Tag: ijlas

  • کورکمانڈرکانفرنس میں ہدایات حکومت کیلئے بڑااشارہ ہے، سید خورشید شاہ

    کورکمانڈرکانفرنس میں ہدایات حکومت کیلئے بڑااشارہ ہے، سید خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کورکمانڈر کانفرنس میں گورننس بہتر کرنے کی بات بڑا اشارہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہی، اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ اجلاس میں صرف ایک وزیر ہے ،اراکین ایوان سے غائب ہیں ،میں کورم کی نشاندہی نہیں کرتا مگر بادشاہ لوگ آجائیں تو اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

    خورشیدشاہ نےکہا کہ کورکمانڈرکانفرنس میں کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے چل رہا ہے، حکومت طرز حکمرانی بہترکرے۔

    حکومت کوگورننس بہترکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت کوسمجھنا چاہیئے یہ بہت بڑا اشارہ ہے۔ سیئنر سیاستدان محمود خان اچکزئی نےآئی ایس پی آرکی پریس ریلیز کوآئین کی روح کیخلاف قراردےدیا۔

    اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر بننے والی کسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، اگردو شریف ایک صٖفحےپر ہوں گےتوغیرمشروط حمایت کریں گے۔

  • ایاز صادق سمیت قومی اسمبلی کے چار اراکین نے حلف اٹھا لیا

    ایاز صادق سمیت قومی اسمبلی کے چار اراکین نے حلف اٹھا لیا

    اسلام آیاد : سردار ایاز صادق سمیت تین نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا، استعفوں کی واپسی کے بعد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی بھی ایوان میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب تین نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا،چاروں اراکین نے اردو زبان میں حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں سردار ایاز صادق، ریاض الحق جج، ڈاکٹر شازیہ سومرو اور بابر نواز شامل ہیں۔ اس موقع پر اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے ان کو مبارکباد پیش کی۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب پیر کو ہوگا۔ جس کیلئے سردار ایاز صادق مظبوط امیدوار ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر شپ کیلئے شفقت محمودکونامزدکردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے صرف ایاز صادق کی حمایت کریں گے، ن لیگ کا کوئی اور امیدوار قابل قبول نہیں،

     

  • نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

    نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ جاتی عمرہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلٰی شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور صوبائی حکومت وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری رکھے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے جاری ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ دوران اجلاس بلدایاتی انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں زیادہ تر ٹکٹیں پارٹی کے پرانے کارکنوں کو دی گئیں ہیں ۔

    اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ، احسن اقبال،رانا ثنااللہ سمیت دیگر کئی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،اسلامی سال 1437 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےمفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    حکومتَ سندھ  نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    جبکہ پولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں۔

    محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ اور پشاور میں پلان ترتیب دے دیا گیا، پشاور میں پہلی بار پہلی بارجلوس کی سیکیورٹی کیلئے آن لائن نقشے تیار کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان علماءکونسل نے محرم الحرام میں امن و امان اور مسالک کے درمیان رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

  • توانائی منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، نواز شریف

    توانائی منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور توانائی کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس توانائی منصوبوں اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اداروں کے مابین تعاون کومربوط بنایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے نتائج پر مطمئن نہیں ہیں،۔

    اس موقع پر انہوں نے ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی کے اسباب تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے این اے 122میں سخت مقابلے کی وجوہات کی رپورٹ طلب کی ہے ۔انہوں نے آئندہ انتخابات کیلئے مناسب امیدواروں کے چناﺅکی بھی ہدایت کی ہے۔

    اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کاعظیم دوست ہے۔ چین کے تعاون سے توانائی بحران پرقابو پانے میں مددملے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے توانائی کے بحران پرجلد قابوپالیا جائے گا۔اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں پربھی غورکیاگیا۔

  • حکومت پر تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، نواز شریف

    حکومت پر تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، نواز شریف

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین سوچ سمجھ کربات کریں،حکومت ہر سیکٹرپر توجہ دے رہی ہے۔ عوام کوباعزت سواری مہیاکی گئی اسپتال بنائےجارہےہیں، زراعت کی طرف توجہ دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں خطاب کر تےہوئے کیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کوبولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ وہ کیا بات کررہے ہیں،جولوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ میٹرو بسیں بنائی جارہی ہیں اسکولوں کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی تو میں ان کو بتادینا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت تعلیم پر بھی یکساں فنڈز خرچ کررہی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں ٹرانسپورٹ نہیں تعلیم چاہیے، تعلیم کی اپنی اہمیت ہے اورٹرانسپورٹ کی اپنی اہمیت ہے، کیا لوگوں کو باعزت سواری نہیں دینی چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم پربہت توجہ دی ہے اور صوبے بھر میں بچوں کے لئے اربوں روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں۔

    ترقیاتی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کا جواب اور ملکی ترقی کی رفتار بڑھا کر دیں گے جبکہ بجلی کی پیداوار کے بیشتر منصوبے 2017 کے آخر تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

    نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئے پاکستان کی امید دی جارہی تھی لیکن آج تک ٹرانسپورٹ کا کوئی عوامی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ہماری خواہش ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبہ لاہور کی طرح پشاور میں بھی شروع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں قوم نے 40 روپے فی یونٹ بجلی استعمال کی لیکن بھکی منصوبہ 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

    ان کا کہنا بھاشا اور داسو منصوبوں سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ایل این سے 3 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، تھر میں بھی کوئلے سے بجلی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور 2017 کے آخر تک بجلی کے بیشتر منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

  • سینیٹ کا اجلاس : نواز لیگ اورپی پی اراکین میں گرما گرم بحث چھڑ گئی

    سینیٹ کا اجلاس : نواز لیگ اورپی پی اراکین میں گرما گرم بحث چھڑ گئی

    اسلام آباد : سینیٹ کے اجلاس میں نون لیگ اورپیپلزپارٹی کے ارکان کے درمیان لفظوں کی گرما گرم جنگ ہوئی۔ مشاہد اللہ نے پی پی کو بے نظیر قتل میں ملوث ٹھہرایا تو اعتزازاحسن نے نون لیگ کی میگا کرپشن کا پول کھول دیا۔

    سینیٹ کا اجلاس تقاریر کے دوران گرما گرم جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ ن لیگ کے مشاہد اللہ سینیٹ اجلاس میں خوب گرجے اور گرجتے ہوئے پی پی پرالزام لگایا کہ پارٹی نے بے نظیر کے قتل کی تحقیقات اس لئے نہیں کرائیں کیونکہ وہ خود قتل میں ملوث تھی۔

    مارک سیگل کا بیان پی پی کے افراد کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ اس پر رحمان ملک نے رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے نظیر قتل کا الزام بے بنیاد ہے۔

    بے نظیر کے قاتل بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعتزاز احسن ن لیگ کی میگا کرپشن کے پول کھولنے لگے اور کہا کہ ن لیگ بدعنوانی میں ملوث ہے۔

    نندی پورآڈٹ کی انکوائری کوتسلیم نہیں کرینگے۔ جس پر مشاہد اللہ نے ترکی بی ترکی کہا کہ اعتزاز صاحب میاں نواز شریف کے لاہور سے کامیاب کرانے کا ہی کچھ خیال کر لیتے۔

  • آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، قرضہ کی قسط ملنے کی امید

    آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا، قرضہ کی قسط ملنے کی امید

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے قرض کی قسط کی منظوری متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط کی منظوری ملنے کی امید ہے ۔

    حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے چند معاشی اہداف پورے نہ کر پر فنڈ سے استثنیٰ کی درخو است بھی دے رکھی ہے ۔جبکہ حکومت بجٹ خسارے کو قابو کرنے کیلئے قرض پر قرض لے رہی ہے۔

    موجودہ حکومت نے دو سال میں تیسری بار بانڈز فروخت کرکے قرضہ لیا ہے ۔ پچاس کروڑ ڈالر کے ان یورو بانڈز پر سوا آٹھ فیصد کے حساب سے سود ادا کیا جائے گا۔

    بانڈز کے اجراء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

    پاکستان کے غیر ملکی قرضے سرسٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، ایسے میں ایک نئے پروگرام کی طرف جانا،کیاحکومت کی ناکامی کی عکاسی نہیں کرتا؟؟؟۔سیکریٹری خزانہ کا یہ بیان بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔

    سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے مجموعی طور پر پاکستان کے لئے 6٫6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے اب تک 4 ارب ڈالر سے زائد پاکستان کو مل چکے ہیں ۔

  • ،اعلیٰ سطحی اجلاس ،بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ

    ،اعلیٰ سطحی اجلاس ،بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سےاہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں  بڈھ بیر دہشت گرد حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی حکام پشاور واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

     اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، ملکی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر حملے کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزراء خواجہ آصف، چودھری نثار، اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ندیم ذکی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں بڈھ بیر حملے کے شواہد اور اہم معلومات افغان حکومت کو فراہم کرتے ہوئے افغان سرحدی علاقوں سے نقل و حمل محفوظ بنانے کے لئے بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی غور کیا گیا۔

  • دبئی میں پیپلز پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

    دبئی میں پیپلز پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

    دبئی : پاکستان پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیپلزپارٹی کو ازسرنو منظم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس کا دوسراسیشن آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی زیرصدارت پی پی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پیپلزپارٹی کو ملک بھر میں ازسر نومنظم کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں رینجرز اختیارات اور پارٹی کی تنظیم نو پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم بلاول بھٹو زرادری چلائیں گے۔

    بلاول بھٹو سندھ اور پنجاب میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سندھ میں دس جلسے جبکہ پنجاب میں پانچ جلسے کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، اعتزازاحسن، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، شرجیل میمن، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر رہنماؤں نے آصٖف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔