Tag: Ill

  • اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی بہیمانہ تشدد سے جاں‌ بحق

    اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی بہیمانہ تشدد سے جاں‌ بحق

    یروشلم : اسرائیلی جیل میں قید 51 سالہ فلسطینی شہری انسان سوز مظالم اور بیماری کے دوران جیل حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کی ساحلی پٹی پر واقع پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری فارس کو28 برس قبل اسرائیلی فوجیوں نے جیل منتقل کیا تھا، اسرائیلی درندے گزشتہ 28 برسوں سے فارس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہید شہری غیر انسانی سلوک اور تشدد کے باعث شدید علیل ہوچکا ہوگیا تھا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے بیماری میں ہی غیر انسانی سلوک اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلیوں نے 51 سالہ فلسطینی قیدی کو انتہائی تشویش ناک حالت میں استپال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    فلسطینی محمکہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ فارس بارود کی اسرائیلی جیل میں شہادت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ فلسطینی شہری اسرائیلی ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کے باعث شہید ہوا۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی شہری کو سنہ 1991 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی شہری کے مبینہ قتل کے الزام گرفتار کیا گیا تھا، اسرائیلی نے عدالت نے فارس کو اسرائیلی شہری کو ہلاک کرنے کے جرم میں تاحیات قید کی سزا سنائی تھی۔

    فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ترجمان ناہید الفخوری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فارس بارود کے اہل خانہ کو گزشتہ 18 برسوں سے فلسطینی شہری سے ملاقات بھی نہیں کرنے کی دی تھی۔

    فلسطینی حکام کے مطابق 7 ہزار بے گناہ فلسطینی شہری مختلف اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جبکہ 400 فلسطینی اسیر ایسے ہیں جنہیں بغیر عدالتی کارروائی کے جیلوں میں قید رکھا گیا ہے ان میں کچھ فلسطینی گزشتہ 11 برس سے قید و بند کی صعبتیں برداشت کررہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 7 ہزار قیدیوں میں سے 1500 مریض جبکہ 18 فلسطینی بیماریوں کے باعث الرملہ جیل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

  • دبئی کی نجی ایئرلائن کے ذریعے امریکا جانے والے مسافر بیمار

    دبئی کی نجی ایئرلائن کے ذریعے امریکا جانے والے مسافر بیمار

    نیویارک/دبئی : متحدہ عرب امارات کی امریکا جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز  ای کے 203 کا عملہ درجنوں مسافر وں سمیت دوران پرواز اچانک بیمار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نیویارک پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جب جہاز کے پائیلٹ نے پرواز کو رن وے پر لینڈ کرنے سے قبل ہی ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ طیارے میں سوار کئی مسافر اور عملہ شدید بیمار ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو مسافروں اور جہاز کے عملے کے بیمار  ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے سمیت متعدد ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی سے امریکی شہر نیویارک جانے والے طیارے اے 380 میں 500 مسافر سوار تھے جن میں متعدد مسافروں نے اچانک تیز بخار اور کھانسی کی شکایت کی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز نیویارک پہنچنے والے نجی اماراتی ایئر لائن فلائٹ نمبر ای کے 203 جان ایف کینیڈی بین الااقوامی ہوائی اڈے پہنچی کو ریسکیو اہلکاروں بیمار مسافروں اور عملے کے افراد  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

    دوسری جانب نجی ایئرلائن کی جانب ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ پرواز کے نیویارک لینڈ کرتے ہی تمام مسافروں کی مقامی ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعے چیک اپ کروایا گیا جبکہ عملے کے 7 افراد اور 3 مسافروں کو مزید طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ 9 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی مزید چیکنگ کے لیے روک کر دیگر مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی تھی۔

  • دلیپ کمار کو نمونیا کی تشخیص

    دلیپ کمار کو نمونیا کی تشخیص

    ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو نمونیا کی بیماری تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

    فیصل فاروقی جو اس وقت بالی ووڈ ادکار کا آفیشل ٹویٹر دیکھ رہے ہیں انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’صاحب کو ہلکا نمونیا تشخیص ہوا تاہم اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ گھر پر آرام کررہے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ رواں برس اگست میں دلیپ کمار  کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں 8 روز تک داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کروائے تھے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے باعث بالی ووڈ اداکار کو گردے کی تکلیف محسوس ہوئی تاہم انہیں کسی بھی خدشے کے پیش نظر 8 روز تک اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان

    دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سائرہ بانو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے دلیپ صاحب کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اس لیے انہیں گھر منتقل کیا گیا تاہم وہ اب بھی دو ڈاکٹرز کی نگہداشت میں ہیں‘۔

    یاد رہے کہ دلیپ کمار نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اُن کی کامیاب فلموں میں مغلِ اعظم، شکتی، رام اور شیام وغیرہ شامل ہیں، لیجنڈری اداکار کی آخری فلم قلع 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مولانا فضل الرحمان کا علاج جاری، سیاسی رہنماؤں کی عیادت

    مولانا فضل الرحمان کا علاج جاری، سیاسی رہنماؤں کی عیادت

    لاہور: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری، ریحام خان اور دیگر نے اُن کی خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو نجی اسپتال میں لبلبے میں انفکشن کی وجہ سے پیر کو داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔طبی ماہرین کے مشورے کے بعد جے یو آئی کے سربراہ نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

    دوسری جانب جمیعت علماء اسلام ف کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، چئیرمین سینیٹ رضا ربانی،ڈپٹی چئئرمین مولانا عبدالغفور حیدری،سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے مولانا فضل الرحمن کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور خذبہ خیر سگالی کے تحت گلدستے بجھوائے۔


    پڑھیں: ’’ کوئی مجھ سے میری شادی کا بھی پوچھ لے، فضل الرحمان ‘‘


    اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مولانا فضل الرحمن کے لئے گلدستہ اور فروٹ بھیجے اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، جبکہ وفاقی وزیر حاجی اکرم خان درانی نے بھی مولانا سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کو پیر کے روز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر کی تجویز کے بعد اُن کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی رپورٹس آنے کے بعد انہیں مزید ایک دوروز آرام کامشورہ دیا ہے۔