Tag: IK

  • تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

    تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت عدالتی کمیشن قائم کرےکراچی اور لاہور کا احتجاج روک دیں گے۔

    وزیر خزانہ اسحق ڈار کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش پر شاہ محمود قریشی نے اسے خوش آئندقرار دیا ہے  ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ بات وہیں سے بڑھائیں جہاں یہ رکی تھی ، انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے طریقہ کار سے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

    مذاکرات کی غیر مشروط بحالی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رہے گا، البتہ جس دن جوڈیشل کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ، اس دن سے اسلام آباد سے باہر کا احتجاج ختم کر دیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی فیصل آباد شوملتوی کرے تومذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    پی ٹی آئی فیصل آباد شوملتوی کرے تومذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کاٹاسک دے دیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان بات چیت کےدوران احتجاج ملتوی کردیں۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں اور دیگر امور پر مذاکرات پھر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، ان نے ہدایت کی کہ اسحاق ڈارپی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات میں ٹی او آرز طے کریں گے اور ان ٹرم آف ریفرنسز کو ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہناہے کہ حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے عمران خان بات چیت کےدوران احتجاج ملتوی کردیں، تحریک انصاف کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے،لیکن پی ٹی آئی کا کہنا ہے وہ فیصل آبادشو ہر حال میں کرےگی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیارہیں،عمران نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر مذاکرات ختم کرنےکااعلان کیا،انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فیصل آبادشوملتوی کرے تو مذاکرات کیلئےتیارہیں۔

  • نواز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا

    نواز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ دوبا رہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا ہے۔

    حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے ساتھ انتخابی دھاندلیوں اور دیگر امور پر مذاکرات از سر نو شروع کرنے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اجازت دے دی ہے اسحاق ڈار آج پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات میں ٹی او آرز طے کریں گے اور ان ٹرم آف ریفرنسز کو کل ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔