Tag: ilzamat

  • عمران خان کے الزامات دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے، پرویزرشید

    عمران خان کے الزامات دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے  وزیراعظم پرلگائے گئے جھوٹے الزامات جلد دریائے جہلم میں ڈوب جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویزرشید نے کہا کہ نواز شریف نے گرتے ہوئے اداروں کو مستحکم کیا جبکہ عمران خان نے اداروں کی تباہی کے ذمہ دار شخص کے لیے ریفرنڈم میں ووٹ مانگے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام اور بے روزگاری کا فروغ چاہتے ہیں، ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے تو عمران خان اس کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھاا کہ موجودہ دور میں عوام نے ریکارڈ ٹیکس ادا کیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پربھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ خیبرپختوانخوا کے عوام عمران خان کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟

     

  • ایم کیو ایم کی محکمہ انکم ٹیکس کے حوالےسے الزامات کی تردید

    ایم کیو ایم کی محکمہ انکم ٹیکس کے حوالےسے الزامات کی تردید

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض میڈیا پرنشرہونے والی ایک خبر میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس، ذمہ داروں اور ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اورانہیں سراسرمن گھڑت اوربے بنیادقراردیاہے۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ آج میڈیاپرنشرہونے والی اس خبرمیں لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبرمیڈیاٹرائل کے ذریعے ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی کوششوں کاحصہ ہے۔

    ترجمان نے کہاکہ تحقیق وتفتیش اورثبوت وشواہد کے بغیرکسی بھی سیاسی جماعت، اس کے دفتر، اس کے منتخب نمائندوں یاذمہ داروں پر الزام تراشی کاعمل کسی بھی طرح درست اور جائز قرار نہیں دیاجاسکتا۔

  • عوامی فیصلےپرعمران دھاندلی کےالزامات واپس لیں،سعدرفیق

    عوامی فیصلےپرعمران دھاندلی کےالزامات واپس لیں،سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج کے بعد عمران خان کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات واپس لے لینے چاہئیں۔

    یہ باتیں انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے کوئی ثبوت جمع نہیں کرائے۔

    ان کا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے ووٹ کو تسلیم ہی نہیں کرتے، عمران خان نے ہمارے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمات بنوائے، خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسمبلی کو جھوٹا اور جعلی کہا اور آج وہ خود اسمبلی میں آکر بیٹھ گئے۔

    عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو پارلیمانی زبان سیکھنی چاہئیے،ان کو سمجھنا چاہئیے کہ سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کرتے رہیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 246 کراچی میں عمران خان کو پتہ چل گیا کہ تبدیلی ووٹ سے ہی آتی ہے، کراچی میں عوامی عدالت کا نتیجہ سامنے آگیا۔

  • بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان  پر ہونے وا لے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران  حلقہ این اے 246 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ء بابر غوری پر کچھ الزامات عائد کئے تھے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابر غوری نے سرکاری اراضی پر قبضے کر کے شادی ہالز تعمیر کرائے، جس کے جواب میں بابر غوری نے عمران اسماعیل کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    بابر غوری نے ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے، بابر غوری کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

  • الطاف حسین وطن آکر الزامات کا دفاع کریں،اراکین اسمبلی

    الطاف حسین وطن آکر الزامات کا دفاع کریں،اراکین اسمبلی

    اسلام آباد : ارکان پارلیمنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آکر اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بر طانوی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے اور حکومت پاکستان کی طرف سے تشویش کا اظہار کرنے کے عمل کامختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے خیر مقدم کیاہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ جبکہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان آکر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

    ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے مقدمے کا فیصلہ پاکستانی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کےرہنماء سعید غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی یا کسی جرم میں الطاف حسین یا میں سعید غنی ہی کیوں نہ ملوث ہوں سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔

  • وزیر اعظم کےاستعفےکامعاملہ مؤخر،شفقت محمود کا انکشاف

    وزیر اعظم کےاستعفےکامعاملہ مؤخر،شفقت محمود کا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے عمران خان نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے استعفے کا معاملہ موخر کردیا ہے ۔

    آر وائی نیوزکےپروگرام”پاورپلے”میں گفتگو کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے وزیر اعظم کےاستعفےکامعاملہ مؤخرکردیاتحریک انصاف بھی مذاکرات کیلئےتیارہے۔ہماری پُرامن تحریک ہے اور وہ جاری رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، ہم شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، دہشتگردوں سے تعلق کا الزام بے بنیاد ہے ۔حکومت 30 نومبر سے ڈر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم رہیں گے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی ۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء نعیم الحق کاکہناتھا سپریم کورٹ سمیت قومی اداروں کو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ دھاندلی سے متعلق عمران خان کا مؤقف درست تھا۔

  • عمران خان کے الزامات:لاہورہائیکورٹ بارنے ہڑتال کا اعلان کردیا

    عمران خان کے الزامات:لاہورہائیکورٹ بارنے ہڑتال کا اعلان کردیا

    لاہور ہائیکورٹ بار نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عمران خان کے الزامات کیخلاف قرار داد منظور کر لی اور یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بار کے صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ چند دن پہلے ان کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کے دوران ڈاکو ان کی بیٹی کی شادی کیلئے تیارکردہ قیمتی زیورات، سامان اور نقدی لے گئے، اس واردات پر عمران خان نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے اڑھائی کروڑ روپے حکومت سے لئے ہیں جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

    صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح ان پر بغیر تصدیق کے جھوٹا الزام لگایا اور عوام کی نظر میں اپنا قد مزید چھوٹا کیا، انہوں نے کہا کہ جھوٹا الزام لگانے پر وہ عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

    شفقت چوہان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا مقصد صرف اور صرف قانون کی بالادستی ہے ،بار ایسوسی ایشن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا مگر عمران خان جھوٹا الزام لگانے سے قبل بنیادی باتیں بھول گئے ۔اجلاس نے عمران خان کے صدر ہائیکورٹ بار پر الزامات کیخلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔

  • اے آروائی نیوز کو بدنام کرنے کی سازش، حکومت کاخفیہ مراسلہ مل گیا

    اے آروائی نیوز کو بدنام کرنے کی سازش، حکومت کاخفیہ مراسلہ مل گیا

    اسلام آباد: حکومت کاخفیہ مراسلہ اے آروائی نیوز نےحاصل کرلیا۔مراسلےمیں تحریک انصاف،پی اے ٹی اور اے آروائی نیوز پرالزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں۔ اے آروائی نیوز نے ایک خفیہ مراسلہ حاصل کیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے اے آروائی نیوز ،تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک پرالزاما ت لگائے گئے ہیں۔

    مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پولیس کے لاٹھی چارج اورشیلنگ کوٹی وی پردکھانےکی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت کے خفیہ مراسلے میں اے آروائی نیوز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹنگ پریس میں پمفلٹ اورکتابچےچھپ رہےہیں ان کی نگرانی کی جائےاور راولپنڈی کے تمام پرنٹنگ پریس کےخلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ مراسلے میں علامہ طاہرالقادری اور عمران خان کےبینرزبنانےوالوں کی نگرانی کی سفارش کی گئی ہے۔