Tag: illness

  • بھارتی بچہ پراسرار بیماری میں‌ مبتلا، ہاتھ 12 انچ لمبے

    بھارتی بچہ پراسرار بیماری میں‌ مبتلا، ہاتھ 12 انچ لمبے

    آگرہ: بھارتی ریاست اترپردیش میں پُراسرار بیماری کی وجہ سے 12 سالہ لڑکے کے ہاتھ 12 انچ لمبے ہوگئے، لوگوں نے اسے شیطان قرار دے دیا اور اسے اسکول میں داخلہ بھی نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے رہائشی 12 سالہ لڑکے طارق کے ہاتھ پیدائش کے وقت سے ہی بڑے ہیں تاہم عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ 12 انچ تک لمبے ہوگئے۔

    گاؤں کے مقامی لوگ طارق کو شیطان کہتے ہیں کیونکہ اُن کا ماننا ہے کہ اس طرح کی بیماری کسی کی بد دعا کے نتیجے میں ہی ہوتی ہے  جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ بچے کی یہ کیفیت ہاتھی کی بیماری (ایلیفینٹ فوڈ) کے باعث ہے، بچے کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ مزید بڑے اور عجیب سے دکھائی دیں گے۔

      

    طارق کے ہاتھوں کی وجہ سے مقامی اسکول نے اُسے داخلہ دینے سے منع کردیا جس کی وجہ سے وہ تعلیم حاصل نہ کرسکا اور والد کے انتقال کے بعد چائے کی دکان پر کام کرنے لگا۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ بچے کو اس لیے داخلہ نہیں دیا کہ بقیہ بچے طارق کو دیکھ کر خوف کا شکار ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: برازیلین شہری انوکھے مچھرکے کاٹنے سے ’ ہاتھی پیر‘ نامی بیماری میں مبتلا

    متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ ’’گھر میں غربت کے باعث اب وہ ڈاکٹرز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ والد کا انتقال ہوجانے کے بعد گھر کے اخراجات برداشت کرنے والا کوئی نہیں ہے‘‘۔

    طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک دن گھر کے حالات اچھے ہوں گے اور وہ اس صورتحال سے باہر آجائے گا جس کے بعد عام بچوں کی طرح نظر آنے لگے گا اور اپنی تعلیم بھی حاصل کرسکے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، ڈاکٹرز

    گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، ڈاکٹرز

    کراچی: گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مزید کچھ دن  اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے گورنرسندھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے نجی اسپتال میں گزشتہ چار روز سے داخل گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد گورنر سندھ کو مزیدکچھ دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    جمعرات کو ڈاکٹروں کی دو رکنی ٹیم نے  گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کا معائنہ کیا، ٹیم کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ کو  مزید اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔


    پڑھیں: ’’ گورنرسندھ کی طبیعت میں بہتری ، آئی سی یو سے روم منتقل ‘‘


    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی حالت میں بہتری آئی ہے تاہم عمر رسیدہ ہونے کے باعث قوتِ مدافعت کمزور ہونے کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    خیال رہے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی نے گیارہ نومبر کو گورنرسندھ کا حلف اٹھایا تھا ۔چودہ نومبر کو انہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال کے  انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا تاہم گزشتہ روز مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد گورنر سندھ کو روم میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
  • بلاول بھٹو مخدوم امین فہیم کی عیادت کو پہنچ گئے

    بلاول بھٹو مخدوم امین فہیم کی عیادت کو پہنچ گئے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے متعدد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں سینئررہنما مخدوم امین فہیم کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شیری رحمان ، مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما موجود تھے۔

    اس موقع پر قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو سوچنا چاہئے کہ ایک شدید بیمار شخص کے وارنٹ کس لئے جاری کئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور پیپلز پارٹی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے اور یہ سلسلہ اب رک جانا چاہئیے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم دو سے تین میں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے اور وہ اپنے مریدوں سے ملاقات کے لئے ہالہ بھی جائیں گے۔