Tag: illegal’ medicines

  • کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں ایک گھر سے چین اور برطانیہ سمیت 5 بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گارڈن ایسٹ میں ایک مشترکہ کارروائی میں ایک گھر سے کثیر تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی ہیں۔

    یہ کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کی گئی، جس میں ایک ملزم فہد کو گرفتار کیا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ برآمد شدہ ادویات فرانس، آئرلینڈ، ترکی، چین، برطانیہ کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اپنے گھر سے مذکورہ ادویات کی فروخت میں مصروف تھا، پکڑی گئی ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ہیں، جب کہ برآمد شدہ ادویات کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کھیپیوں کی جانب سے ادویات مہیا کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • حکومت کا جعلی، اسمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

    حکومت کا جعلی، اسمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت صحت نے جعلی، غیر قانونی، اور اسمگلڈ ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے جعلی، اسمگلڈ اور غیر قانونی ادویات سے متعلق شکایات ملنے پر نگراں حکومت نے غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کی ہدایت پر ڈریپ کے صوبائی دفاتر اور صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹرز کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی اور اسمگلڈ ادویات کی ترسیل، اسٹوریج، ڈسٹری بیوشن اور فروخت فوری روکی جائے۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر میں سرویلنس جاری ہے، غیر قانونی ادویات کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں، صوبائی ٹیموں کو میڈیس مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    خبردار: کومیسیٹن آئی ڈراپس نہ خریدیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

    ڈریپ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں فارمیسی اور میڈیکل اسٹورز کی نگرانی کی جائے، اور آپریشن کے لیے وفاق اور صوبائی میڈیسن انسپکٹوریٹ میں تعاون بڑھایا جائے گا، اور قانون شکن عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

  • دبئی: محمکہ صحت کی کارروائی، غیرقانونی ادویات کے 76،560 پیکیٹ برآمد

    دبئی: محمکہ صحت کی کارروائی، غیرقانونی ادویات کے 76،560 پیکیٹ برآمد

    دبئی : ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے اپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی غیر قانونی اور ناقص دوائیں برآمد ہوئی ہیں، جسے حکام نے ضبط کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں محمکہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی غیر قانونی ناقص ادویات کے 76،560 پیکٹ برآمد کرلیے ہیں۔

    اسٹنٹ سیکریٹری محمکہ صحت دبئی ڈاکٹر امین حسین الامیری کا کہنا تھا کہ محمکہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تھا۔

    ڈاکٹر حسین الامیری کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں 136 اقسام کی ادویات کے 76،560 پیکیٹ لے کر آئے تھے، جو غیر رجسٹرڈ تھے اور خراب حالت میں اپارٹمٹ میں ذخیرہ کیے گئے تھے۔ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اور سیکیورٹی اہلکاروں کافی دنوں سے مذکورہ ملزمان پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

    ڈاکٹر حسین الامیری کا مزید کہنا تھا کہ محمکہ صحت نے برآمد ہونے والی تمام ادوایات کو قبضے میں لے کر دواؤں کا معیار جانچے کے لیے لیباٹری میں بھیجوادی گئی ہیں۔ غیر قانونی دواؤں کی برآمدی کے بعد پولیس نے جعلی ادوایات کے کاروبار میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے دیگر علاقوں بھی چھاپے مار رہی ہے۔

    دبئی کی محمکہ صحت نے عوام سے گذارش کی ہے کہ غیر قانونی طور ادوایات کی فروغ اور غیر قانونی گوداموں کے خلاف علم ہوتے ہی سیکیورٹی حکام کو اطلاع کریں۔ جرائم کے خلاف آواز اٹھانا عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔