Tag: ijlas

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری دے دی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کے امور بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ یوٹیلیی اسٹور پر رمضان پیکج بھی زیر بحث آیا۔

     کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی کو امریکہ کے فر ٹیلائزر پلانٹ میں ایکوٹی انویسمنٹ کی اجازت بھی دے دی ۔

    کمیٹی نے فیصلہ چین کی اورسیز پورٹ کمپنی کی درخواست پر کیا، کمیٹی نےگوادر بندرگاہ اور فری زون کیلئے ٹیکس ہالی ڈے سال دو ہزار تئیس تک بڑھا دیا۔

  • سندھ اسمبلی کااجلاس : شہلارضا اور محمد حسین میں تلخ کلامی

    سندھ اسمبلی کااجلاس : شہلارضا اور محمد حسین میں تلخ کلامی

    کراچی : نائن زیرو پر چھاہے اوراور پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کا معاملہ سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا باعث بن گیا ۔شہلارضا اور محمد حسین میں تلخ کلامی ہوئی ۔

    ڈپٹی اسپیکر نےایم کیو ایم رکن کوعلامہ قراردے دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی اراکین کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گئی۔

    اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ وقفہ کے بعد سیشن جب دوبارہ شروع ہوا تو پھر کان پڑی آواز سنائی نی دی۔

    ایم کیوایم کے محمد حسین نے ڈپٹی اسپیکر کو کہہ دیا کہ آپ اسکول جائیں۔  جس پرڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اورجواب میں محمد حسین کو سارے جہان کا علامہ قرار دےد یا۔

    ڈپٹی اسپیکر سیخ پا تھیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے محمد حسین کو سارے جہاں کا علامہ قرار دیتے ہوئے  انگریزی پڑھانے کی دعوت دے ڈالی اور وقفے کا اعلان کردیا۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ موجود تھے۔اس دوران شاہ جی حسب روایت مزے سے تماشا دیکھتے رہے۔

  • یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    یمن صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں کل گیارہ بجے اسلام آباد میں ہوگا۔مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا

    وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے دورہ سعودی عرب کے متعلق پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے متعلق پالیسی واضح کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے رہنمائی لی جائے گی ۔

    ایوان میں یمن کی صورت حال پر قرارداد منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر حکومت آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔

    کل کے روز ہی شام کے وقت سینٹ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔سینٹ کے کل کے اجلاس کی صدارت رضا ربانی کریں گے اور معمول کی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

  • یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کااجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےسے مشاورت کےلئے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائےگی۔ذرائع کےمطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کےبعداپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرےگی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے اقدامات پر بھی غور کیاجائےگا۔اجلاس کیلئے آصف زرداری نےاپوزیشن رہنماؤں سےرابطہ شروع کردیاہے۔

  • یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    یمن کے استحکام تک آپریشن جاری رہے گا، شاہ سلمان

    شرم الشیخ : خاد م الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے کہا ہےکہ یمن کو محفوظ اورمستحکم بنانے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے یمن آپریشن میں حصہ لینے والے اتحادیوں کا شکریہ ادا کر تےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو فوری طورپرجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے یمن کی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت بھی دی۔ یمن کے صدرہادی کا کہنا تھا حوثی باغی اوران کے حمایتی مذاکرات نہیں چاہتے تھے۔

    باغیوں کے ہتھیارڈالنے تک فوجی آپریشن جاری رہنا چاہئیے۔ مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یمن میں فوجی کارروائی ناگزیرہے۔

    کویت کے امیرشیخ جابرالاحمد الصباح کا کہنا تھا یمن کی بگڑتی صورتحال ان کے ملک کے لئے خطرہ ہے۔

  • استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

    استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ میرے استعفے کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے  وزیراعظم کی صدارت ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں شرکت نہ کی ہو۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں پوسٹ گریجوٹس میڈیکل سائنس ریسرچ سینٹراور جدید آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذیادہ پتہ ہوگا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں یا نہیں۔

    گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ بعض اجلاسوں میں کئی شخصیات شرکت نہیں کرتیں، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں امن وامان کے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا اور استعفے کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں ہے، میرے استعفے کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں۔

    گورنر سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی و تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں ، صحت ،تعلیم، علاج و معالجے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے غریب مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

  • امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس، گورنرسندھ کو مدعو نہیں کیا گیا

    امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس، گورنرسندھ کو مدعو نہیں کیا گیا

    کراچی : امن وامان کے مسئلہ پر سول حکومتوں کا اجلاس ایئرفورس بیس کراچی میں ہوا۔ گورنر سندھ کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل بیس کراچی میں وزیر اعظم سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اورڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے ملاقات کی جس میں انہیں کراچی آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہو گئے۔اجلاس میں وفاق کے نمائندے گورنر سندھ کو نہیں بٹھایا گیا۔

    صولت مرزاکے ویڈیو بیان کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں ہوا ہے، جس میں گورنر سندھ موجود نہیں تھے۔

    ذرائع کے مطابق امن و امان کا یہ اجلاس گورنر ہاؤس میں ہونا تھا تاہم نہ گزیر وجوہات کی بناء پر وزیراعظم نے فیصل بیس پر ہی اجلاس کیا۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔

    علاوہ ازیں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے جرائم کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لیےدہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

    وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو کام شروع کیا ہے اسے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

  • پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    کراچی :پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقد ہوا،اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو مؤثر بنانے اور گرفتار ملزمان کے قانونی تقاضوں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے اجلاس میں پولیس اوررینجرز کےاعلیٰ افسران موجود تھے جس میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن وامان قائم رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ساتھ ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی قانونی چارہ جوئی اور مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

  • نئی تجارتی پالیسی : وزارت تجارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    نئی تجارتی پالیسی : وزارت تجارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنزم انتہائی سہل بنایا جائے گا تاکہ ایکسپورٹرز ان مراعات سے فوری فوائد حاصل کر سکیں۔

    بجٹ 2015اور اسٹر ٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کیلئے تجارتی ماہرین سے مشاورت کیلئے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بھی متعدد اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔

    جن کے ذریعے تجارتی انفرااسٹرکچر کی راہ میں حائل دشواریاں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی تجارت کو سہل بنانے کیلئے تجارتی ایس آر او کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور ان تجارتی سہولیات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی ، ایکسپورٹرز کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔

  • اگلےہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

    اگلےہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

    اسلام آباد: نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فوجی عدالتیں آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط نے نیکٹا سے مدراس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چئیرمین سینیٹر طاہرمشہدی کی زیرصدارت ہوا۔ نیکٹا کوارڈی نیٹر حامد علی خان نے کمیٹی کو ملک میں مدارس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    حامدعلی خان کہ ایجنسی رپورٹس کے مطابق ملک میں مدارس کی تعداد اٹھارہ سےتیئس ہزارتک ہے۔جبکہ مدارس بورڈ کے مطابق ملک بھرمیں چھبیس ہزار مدارس ہیں۔

    قائمہ کمیٹی نےدریافت کیا کہ مدارس کیلئے فنڈنگ کہاں سے آتی ہے،جس پر نیکٹا ارکان نے لاعلمی کا اظہارکیا، نیکٹا حکام کمیٹی کو مدارس میں غیرملکی طلبا کی تعدادسے بھی آگاہ نہ کرسکے۔

     وزارت داخلہ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب مدارس کو فنڈنگ کی غلط معلومات سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا۔

     مدارس کے حوالے سے پنجاب پولیس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پ ایک سوستائیس مدارس میں غیرملکی فنڈنگ کا شبہ ہے۔