے ہیں بتائیں آپ نے پاکستان کے کس علاقے کو روشن کیا ہے ۔

  • متحدہ کے استعفے: وزیراعظم نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    متحدہ کے استعفے: وزیراعظم نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں پر اجلاس طلب کرلیا ۔حکومتی عہدیداروں نے وزیر اعظم کو کرادار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کے دورے سے وطن واپس پہنچے تو ایک نئے سیاسی بحران نے اُن کا استقبال کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے سب سے پہلے وزیر داخلہ کو مشاورت کیلئے بلایا۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا کہنا ہے استعفوں کی منظوری کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہوا۔

    ذرائع کےمطابق حکومتی حلقوں میں ایم کیو ایم کےاستعفوں سےمتعلق بےچینی پائی جاتی ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور ایم کیو ایم اراکین کے استعفے منظور نہ کئے جائیں جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں وہ اپنے رُفقا سے صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

    ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن تو تیار ہوگیا لیکن کھیل ابھی باقی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو معاملہ سلجھانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ حکومتی اتحادی سیاسی بحران کو ٹالنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے پانی کے مسئلہ پر فوری اجلاس طلب کرلیا

    بلاول بھٹو زرداری نے پانی کے مسئلہ پر فوری اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دبئی سےوطن واپس پہنچتےہی کراچی میں پانی کے مسئلہ پر فوری اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی ہاہا کار مچی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے کراچی پہنچتے ہی کراچی میں پانی کے بحران پر اجلاس بلا لیا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم وزرا شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو کے فور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کےعوام کےپانی کی طلب پوری کررہے ہیں، بلال بھٹو نے بریفنگ کے بعد ہدایت کی کہ کراچی میں پانی کےمنصوبےہنگامی بنیادوں پرمکمل کئےجائیں۔

    یہ تو تھی اجلاس کی کہانی لیکن جب سے کراچی میں منتخب سٹی گورنمنٹ ختم ہوئی کراچی کربلا بن گیا ۔ کراچی کا کوئی محلہ ایسا نہیں جہاں پانی کی لائن نہ بچھی ہو۔لیکن پانی کہیں نہیں۔

    کبھی بجلی کا بہانہ، کبھی ٹنکر مافیا کا رونا،حکومت کہیں دکھائی نہیں دی، پیپلزپارٹی کےوزراکو مسائل کے بجائے ایم کیو ایم سےجھگڑوں سے ہی فرصت نہیں۔

  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکیس اپریل کو طلب کر لیا

    صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکیس اپریل کو طلب کر لیا

    اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکیس اپریل صبح نو بجکر پچیس منٹ پر طلب کرلیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر ژی جن پنگ خطاب کریں گے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم ،وفاقی کابینہ کے اراکین ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان ،بیوروکریٹس اورغیر ملکی سفیر شریک ہوں گے۔

    تمام مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں انہیں بروقت شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چین کے صدر پاکستان اور خطے کے بارے میں چین کی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔

    ان کا خطاب دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چینی صدر اپنی اہلیہ سمیت ساٹھ رکنی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    اسلام آباد پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔علاوہ ازیں عمران خان چینی صدر سے کل اہم ملاقات کریں گے۔

    تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان چینی صدر ژی جن پنگ سے کل اہم ملاقات کریں گے،دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

    ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر پارٹی چیئر مین عمران خان ان سے کل شام ساڑھے چھ بجے اہم ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوں گے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے میں جاری اہم معاملات اور امور زیر غور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہو گی۔

  • تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کامشروط فیصلہ

    تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں واپسی کامشروط فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کامشروط فیصلہ کر لیا ۔کور کمیٹی کا اہم اجلاس بائیس مارچ کو طلب کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلی میں واپسی کا مشروط فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نے عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔کپتان نے کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس بائیس مارچ کو بنی گالہ میں طلب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ارکان اکثریت چاہتی ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی میں بھی انتخابی اصلاحات میں مثبت کردار ادا کرے ۔

    تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے سیاسی جرگے کا تیارکردہ ڈرافٹ بھی کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔

  • سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی،آصف علی زرداری

    سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی،آصف علی زرداری

    سرگودھا: سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی سرگودھاڈویژن کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    کہتے ہیں کارکنوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا چاہتا ہوں، مڈل مین قبول نہیں، آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی وسط مدتی انتخابات اور سسٹم کو عدم استحکام کا شکار نہیں دیکھنا چاہتی۔

    انتخابات کب ہوں گے اس کافیصلہ بطور اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی اورحکومت کریں گے۔سیاستدان کھلاڑی اور کھلاڑی کبھی سیاستدان نہیں بن سکتا اور سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی۔آصف زرداری کاکہناتھا۔جن لوگوں نے موجودہ پریشر بنایا، ان کا کام ہو گیا ہے،اب گھروں کو جائیں گے۔