Tag: imad wasim

  • عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

    عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز سے بہت کچھ سیکھا ہے، ڈین جونز نے ہمیں‌ جیت کی راہ پر گامزن کیا، ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم مینجمنٹ نے سپورٹ کیا۔

    عماد وسیم نے کہا کہ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ فائنل کے لیے پہلے ہی حکمت عملی بنالی تھی۔

    سیزن میرے لیے بہت اچھا رہا، بابر اعظم

    دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ سیزن میرے لیے بہت اچھا رہا، میچ کے حساب سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    فائنل میں ہم بدقسمت رہے، سہیل اختر

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں ہم بدقسمت رہے، ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بابر اعظم کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

  • عماد وسیم نے بیٹسمینوں کو خبردار کردیا

    عماد وسیم نے بیٹسمینوں کو خبردار کردیا

    ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بیٹسمینوں کو خبردار کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ نئی ڈلیوری پر کام کررہے ہیں لیکن خواہش ہے کہ بولر نہیں بطور آل راؤنڈر پہچانا جائے۔

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے بہت محنت کی ہے اب وہ پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

    آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ناٹنگھم شائر سے دوسرا سیزن شاندار رہا ہے، کپتان نے کاؤنٹی میں کنڈیشن کے مطابق استعمال کیا جس سے ٹیم کو فائدہ ہوا اور ہم ٹائٹؒل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

    عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ عماد وسیم گزشتہ دنوں برطانیہ میں وٹالٹی بلاسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے، ان کی ٹیم ناٹنگھم نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    عماد اب ملک میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں شرکت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سیمی فائنل میں ہماری پرفارمنس مختلف ہوگی، عماد وسیم

    سیمی فائنل میں ہماری پرفارمنس مختلف ہوگی، عماد وسیم

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وکٹ سوچ سے زیادہ اسپن بولر کو سپورٹ کررہی تھی، سیمی فائنل میں ہماری پرفارمنس مختلف ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے، لاہور کے اوورسیز کھلاڑی بہت زبردست ہیں، ناک آؤٹ میں اب ایک ہی موقع ملے گا، اصل مزہ شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے میں آتا ہے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل نے عرصے بعد کم بیک کیا، اب وہ تیار ہیں، شرجیل کو اسی لیے ڈراپ نہیں کرتا کیونکہ وہ اچھا کھلاڑی ہے، پریکٹس میچز میں شرجیل کی سوچ اور گیم سمجھ آگئی تھی، امید ہے شرجیل سیمی فائنل اور آگے بھی اچھی اننگز کھیلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹیں شروع میں بڑے اسکور والی ثابت ہوئیں، اب جو وکٹیں مل رہی ہیں اس میں اسکور کم مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے، لگتا یہی ہے لاہور میں وکٹیں فلیٹ تیار کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کی سیمی فائنل میں رسائی، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

    کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ رضوان بہتری کھلاڑی ہے لیکن ابھی اس کا چانس بن نہیں پارہا ہے، اوورسیز کھلاڑی کا کمبی نیشن بھی دیکھنا پڑتا ہے، ہوسکتا ہے محمد رضوان کو اگلے میچ میں موقع مل جائے۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ڈین جونز بہت اچھے کوچ ثابت ہوئے ہیں، ڈین جونز کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، شرجیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، بابر دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے، عماد وسیم

    ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، بابر دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے، عماد وسیم

    کراچی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، بابر اعظم دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں، شرجیل خان نے کمال کی اننگز کھیلی ہے۔

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم آخری دونوں میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کا کہنا تھا کہ بیٹ پر اچھی گیند آرہی تھی، پراعتماد تھا، ایک چانس بھی ملا، آگے میچ اہم ہیں کوشش کروں گا اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دی، لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 151 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 17.1 اوورز میں حاصل کیا۔

    شرجیل خان نے 74 اور بابر اعظم نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شرجیل خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، پہلے نمبر پر ملتان سلطانز کی ٹیم براجمان ہے۔

  • ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، عماد وسیم

    ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، عماد وسیم

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، ابھی ہم ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہیں، ہم دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے بہت اچھا کم بیک کیا ہے، آئندہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ہم نے کچھ پلان بنائے ہیں، کوشش کریں گے پلان پر عمل کریں۔

    عماد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی چل گیا تو رنز ہوجاتے ہیں، لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، صرف بین ڈنک کے لیے پلان ترتیب نہیں دیا، کسی کھلاڑی کا ڈر نہیں ہم تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹیم بہت مضبوط ہے، بھرپور کم بیک کریں گے، عماد وسیم

    انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آئندہ میچز جیتنے کے لیے پلان بنانا ضروری ہے، ہم نے مختلف کھلاڑیوں کے لیے مختلف پلان بنائے ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ عامر یامین ان فٹ ہوگیا، وہ میچ میں ہوتے تو لاہور قلندرز کے خلاف نتیجہ کچھ اور ہوتا، شرجیل خان اچھی کھلاڑی ہیں امید ہے آئندہ میچز میں رنز کریں گے، شرجیل میچ ونر ہے اس سے بات ہوئی ہے کوئی پریشر نہیں ہے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ پوائنٹس ٹیبل میں یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیم پہلے نمبر پر ہوگی، صرف لاہور قلندرز نہیں تمام ٹیمیں بیلنس ہیں۔

    واضح رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

  • ہار پر دکھ ہوتا ہے لیکن ٹیم کا مورال بلند ہے، عماد وسیم

    ہار پر دکھ ہوتا ہے لیکن ٹیم کا مورال بلند ہے، عماد وسیم

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہا رپر دکھ ہوتا ہے، پی ایس ایل کی ابھی ابتدا ہے، ٹیم کا مورال بلند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم نے ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہے، لڑکے محنت کررہے ہیں، کل میری نظر میں اسکور 10، 15 رنز کم تھا۔

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلنے کا مزا الگ ہی ہے، کراچی میں کراؤڈ بہت زبردست ہوتا ہے، پی ایس ایل میں ابھی بہت میچز باقی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آگے چل کر زبردست مقابلے ہونے ہیں، 4، 5 میچز کے بعد ٹیم پرفارمنس کا پتا چلے گا۔

    مزید پڑھیں: رمیز راجا کا باؤنسر، عماد وسیم نوجوان بولر کیلیے ڈھال بن گئے

    کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، بہترین پرفارمنس دیں گے، پہلے میچ میں کمبی نیشن بہترین تھا اس لیے کامیاب ہوئے، پہلے میچ میں اسپنرز کو ٹارگٹ کیا۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں کھیلنے کا مزا ہی الگ ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں کراؤڈ بہت زبردست ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

  • ہوم گراؤنڈ  پر پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، عماد وسیم

    ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، عماد وسیم

    کراچی: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہے، پشاور زلمی کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان کو موقع دیں گے، ان کو ہماری پوری سپورٹ حاصل ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی اور مستقبل کے سپر اسٹار ہیں، میچ کے دوران ان سے مشاورت کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم

    واضح رہے کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔

    خیال رہے ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں، پی ایس ایل 5 میں 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

    لیگ کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی اور ایونٹ کی رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

  • وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم

    وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے، عماد وسیم

    کراچی: پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی ڈانٹ سے بھی محبت محسوس ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کی ٹیم ہے، پی ایس ایل کی بڑی ٹیم کا کپتان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بابر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں، پہلے میچ کے ٹیم کے تمام کھلاڑی تیار ہیں، پشاور زلمی کے خلاف شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے فین دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کا ترانہ چھا گیا

    کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم متوازن ہے، ہم نے کھلاڑیوں کے چناؤ میں بڑی محنت کی ہے، کراچی کنگز آخری بال تک مقابلہ کرے گی۔

    چیڈوک والٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین ملک ہے، پی ایس ایل میچز کے لیے پرجوش ہوں، کراچی کنگز کا اسکواڈ متوازن ہے، بہترین میچز ہوں گے۔

    کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنے میں خوشی محسوس کررہا ہوں، پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی پاکستان میں کھیلا تھا۔

    پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑی علی خان کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ پی ایس ایل ٹی وی پر دیکھا تھا اس مرتبہ لیگ کا حصہ ہوں، پی ایس ایل میں کھیل کر بہت اچھا لگے گا۔

  • معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کا سیزن جاری ہے، قومی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کے سر پر سہرا سج گیا۔

    فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی اپنی زندگی کی نئی اننگزکا آغازکر دیا. عماد وسیم اور ثانیہ کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجدمیں ہوا، نکاح کے لیے سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

    تقریب میں دلہا دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی. ولیمے کی تقریب چھبیس اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    عماد وسیم کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی اور وسیم اکرم سمیت اعلٰی شخصیات کو کومدعو کیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: عماد وسیم نے شادی کارڈ بھیجنا شروع کردیے

    عماد وسیم 52 ون ڈے میچز میں 940رنز اسکور کر چکے ہیں، جب کہ اس فارمیٹ میں انھوں نے 41 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    انھوں نے 35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

  • پی ایس ایل 4 :‌ کراچی کنگز کی فتح، پلے آف تک رسائی

    پی ایس ایل 4 :‌ کراچی کنگز کی فتح، پلے آف تک رسائی

    ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ اور انتہائی اہم میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل چوتھے مرحلے میں داخل ہوگیا جس کے تحت آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین ابوظہبی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    کراچی کنگز کے کپتان کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، حماد اعظم 29 اور شعیب ملک 26 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کراچی کنگز کے باؤلرز عثمان شنواری نے 4 اور عمر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز بابر اعظم اور کولن منرو نے کیا، عماد الیون کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی منرو تھے جنہوں نے 11 رنز بنائے۔

    چھٹے اوور میں بابر اعظم 36 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں انگرام اور لیونگ اسٹون نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، 82 کے مجموعی اسکور پر انگرام اور افتخار احمد آؤٹ ہوئے جبکہ 112 پر محمد رضوان آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز نے آخری اوور کی دوسری بال پر 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، لیونگ اسٹون نے چھکا مار کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

    کراچی کنگز کےلیونگ اسٹون نےناقابل شکست53رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انگرام 31 کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ملتان سلطانز کے محمد الیاس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    قبل ازیں  ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی تو انہیں اچھا آغاز نہ مل سکا اور عثمان شنواری نے عمر صدیق کو 5 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی، اگلے ہی اوور میں جے چارلیس بھی شنواری کا شکار بنے۔

    ملک الیون کے تیسرے کھلاڑی جیمز ونس کو عمر خان نے چوالیس کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شعیب ملک 26 کے انفرادی اور 75 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے 6 رنز اضافے کے بعد کرسچن بھی عمر خان کا شکار بنے۔

    حماد اعظم اور عرفان کو عثمان شنواری نے اپنے چوتھے اوور کی آخری دو گیندوں پر پویلین کی راہ دکھائی، 18 اوورز کے اختتام تک ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز اسکور کیے۔

    عثمان شنواری کو شاندار باؤلنگ کرانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

    ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکا، حماد اعظم 29 اور کپتان شعیب ملک 26 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ملک الیون کے چار کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    وکٹیں گرنے کی ترتیب

    سلطانز کی وکٹیں بالترتیب 5، 17، 44، 75، 81، 102، 102 پر گریں

    کرکٹ کی دنیا میں ابھرتے ہوئے کراچی کنگز کے کھلاڑی عمر خان نے چار اوورز میں بائیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان شنواری نے چار اوورز میں 15 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

    اسکواڈ

    کراچی کنگز

    بابر اعظم، کولن منرو، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم (کپتان)، آرون سمرز، عامر یامین، عمرخان، عثمان شنواری

    ملتان سلطانز

    جیمز ونس، عمر صدیق (وکٹ کیپر)، جانسن چارلس، شعیب ملک (کپتان)، حماد اعظم، ڈینئل کرسچن، محمد الیاس، محمد عباس، کرس گرین ، عرفان خان

    محمد عامر کی وطن واپسی

    فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ شدید علیل اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جس کے باعث وہ دبئی سے وطن واپس آرہے ہیں، کراچی کنگز کی انتظامیہ نے انہیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔