Tag: ikhtiyarat

  • وزیراعلیٰ سندھ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں، وسیم اختر

    وزیراعلیٰ سندھ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگ کچی آبادیوں میں چائنہ کٹنگ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں پھر کسی اور کی بات کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے اپنے اختیارات تو لے لیں وہ جس پولیس افسر کو ہٹاتے ہیں وہ دوسرے دن واپس آجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے کام کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کے لوگ کچی آبادیوں میں چائنہ کٹنگ کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کر کے انہیں ایک اسکیم بناکردی تھی اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو بھی اسکیم سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس کے بعد 26دسمبر 2016 کو وہ سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی تھی لیکن سمری وزیراعلیٰ کے پاس اب تک پڑی ہے ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : میئر کراچی کو اختیارات دے کر چائنا کٹنگ کا رواج زندہ نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے میئر کراچی کے پریس کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت ایسے اختیارات کسی کو نہیں دے سکتی جس کے ذریعے شہر میں چائنا کٹنگ کا رواج دوبارہ زندہ ہو جائے۔

    مزید پڑھیں : صفائی مہم، میئر کراچی کو 100 نمبر دیتے ہیں، رابطہ کمیٹی

    ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی نے 100 دن کی صفائی مہم میں صرف ایک دن صفائی کا کام فوٹو سیشن کے لیے کیا اور بقیہ ننانوے دن اختیارات کا رونا روتے رہے۔

  • رینجرزکو پنجاب میں 60 دن کے خصوصی اختیارات مل گئے

    رینجرزکو پنجاب میں 60 دن کے خصوصی اختیارات مل گئے

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے رینجرز کو صوبہ پنجاب میں 60 روز کیلئے اختیارات دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے آپریشن کیلئے رینجرز کے پانچ ونگ مانگے ہیں۔

    تفصییلات کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمان اب رینجرز سنبھالے گی، وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات کی سمری کی منظوری دیدی، گورنرپنجاب نے سمری منظوری کےلیے بھیجی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آپریشن کیلئے رینجرز کے پانچ ونگ مانگے ہیں۔ جوصوبوں کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کریں گے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ نے رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن چار اور پانچ کے تحت بلایا ہے آپریشن کے علاقوں کا تعین ایپکس کمیٹی کرے گی، رینجرزکوخصوصی اختیارات ساٹھ روز کے لیے دیئے گئےہیں۔

     واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا قدام اٹھاتے ہوئےگزشتہ روز پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں دوماہ کے لیے رینجرز بلانے کا فیصلہ

    اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ رینجرز کو پنجاب میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور رینجرز ایکٹ کے تحت بلایا گیا ہے۔ رینجرز گرفتاریاں اور سرچ آپریشن بھی کر سکے گی۔

    وزیر قانون پنجاب نے مزید بتایا رینجرز کو کارروائی کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ تمام فورسز دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اور براہ راست کارروائی کر سکتی ہیں۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس : رینجرزکو اختیارات کی قرارداد پیش نہ ہوسکی

    سندھ اسمبلی کا اجلاس : رینجرزکو اختیارات کی قرارداد پیش نہ ہوسکی

    کراچی : رینجرزکو اختیارات کا معاملہ پھر لٹک گیا،سائیں سرکار نے یقین دہانیوں کے باوجود سندھ اسمبلی میں معاملے پر قرارداد پیش نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد آج بھی سندھ اسمبلی اجلاس میں پیش نہ کی جا سکی، سندھ اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس کے ایجنڈا میں رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد پر غور کیا جانا شامل تھا، تاہم آج بھی قرارداد اسمبلی میں جمع نہ ہو سکی اور سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز تک ملتوی کر دیا گیا۔

    معاملہ کیوں لٹک رہا ہے؟ کیا سندھ حکومت رینجرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں؟ یا معاملہ کچھ اور ہی ہے؟ سندھ ۔۔۔اسمبلی میں قرارداد پیش نہ کرنے پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے

    دوسری جانب سائیں سرکار نے بھی سچ بول ہی دیا کیونکہ لگتا ہے کہ معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ قائم علی شاہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو انسداددہشت گردی کااختیار دیاتھا۔

    رینجرز کرپشن میں گھس گئی،تو کیا اس طرح معاملے کو لٹکا کر کرپشن کے خلاف رینجرز کی کارروائی کو روکنا مقصود ہے؟ کیا اس سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن متاثر ہوسکتاہے؟

    کیا کرپشن کو روکنے کیلئے رینجرز کو کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟ سندھ حکومت رینجرز کو کرپشن کے خلاف اقدامات سے کیوں روکنا چاہتی ہے؟ یہ ہیں وہ سوالات جو لوگوں کے ذہنوں میں جنم لے رہے ہیں۔

  • رینجرز کے اختیارات: آئی جی سندھ کی سندھ بھر کے ڈی آئی جیز سے رائے طلب

    رینجرز کے اختیارات: آئی جی سندھ کی سندھ بھر کے ڈی آئی جیز سے رائے طلب

    کراچی : آئی جی سندھ نےرینجرز کےاختیارات پر،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز سے رینجرز کے اختیارات پر رائے طلب کرلی ہے۔

    لاڑکانہ،سکھر،میرپورخاص،نوابشاہ کےڈی آئی جیزکو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ نے چاروں ڈی آئی جیز سے اے ٹی سی ایکٹ انیس سو ستانوےکے تحت رینجرزکےاختیارات پررائےطلب ہے۔

    جس پر ڈی آئی جیز سے رینجرزکے اختیارات بڑھانےاورپولیس کی مدد کرنے کی سفارش پر رائے طلب کی ہے ، جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں ضرورت پڑنےپررینجرزکو کارروائی کا اختیار دینے کا بھی پوچھاگیا ہے۔

    چاروں ڈی آئی جیز کی سفارش اور منظوری کےبعداندرون سندھ بھی رینجرز ملزمان کو تفتیش کیلئے نوے روز کا ریمانڈ لے سکے گی۔

  • رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات کے استعمال کی اجازت

    رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات کے استعمال کی اجازت

    کراچی : سندھ کو ایک بار پھر شہری اور دیہی کی تقسیم عطا کر دی گئی،رینجرز اب صرف ایک ماہ کیلئے کراچی میں اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

    سائیں سرکار نے رینجرز کے چھاپے، گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات صرف کراچی تک محدود کردیئے، سندھ میں رینجرز کا قیام طویل عرصے سےمسئلہ بنا ہوا ہے، نہ صوبائی حکومت رینجرز کی موجودگی سے خوش ہےنہ کچھ اور سیاسی جماعتیں، لیکن رینجرز کی موجودگی اور اختیارات ایک ایسی حقیقت بن چکی ہے جس سے چھٹکارہ مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی نظر آ تا ہے۔

    اگر ایسا ہے تو پھر اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد، بھتہ خور، اغواء کار رینجرز کی کارروائیوں سے محفوظ ہوجائیں گے، اور دیگر مقامات سے دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر روپوش ہونے کیلئے اندرون سندھ منتقل ہوسکتے ہیں.

    تیس جون کو رینجرز کے اختیارات کی مدت مکمل ہوئی توخدا خدا کر کے پیپلز پارٹی کی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی لیکن وہ صرف کراچی کیلئے کی گئی۔

    شاید حکومت سمجھتی ہے کہ امن و امان کا مسئلہ صرف کراچی میں ہے لیکن شاید وہ نہیں جانتی کہ رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات دینے کے اقدام سے سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے والوں کو کتنی تقویت ملے گی، کیا سندھ کے دیگر پانچ ڈویژنوں میں راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔

  • سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں تاحال توسیع نہیں کی

    سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں تاحال توسیع نہیں کی

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے تحت رینجر ز کو دیے جانے والے خصوصی اختیارات آج رات بارہ بجے ختم ہوگئے۔

    جس میں تاحال توسیع نہیں کی گئی ہے ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت پانچ ستمبر 2013 کو رینجرز کو چار مختلف جرائم جس میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اور اغوا برائے تاوان کی روک تھام کیلئے انسداد دہشت گردی کی سیکشن 5 کے تحت خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے۔

    جس کے تحت رینجرز ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے، جس میں گرفتاری، تحقیقات ، سرچ آپریشن سمیت دیگر اختیارات شامل ہیں۔

    ان اختیارات کو ہر چاہ ماہ کیلئے رینجرزکو تفویض کئے جاتے ہیں تاہم آج رات ختم ہونے والے اختیارات میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ نے تاحال کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ان اختیارات سندھ اسمبلی کے ذریعے دینا چاہتی ہے ، اس وقت سندھ اسمبلی کا سیشن جاری نہیں۔

    امکان ہے کہ یا تو اس سلسلے میں کوئی آرڈیننس جاری کیا جائے گا یا پھر عارضی اختیارات دیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ان اختیارات کی تفویض کیلئے قانونی ماہرین سے رائے لے رہی ہے ۔

    واضح رہے کہ پانچ ستمبر 2013 سے اب تک پانچ مرتبہ یہ اختیارات محکمہ داخلہ کے ایس آر او کے تحت دیئے گئے ہیں، پہلی مرتبہ ان اختیارات کیلئے سندھ اسمبلی سے رجوع کیا جارہا ہے ۔

    سندھ حکومت کے اہم ذرائع کے مطابق اس کا مقصد رینجرز کا اختیارات سے تجاوز ہے ، جو کہ وہ فنانشل کرائم اور اینٹی کرپشن کے معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے جوکہ سندھ حکومت کے اختیارات ہیں، اور اس سے صوبائی خودمختاری متاثر ہورہی ہے۔

  • کراچی: ریٹرننگ،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کےاختیارات مل گئے

    کراچی: ریٹرننگ،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کےاختیارات مل گئے

    کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات دے دیئے۔

    کراچی کے اس حلقہ میں دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشن ہیں اور اتنے ہی ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

    انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کئے جائیں گے، جبکہ رینجرز کے اہلکاروں  کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے گی۔

  • سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھرتی کے اختیارات واپس مل گئے

    سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھرتی کے اختیارات واپس مل گئے

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکاری محکموں میں بھرتی کےلئے منظور کی جانےوالی سمری واپس منگوالی، گریڈ سترہ اور اوپرکےملازمین بھرتی کرنےکا اختیار سندھ پبلک سروس کمیشن کو واپس مل گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےگزشتہ روز سرکاری محکموں کی تمام ملازمتوں کے اختیارات متعلقہ محکموں کےسپرد کرنےکے احکامات جاری کئے تھے۔

    تاہم آج جاری کئے گئے احکامات کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ تک ملازمین کی بھرتی کا اختیار محکموں کےپاس رہے گاجبکہ گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کےملازمین کی بھرتی کا اختیار سندھ پبلک سروس کمیشن کو واپس کردیا گیا۔