Tag: imad wasim

  • کراچی کنگز: عماد وسیم کپتان، انگرام نائب کپتان مقرر

    کراچی کنگز: عماد وسیم کپتان، انگرام نائب کپتان مقرر

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کردیا گیا۔ عماد وسیم کپتان برقرار رہیں گے جبکہ کولن انگرام نائب کپتان ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان رہیں گے۔

    اپنے ٹویٹ میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کولن انگرام کراچی کنگز کے نائب کپتان ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی سیزن 2016 میں شعیب ملک ٹیم کے کپتان تھے جبکہ سیزن 2 میں کمار سنگا کارا نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔

    گزشتہ برس عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جو اس سیزن میں بھی برقرار رہیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز پہلی مرتبہ ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • آل راؤنڈرعماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا

    آل راؤنڈرعماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی متنازع ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال کی کرکٹ کے لیے بے شمار خدمات ہیں، ٹی ٹین کے فیصلے پر سلمان اقبال کو سپورٹ کرتا ہوں۔

    عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا ساتھ دینے کا فیصلہ میرا ہے جس پر فخر ہے، بطور کھلاڑی ٹی ٹین لیگ کے فیصلے پر سلمان اقبال کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    عماد وسیم نے 19 جولائی 2015 کو سری لنکا کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا، عماد 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا، افغان کرکٹرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے

    دوسری جانب کرکٹ میں کرپشن کا نیا اسیکنڈل سامنے آنے کے بعد ٹی ٹین لیگ پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں، تجزیہ کاروں نے سوال کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ فکسنگ سے محفوظ نہیں تو کیا ٹی ٹین لیگ جیسی متنازع لیگ کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے۔

  • فائنل ہارنے پر افسوس ہے، کیچ پکڑنے کی بھرپور کوشش کی، کامران اکمل

    فائنل ہارنے پر افسوس ہے، کیچ پکڑنے کی بھرپور کوشش کی، کامران اکمل

    کراچی: پشاور زلمی کے وکٹ کیپر اوپنر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ فائنل ہارنے کا افسوس ہے، کیچ پکڑنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل جیت جاتے تو زیادہ اچھا لگتا، صرف میری وجہ سے نہیں ٹیم کی کارکردگی سے فائنل میں پہنچے تھے۔

    پشاور زلمی کے اوپنر بلے باز نے کہا کہ انجری کے ساتھ کھیل رہا تھا، میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس انجری کے ساتھ میچ نہیں کھیل سکتا تھا، فائنل ہارنے پر افسوس ہے، ٹیم کی جیت کے لیے ہی کھیل رہا تھا۔

    کامران اکمل نے کیچ چھوٹ جانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید ہی کرتے ہیں، بابر اعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے مگر اس پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔

    پی ایس ایل تھری میں سنچری بنانے والے کامران اکمل نے کہا کہ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کی بحالی پر خوش ہوں، اپنی کارکردگی پر خوش ہوں، مزید بہتر کھیل پیش کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

    کراچی کنگز کے سب کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا،عماد وسیم

    پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتانی کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ افسوس ہوا کراچی کنگز فائنل میں نہیں پہنچ سکی، کراچی کنگز کے لڑکوں نے میدان میں مقابلہ کیا۔

    عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کے سب کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ہماری ٹیم کے کئی لڑکے انجری کا شکار ہوگئے تھے، کراچی کنگز کے سب کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم کا اپنی انجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری طبیعت اب کچھ بہتر ہوئی ہے، ٹیم نے بھرپور محنت کی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، ٹورنامنٹ میں بہت مزہ آیا، کامران اکمل نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا جبکہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کیچ لیتے ہوئے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، ان کے بعد ایون مورگن اور پھر محمد عامر نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی سی ٹی اسکین رپورٹ کلیئر قرار

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی سی ٹی اسکین رپورٹ کلیئر قرار

    دبئی : کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی سی ٹی اسکین رپورٹ کلیئر قرار دے دی گئی، وہ لاہور قلندرز کیخلاف کیچ پکڑتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے بیٹسمین سہیل خان کا کیچ پکڑتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم سر کے بل گر کر زخمی ہوگئے تھے،ان کے سرپر چوٹ لگی۔

    جس کی وجہ سے ان کو اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بروقت چیک اپ اور سی ٹی اسکین کی رپورٹ میں انھیں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق عماد وسیم کو چوبیس گھنٹوں کیلئے آبزرویشن میں رکھا جائیگا۔


    مزید پڑھیں :  پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے سپراوور میں کراچی کنگز کو ہرا دیا


    یاد رہے کہ گذشتہ رات پاکستان سپر لیگ تھری میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کرلی، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

    لاہور قلندرز کے آغا سلمان کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

     لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی ہے جبکہ کراچی کنگز کی تیسری پوزیشن پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    کراچی کنگز اس سیزن میں نئے روپ میں‌ نظر آئے گی، آخرتک لڑیں گے: کپتان عماد وسیم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اس بار ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی.

    ان خیالات اظہار انھوں‌ نے پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو جیتو پاکستان میں‌ شرکت کے موقع پر کیا. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے باز بابر اعظم بھی ان کے ساتھ تھے.

    اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس سیزن میں لڑکے جان مارتے نظر آئیں گے، ٹیم بالکل نئے روپ میں‌ سامنے آئے گی۔

    سپراسٹار فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شرکت کرنے والے باصلاحیت آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ہم ہر میچ میں‌ آخرتک لڑیں گے، نتیجہ بھی مختلف ہوگا.

    یاد رہے کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم ہے، تیسرے ایڈیشن کے لئے منتخب ہونے والا اسکوڈ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں‌ پر مشتمل ہے.

    کراچی کنگز: تھیم سانگ میں شاہد خان آفریدی جلوہ گر ہوں گے

    اس مضبوط ٹیم میں‌ بوم بوم شاہد آفریدی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے. ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راونڈرعماد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں. پاکستان کے بہترین بالر محمد عامر کی خدمات بھی کراچی کنگز کو حاصل ہیں.

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے کولن انگرم، انگلینڈ کے روی بوپارہ، اوئن مورگن، جو ڈینلی اور ٹائمل ملز بھی ایکشن میں‌ نظر آئیں‌ گے۔ کراچی کنگز کو لینڈل سیمنز،عثمان شنواری، تابش خان، حسن محسن، محمد طحہ کی خدمات حاصل ہوں‌ گے.

    تجزیہ کاروں‌ کو یقین ہے کہ سپراسٹارز پر مشتمل کراچی کنگز اس بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون  بیٹسمین قرار

    نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون بیٹسمین قرار

    دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی جاری کردہ تازہ فہرست میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی آرون فرنچ، دوسرے جب کہ بھارتی بالے باز ویرات کھولی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کی صف اول کی ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے۔

    خیال رہے بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہوسکا، احمد شہزاد کا 25 واں نمبر جبکہ سرفراز احمد 55 ویں، اور فخر زمان 71 ویں نمبر پر ہیں۔

    بالرز میں کیوی مچل سینٹنر پہلے نمبر پر آگئے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے چسپریت بھمرا تیسرے نمبر پر برا جمان نظر آتے ہیں۔ تازہ ٹی 20 رینکنگ کی بالنگ کیٹگری میں عماد وسیم سیریز نہ کھیلنے کے باوجود 7 ویں اور شاداب خان واضح ترقی کے بعد چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت کر نمبر 1 ٹی 20 ٹیم بھی بن گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: عماد وسیم ٹی 20 کے نمبرون بولرقرار

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: عماد وسیم ٹی 20 کے نمبرون بولرقرار

    لاہور : پاکستانی ٹیم کے عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر بن گئے، جبکہ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی حکمرانی تاحال قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم دو درجہ بہتری کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کے نمبر ون باؤلر بن گئے۔

    عماد وسیم نے پہلی مرتبہ بولرز کی فہرست میں نمایاں ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، آئی سی سی کے مطابق عماد وسیم 780پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    اس سے قبل جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر پہلی پوزیشن پر براجمان تھے جو کہ اب تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: عماد وسیم پاکستان کرکٹ کا اگلا سُپراسٹار


    بیٹسمینوں کی لسٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شاکب الحسن کی حکمرانی قائم ہے۔

    علاوہ ازیں مجموعی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا۔