Tag: Illegal exchange

  • حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نیو انارکلی اور ہال روڈ میں گینگ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، اس کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلی گئی ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

  • غیرقانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف کارروائی ہوگی، اسٹیٹ بینک

    غیرقانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف کارروائی ہوگی، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹيٹ بينک آف پاکستان نے کہا ہے کہ فارن کرنسی کی غیر مجاز خرید و فروخت اور منتقلی غیر قانونی ہے، غیرقانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹيٹ بينک آف پاکستان نے عوام کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم کا آگاز کردیا۔

    اسٹیٹ بینک نے غير قانونی فارن ايکسچينج آپريٹرز کو خبردار کیا ہے کہ فارن کرنسی کی غير مجاز خريد و فروخت اور منتقلی غير قانونی ہے اس لیے صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کیخلاف کارروائی ہوگی، غیرقانونی کرنسی کے کاروبار، حوالہ اور ہنڈی آپریٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    مرکزی بینک نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ مجاز بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے زرمبادلہ کی منتقلی کریں اور اپنی ٹرانزیکشن کی سسٹم جنریٹڈ آفیشل رسید لینا نہ بھولیں۔