Tag: imam e kaaba

  • امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کادورہ کریں گے

    امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کادورہ کریں گے

    اسلام آباد : امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے اور  نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے اور نمازمغرب پارلیمنٹ کی مسجد میں ہی پڑھائیں گے، اس موقع پر سعودی عرب کے وزیرمذہبی اموراور دیگر حکام وفد کے ہمراہ ہوں گے۔

    امام کعبہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، امام کعبہ اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگراراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امام کعبہ کو حکام کی جانب سے اسمبلی آنے کی دعوت دی گئی تھی۔

    امام کعبہ 9اپریل کو لاہور بھی تشریف لائیں گے جہاں وہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کی طرف سے دی جانے والی استقبالیہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  قرآنی تعلیمات اور رسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے، امام کعبہ


    گذشتہ روز امام کعبہ نے اضاخیل میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے صد سالہ اجتماع میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی، جن کی اقتدا میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

    اجتماع کے موقع پر امام کعبہ نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے، قرآنی تعلیمات اوررسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے، اللہ کے ہاں اس کا مقام بلند ہے، جس میں تقویٰ زیادہ ہو، جبکہ قرآن ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے اور فرقہ واریت میں نہ پڑنے کا حکم دیتا ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے


    یاد رہے کہ دو روز قبل امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سعودی وزیر مذہبی امور سمیت ایک بڑے وفد کے ہمراہ 5روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔

  • جے یو آئی صدسالہ تقریبات: امام کعبہ آج نمازجمعہ پڑھائیں گے

    جے یو آئی صدسالہ تقریبات: امام کعبہ آج نمازجمعہ پڑھائیں گے

    پشاور: جےیو آئی کی صد سالہ تقریبات کےسلسلے میں نوشہرہ میں ہونے والےاجتماع میں امام کعبہ آج نمازجمعہ پڑھائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کےصد سالہ یوم تاسیس پر تین روزہ عالمی اجتماع میں آج امام کعبہ نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نوشہرہ کےعلاقے اضاخیل میں خیموں کا شہر بسادیا گیا،عالمی اجتماع میں دنیا کے52ملکوں کےوفود شرکت کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہناہےکہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کےلیےباعث ِسعادت ہے۔


    امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے


    یاد رہےکہ گزشتہ روز اجتماع میں شرکت کے لیےامام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب سعودی وفد کے ہمراہ پشاور پہنچے تھےجہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیاتھا۔

    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ امام کعبہ اجتماع میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ امام کعبہ امت مسلمہ کا مرکز ہیں اور وہ امن کا پیغام لےکر آئے ہیں۔

    خیال رہےکہ امام کعبہ آج نوشہرہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گےجس کے بعد وہ جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تقریبا ت کا افتتاح کریں گے۔

    واضح رہےکہ نوشہرہ میں عالمی اجتماع کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈرون کیمروں سے پورے اجتماع کی نگرانی کی جائے گی جبکہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں رضاکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

  • امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے

    امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے

    پشاور : امام کعبہ ابراہیم صالح الطالب خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور دیگر سعودی حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے پشاور پہنچ گئے، گورنر خیبرپختونخوا اور مولانا فضل الرحمان نے امام کعبہ کا استقبال کیا۔

    امام کعبہ جمعیت علماءاسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کریں گے

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ پشاورظفر اقبال نے بتایا کہ امام کعبہ کی قیادت میں اعلیٰ سعودی وفد کل اضاخیل نوشہرہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کریں گے اور اجتماع کے شرکا امام کعبہ کی امامت میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

    سات اپریل کی شام امام کعبہ اسلام آباد آئیں گے، جہاں ان کی 8اپریل کو صدر وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، امام کعبہ کا دورہ پارلیمنٹ بھی متوقع ہے۔

  • امام کعبہ آج فیصل مسجد میں نمازِجمعہ کی امامت کررہے ہیں

    امام کعبہ آج فیصل مسجد میں نمازِجمعہ کی امامت کررہے ہیں

    اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی اقتداء میں آج فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امامِ کعبہ شیخ خالد آج وفاقی دارالاحکومت کی مرکزی مسجد فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں رہے ہیں۔

    امامِ کعبہ کی اقتداء میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے صدرِ پاکستان ممنون حسین اور وفاقی وزراء سمیت دارالحکومت کے ہزاروں شہری فیصل مسجد میں موجود ہیں۔

    شیخ خالد الغامدی نے اپنے خطبے میں کہا کہ امت مسلمہ کا اللہ ایک، رسول ایک، کتاب اور قبلہ بھی ایک ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلمانوں کو انتشار کے بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں جامع مسجد منصورہ میں نمازِ فجر ادا کی گئی،اس موقع پرامام کعبہ نے امتِ مسلمہ کے اتفاق کی ضرورت پر زوردیا۔

    نمازِ فجر کے بعد اپنے خطاب میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سعودی عرب نے یمنی بھائیوں کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اور عوام کو پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے۔

    امامِ کعبہ کے خطاب سے قبل امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ آمد پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھے،جو بھی سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا پاکستان اس کا مقابلہ کریگا۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کے سیکریٹری لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، نمازِ فجرمیں منصورہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    نمازکے بعد امام کعبہ نےاجتماعی دعا بھی کرائی، امام کعبہ کی جماعت اسلامی مرکز آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔