Tag: ijlas

  • قومی اسمبلی کا اجلاس، 8ممالک کو فروخت کردہ اسلحے کی تفصیلات پیش

    قومی اسمبلی کا اجلاس، 8ممالک کو فروخت کردہ اسلحے کی تفصیلات پیش

    اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع و پیداوار رانا تنویر نے موجودہ دور حکومت میں فروخت کردہ اسلحے کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اب تک 8 ممالک کو 9790 بندوقیں فروخت کی گئی ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ بندوقیں کینیا کو فروخت کی گئیں جن کی تعداد 3600 ہے ۔

    وزارت دفاعی پیدوار نے بتایا کہ لکسمبرگ کو 3280 ،امریکہ کو 1791،اور برطانیہ کو 524 بندوقین فروخت کی گئیں ۔ جبکہ کوریا کو 35،جنوبی افریقہ کو 60،بحرین کو 300اور سعودی عرب کو 200 بندوقیں فروخت کی گئیں ۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس سے ایم کیو ایم نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل نہ کرنے پر ایوان سے واک آوٹ کیا۔

    پیپلز پارٹی نے میر منور تالپور کے خلاف مقدمات کے اندراج پر ایوان سے واک آوٹ کیا۔نواب یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سندھ کے عوام کو سبق سکھانا ہے اور سندھ کے گرد دیوار لگا دی جائے۔

    واک آوٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے نعمان شیخ نے کورم کی نشاندہی کی،کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • پٹھان کوٹ حملہ:  دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا فیصلہ

    پٹھان کوٹ حملہ: دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ میں دہشت گردی کے واقعے پربھارت سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونی دی جائے گی۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ خطے میں دہشت گردی کےخاتمے کیلئے مکمل تعاون کریں گے، پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکیلئےبھارت سےبھی تعاون کرےگا۔

    اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے پر بھارت کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ اور بھارت سےمکمل رابطہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاک بھارت حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں پراطمینان کااظہارکیا گیا۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

    شنگھائی : وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کر یں گے ۔

    وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہان حکومت کا چودہواں اجلاس چین کے شہر چنگ ژو میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف کر رہے ہیں۔

    قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور چین کے وزرائے اعظم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان، ایران، بھارت، بیلا روس اور منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنا ہے۔رکن ملکوں کے درمیان معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت ہو گی۔

    اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ چین، قازقستان، کرغستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان تنظیم کے مستقل ارکان ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کو بھی آئندہ سال مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ڈی جی رینجرز کی صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، آئندہ کی حکمت عملی پرغور

    ڈی جی رینجرز کی صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، آئندہ کی حکمت عملی پرغور

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر میں رینجرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی آپریشن کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کی، اجلاس میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی،۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کراچی آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں اور اہم کیسز کی تفتیش کی پیش رفت کے حوالے سے رینجرز کے اعلیٰ افسران نے ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی ۔

     اجلاس میں کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اوردہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے بھرپور عزم اعادہ کیاگیا۔

  • اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہے، سردار رضا

    اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہے، سردار رضا

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ ہمارا اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہے، بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن میں اظہار تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نےبلدیاتی الیکشن کا انعقاد کامیابی سے ہوا، آئندہ الیکشن میں اس مشق کا فائدہ ہوگا، ہمارا اگلہ ہدف دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کو صاف شفاف انداز میں کرانا ہےتمام پولنگ عملہ اور افسران نے مشکل کو بخوبی سرانجام دیا۔

    چیف الیکشن کمشنر کا افسران اور پولنگ عملہ کےلئے اعزازیہ کا اعلان بھی کیا.تقریب میں چاروں صوبائی ممبران سیکرٹری الیکشن کمشن سمیت الیکشن کمیشن کا عملہ شریک ہوا۔

  • چالیس محکموں کی تحقیقات کی منظوری، 31ملازمین کی گرفتاری کا حکم

    چالیس محکموں کی تحقیقات کی منظوری، 31ملازمین کی گرفتاری کا حکم

    کراچی : چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت اینٹی کرپشن ون کے اجلاس میں چالیس مختلف محکموں کی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے جبکہ سات مقدمات میں ایف آئی آر درج کرکے اکتیس سرکاری افسران اور ملازمین کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن سید ممتاز شاہ نے چار محکموں محکمہ بلدیات،آبپاشی، بورڈ آف روینیو اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مقدمات پیش کئے جس میں سولہ اوپن انکوائریز کے احکامات دیئے گئے جس میں بورڈ آف روینیو کے پانچ مقدمات شامل ہیں۔

    سب سے اہم منصوبہ سندھ یونیورسٹی کی پانچ ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ شامل ہے اسی طرح محکمہ بلدیات کے آٹھ ، محکمہ آبپاشی کے تین اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک کیس شامل ہیں۔

    جن افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے ان میں کے ایم سی کے اختر شیخ، محکمہ بلدیات کے عبدالقوی خان،سابق ڈپٹی کمشنر جامشورو آیو خان مری،ڈی جی حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی،سابقہ تعلقہ ناظم وارہ منظور مارفانی،سابق ٹی ایم او منظور شیخ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے انجینئر زاہد شیخ و دیگر شامل ہیں۔

    ان لوگوں پر سرکاری خزانہ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا الزام ہے محکمہ بلدیات میں تین سو بانوے غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات اور ملوث عناصر کیخلاف بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

  • اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں بعض ذرائع کے اندرون سندھ میں کالعدم تنظیموں کی جانب سےمضبوط نیٹ ورک کے قیام کےدعویٰ پرکراچی آپریشن کادائرہ اندرون سندھ تک بڑھانےپر بات ہوگی۔

    شہرقائد میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانےکیلیےآج سول اورملٹری سمیت اعلی حکام سرجوڑکر بیٹھیں گے۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی سرکوبی کیلیے جاری کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کاجائزہ لیاجائیگاجبکہ گذشتہ روزفوجی جوانوں پر حملے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کےتناظرمیں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شہدائے کربلا کے چہلم کےموقع پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا اور انہیں مزید موثر بنانے کیلیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جائینگی۔

    پانچ دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات بھی زیر غور ہونگے جبکہ دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں گورنرسندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔

  • بلدیاتی انتخابات، فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    بلدیاتی انتخابات، فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلے کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،حافظ آبادمیں آج سے، سندھ کےضلع بدین میں کل سے فوج تعینات ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں سولہ کمپنیاں تعینات کی جائیں گی،سندھ کےتیرہ اضلاع میں اٹھارہ نومبرسےفوج کی تعیناتی ہوگی،انتخابات ملتوی ہونے سےسانگھڑمیں فوج تعینات نہیں کی جارہی،سانگھڑمیں تعینات ہونیوالی دوکمپنیاں بدین میں تعینات کی جائیں گی۔

    میرپورخاص،عمرکوٹ،مٹھی میں فوج کی ایک ایک کمپنی تعینات ہوگی،حیدرآباداورٹھٹھہ میں فوج کی دو دوکمپنیاں تعینات ہوں گی، پنجاب میں فوج کی چالیس کمپنیاں تعینات ہوں گی۔

  • بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

    بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائم کردہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے پولیس سیکیورٹی اقدامات اور ڈپلائمنٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔

    آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ بلدیاتی الیکشن کے ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر نا صرف عمل درآمد ہر سطح پر یقینی بنایا جائے بلکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بھی اس امر کا پابند بنایا جائے تاکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور اس کے مجموعی عمل کو پر امن و محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جاسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حالات پر کنٹرول،الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران،ووٹرز و دیگر شہریوں کے تحفظ کے ضمن میں پولنگ اسٹیشنوں کے اطراف میں انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے۔

    متعلقہ رینج میں کنٹرول رومز کے قیام اور ان کے تحت نگرانی مانیٹرنگ اور معلومات کی فوری شیئرنگ جیسے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

    تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ کو موْثر اور مربوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقہ ایس ایچ اوز کی نگرانی میں اسنیپ چیکنگ،پیٹرولنگ اور پکٹنگ جیسے اقدامات کو بھی غیر معمولی بنایا جائے۔

    علاوہ ازیں ووٹنگ کے آغاز سے قبل ہی تمام پولنگ اسٹیشنوں کی ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے لئے بھی تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

    انہوں نے رینج ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولنگ اسٹیشنوں سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فرائض پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے عارضی قیام کے ساتھ ساتھ کھانے وغیرہ کی سہولیات کے لئے بھی تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

  • بلدیاتی انتخابات:انتظامیہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے،چیف الیکشن کمشنر

    بلدیاتی انتخابات:انتظامیہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی انتظامیہ بلاخوف اور ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے۔

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی زیرصدارت صوبائی آفس میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے 12 اضلاع کے آر اوز، ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی بہتر رہی ہے، امید ہے 19 نومبر کو دوسرے مرحلے کے انتخابات بھی صاف شفاف ہوں گے۔

    انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے مرعوب نہ ہوا جائے، وزیراعظم اور وزراء آتے جاتے رہتے ہیں، بیوروکریسی مستقل ہے، انتظامیہ کو انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنے فرائض بلاخوف اور ایمانداری سے ادا کرنے چاہئیں۔