Tag: Illegal wedding hall

  • رہائشی عمارتیں نہیں صرف غیر قانونی شادی ہالز توڑے جائیں گے، سعید غنی

    رہائشی عمارتیں نہیں صرف غیر قانونی شادی ہالز توڑے جائیں گے، سعید غنی

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جس عمارت میں ہزاروں لوگ رہتے ہوں اسے توڑنا ممکن نہیں ہے، صرف غیر قانونی شادی ہالز کو توڑا جائے گا، ججز کی نیت پرشک نہیں، وہ کراچی کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر قائد میں ترقیاتی کاموں سے کافی بہتری آرہی ہے، کراچی میں غلط کاموں کو درست کریں گے، چیزوں کو اس طرح درست کریں گے لیکن اس طرح کہ کسی کو تکلیف نہ ہو، وہ عمارتیں نہیں توڑیں گے جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ہمیں ججز کی نیت پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے وہ کراچی کی بہتری اور اس کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، کراچی کے لئے سوچنے والے ججز کے ساتھ ہیں، جنہوں نے غیر قانونی کام کیا،ان کے کیے کی سزا کسی اور کو نہیں دے سکتے، ایسا کوئی کام نہیں کریں گےجس سے انسانی المیہ جنم لے۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا چہرہ بدلناہے تو اس کیلئے ہمیں کئی سال لگیں گے،اس کیلئے کراچی کے منتخب لوگوں سے رہنمائی لیں گے، کوئی ایسی صورتحال آگئی کہ کہاجائے کہ گھروں کولازمی توڑا جائے، ایسی صورتحال میں ہم کوئی گھرنہیں توڑیں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ قانون کے مطابق تبدیل ہونے والے شادی ہالز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، غیرقانونی ہالز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور انہیں توڑا بھی جائے گا، جن شادی ہالز کو توڑنا ہے اس کیلئے بھی وقت چاہئے ہوگا، غیرقانونی شادی ہالز میں تقریبات بک ہیں تو انہیں پہلے پورا کیا جائے گا،۔

    عدالتی فیصلوں پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عوام کا جہاں مسئلہ آیا تو عدالت سے ہاتھ جوڑ کر کہیں گے یہ ہم نہیں کرسکتے، ایس بی سی اے کے نوٹس کی وجہ سے کراچی میں بے چینی پھیلی، سندھ حکومت نے ایس بی سی اے کے نوٹس کو معطل کردیا ہے۔

  • رفاہی پلاٹوں پرغیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف آپریشن جاری

    رفاہی پلاٹوں پرغیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف آپریشن جاری

    کراچی : سپریم کورٹ کے حکم پر کے ڈی اے کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہالز کو بلڈوز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر قانونی شادی ہالوں کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی متحرک ہوٓگئی، رفاہی پلاٹوں پرغیر قانونی شادی ہالز پر کے ڈی آے کا آپریشن جاری ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں پارک کی زمین پر بنے شادی ہال کو بلڈوز کردیاگیا، اوکھائی میمن جماعت نے کے ڈی اے حکام کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے ڈی اے حکام کیخلاف نعرے لگائے اور افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، میڈیا سےے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوکھائی جماعت عبدالوحید میمن نے الزام لگایا کہ کے ڈی اے حکام عدالتی حکم کی آڑ میں غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: غیرقانونی تعمیرات، کراچی میں 40 سے زائد شادی ہال مسمار


    عبدالوحید میمن نے مزید بتایا کہ مسمارکی جانیوالی اوکھائی جماعت کی عمارت فلاحی کاموں میں استعمال ہورہی تھی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی تجاوزات کیخلاف متحرک ہے۔ ایس بی سی اے کورنگی، نارتھ ناظم آباد، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال میں کارروائیاں کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔