Tag: illegal Afghans

  • ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کاسلسلہ جاری

    ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کاسلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 15 جولائی تک 6 لاکھ 53 ہزار 154 افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہوچکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 3 سے 15 جولائی تک 15 ہزار 727 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، 510 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ۔

    دوسری جانب افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے 42 ازبک افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    سرحدی حکام نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے جن افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ان میں 20 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، گرفتار غیرملکی افراد کو افغان طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پاکستان نے پہلے ہی بڑھتی دہشتگری اور دگرگوں صورتحال کے پیش نظر لاکھوں افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا واپس افغانستان بھیج دیا ہے۔

    صنم جاوید رہائی کے بعد پھر سے گرفتار

    پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں دہشت گری میں سب سے زیادہ غیرمقامی افرد ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی بہترین عمل ہے، 90 فیصد جرائم میں یہی لوگ ملوث ہیں جن کو آپ پکڑیں وہ افغانی نکلتے ہیں۔

    عوام کا کہنا تھا کہ بارڈ پر سختی کرنی چاہیے بارڈر کھلا ہوا ہے، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کو اپنے ملک میں جانا چاہیے کیوں کہ ان کا ملک بھی آباد ہے۔

  • مزید 2 ہزار 225 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی

    مزید 2 ہزار 225 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی

    اسلام آباد: گزشتہ روز 15 نومبر کو مزید 2 ہزار 225 غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس چلے گئے، اب تک کُل 2 لاکھ 28 ہزار 574 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 219 گاڑیوں میں 522 خاندانوں کے 604 مرد، 534 خواتین اور 1,087 بچے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

    31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    افغان باشندوں کی با عزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں، بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

    رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لیے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے۔