Tag: ILLEGAL PARKING

  • شہر قائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کے خلاف مہم کا آغاز

    شہر قائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کے خلاف مہم کا آغاز

    کراچی: شہرقائد میں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز ہورہا ہے، مہم کے دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں پرغیرقانونی پارکنگ کرنےپرکارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کےفیصلوں پرآج سےعمل شروع ہوگا، شہرمیں آج سےغیرقانونی پارکنگ کےخلاف مہم کاآغاز ہورہا ہے، اس دوران سڑکوں،فٹ پاتھوں پرغیرقانونی پارکنگ کرنےپرکارروائی ہوگی۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے ترقیاتی امور پر اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکوں پرپارکنگ ہونےپربرہمی اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی تھی کہ سڑکوں پرکہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں دیں۔

    مزید پڑھیں : سڑکوں پر پارکنگ نہ کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    مراد علی شاہ نے گزری کوزم زماسےملانےوالی سڑک پرتجاوزات ختم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا 6اضلاع کی سڑکوں کےپیچ ورک کیلئےفنڈزجاری کردیئے، جواسکیمیں مکمل ہوئی ہیں ان کی پی سی فورجمع کرائیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 449 اسکیموں پر کام چل رہا ہے جن کی مالیت 40.6 بلین روپے ہیں، سندھ حکومت نے ابھی تک 15.14 بلین روپے جاری کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کراچی چڑیا گھر کا کام بہت سست روی کا شکار ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کے کام کو تیز کریں، میں خود جلد دورہ کروں گا۔

  • کراچی :مختلف علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم

    کراچی :مختلف علاقوں میں غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم

    کراچی:عید کے قریب آتے ہیں جہاں مختلف لوگوں نے منافع خوری بازار گرم کررکھا ہے وہی غیر قانونی پارکنگ مافیا نے بھی شہریوں سےبھتہ کی شکل میں غیر قانونی پارکنگ کے پیسے وصول کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    شہر کے مختلف مقامات ، شاپنگ سینیٹرز، تفریحی مقامات اور بازاروں کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور شہریوں سے فی موٹر سائیکل 20 روپے اورگاڑی کے 50 روپے بغیر پارکنگ کی پرچی دئیے بھتہ کی صورت میں وصول کئیے جارہے۔

    ذرائع کے مطابق شہر کی بڑی مارکیٹ صدر، طارق روڈ، حیدری، گلشن اقبال، کلفٹن، ملیرسمیت مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے اپنے جاننے والوں کو پارکنگ کے ٹھیکے دے رکھے ہیں جو کہ قانون کے ڈرسے بلاخوف اور پولیس کی سرپرستی میں شہریوں سے غیر قانونی پارلنگ کے پیسے وصول کررہے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی پلان میں شامل تھا کہ شاپنگ سینیٹرزاور تفریحی مقامات سے پارکنگ کا ایریا دور رکھا جائے گا لیکن اس کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں مالزاورسینٹرز کے باہر کی کی جاتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانہ جات میںاپنی اپنی حدود میں پارکنگ کے ٹھیکےغیرقانونی طور پرفروخت کردئیے تاکہ عید سے قبل لاکھوں روپے غیر قانونی آمدنی کمائی جاسکے۔

    صدر کے علاقے میں کمشنر کراچی کی ہدایت ہرغیرقانونی پارکنگ کے پیسے وصول کرنے والے ٹھیکے داروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15سےزائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔