Tag: Iltija Mufti

  • مودی سرکارسے پوچھتی ہوں میری والدہ سےدہشت گردوں جیساسلوک کیوں کیاجارہاہے،التجا مفتی

    مودی سرکارسے پوچھتی ہوں میری والدہ سےدہشت گردوں جیساسلوک کیوں کیاجارہاہے،التجا مفتی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا میری والدہ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں، مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بیٹے اوربھائی لاپتہ ہیں، کشمیریوں کودواؤں کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔

    التجا مفتی کا کہنا تھا کہ میری والدہ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں۔مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ، جس میں کہا تھا کہ کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرےمیں قیدکردیاگیاہے، کشمیریوں کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں : کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قیدکردیا ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا امیت شاہ کوخط

    التجا مفتی کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی سےکسی کوملنےنہیں دیاجارہاہے، یہ توہین آمیزسلوک ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل پچیسویں روزبھی کرفیو جاری ہے ، بچوں کا دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے جبکہ نیٹ موبائل، انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات بھی بدستوربند ہیں۔

    پانچ اگست سے اب تک دس ہزارسے حریت رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے، گرفتارافرادکورکھنے کے لئے تھانوں اورجیلوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جبکہ سیدعلی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق ، محبوبہ مفتی گھروں میں نظربند ہیں اور یاسین ملک بدستورتہاڑجیل میں قید ہیں۔

  • کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قیدکردیا ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا امیت شاہ کوخط

    کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قیدکردیا ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا امیت شاہ کوخط

    سری نگر : گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی وزیرداخلہ کو خط میں کہا کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قید کر دیاگیا ہے ، محبوبہ مفتی سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہاہے، یہ توہین آمیزسلوک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ، جس میں کہا کہ کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرےمیں قیدکردیاگیاہے، کشمیریوں کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم کردیاگیاہے۔

    التجا مفتی کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی سےکسی کوملنےنہیں دیاجارہاہے، یہ توہین آمیزسلوک ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ کی صاحبزادی ثنا مفتی نے اپنی دوست کو آڈیو پیغام بھیجا تھا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ وادی کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور یہاں خوف کا ماحول ہے جبکہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج جانوروں جیسا برتاؤ کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : محبوبہ مفتی کی بیٹی کا آڈیو پیغام سامنے آگیا

    ثنا مفتی کا کہنا تھا کہ ’’آرٹیکل 370 ختم ہونے کے بعد کشمیریوں میں اشتعال پایا جارہاہے، البتہ انہیں اپنے جذبات کے اظہار کی اجازت نہیں، میری والدہ کو بھی بلاجواز حراست میں لے لیا گیا، اُن پر تو سخت نظر بندی تھی اب انہیں کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’آپ کو اکھنڈ بھارت پر بڑا غرور ہے کیا یہی وہ بھارت ہے جہاں عوام کے حقوق چھینے کے بعد جشن منایا جارہا ہے، بھارت آخر کب تک کشمیریوں کو گھروں میں بند رکھے گا، یہ آوازیں کب تک دبائے گا، جلد ہی اُسے منہ کی کھانی پڑے گی‘‘۔

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کے بعد کشمیری قیادت کو نظر بند کردیا ہے، اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو نظر بند کر کے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔