Tag: imam e kaba

  • مظلوم فلسطینیوں کی شہادت : امام کعبہ تلاوت کرتے ہوئے روپڑے

    مظلوم فلسطینیوں کی شہادت : امام کعبہ تلاوت کرتے ہوئے روپڑے

    مکہ مکرمہ :مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں اور امام کعبہ تلاوت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

    امام کعبہ کی پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مطاف میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کررہے ہیں اور امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید 1800 فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے ہیں۔

  • ویزا کے لیے منگیتر اور دوست کی شادی کرانا جائز ہے؟ امام کعبہ سے لائیو شو میں فتوی طلب

    ویزا کے لیے منگیتر اور دوست کی شادی کرانا جائز ہے؟ امام کعبہ سے لائیو شو میں فتوی طلب

    ریاض: امام کعبہ شیخ صالح الحمید سے لائیو ٹی وی شو کے دوران ایک شہری نے فتویٰ طلب کرلیا کہ اگر اپنی منگیتر کو سعودیہ عرب بلانے کے لیے اس کی شادی اپنے دوست سے کرادوں تو کیا یہ عمل جائز ہوگا؟  جس پر امام کعبہ برہم ہوگئے۔

    ویب سائٹ خیلج ٹائمز کے مطابق امام کعبہ صالح الحمید سے یہ سوال سعودی عرب میں مقیم شامی شخص نے ایک براہ راست ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران کیا۔

    شامی شہری اس وقت وزٹ وزے پر سعودی عرب آیا ہوا ہے جسے اپنی منگیتر کو شام سے سعودی عرب بلانے میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے اور ناکامی کے بعد یہ انتہائی قدم اُٹھانا چاہتا ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شامی نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے دوست کو سعودی عرب کی شہریت حاصل ہے اور اگر میری بیوی کا کاغذی نکاح دوست سے کروالیا جائے تو وہ بآسانی سعودیہ آ سکتی ہے بعد ازاں میرا دوست بیوی کو طلاق دے گا اور میرا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    امام کعبہ صالح الحمید نے نوجوان کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سائل کو شرعی قوانین سے تجاوز کرنے پر خبردار کیا اور تھوڑے سے فائدے کے لیے دین کا مذاق اڑانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور نوجوان کو شرعی قانون کو غلط رو میں استعمال کرنے سے سختی کے ساتھ منع کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم سعودی قوانین کو چکمہ دینے کے بھی مترادف ہے جو دین الہی میں بھی دھوکا دہی کے باعث قابل گرفت ہے اور سعودی قانون کی خلاف ورزی پر بھی سزا کا حق دار ہوگا، ایسے اقدام سے باز رہا جائے، یہ اقدام دین سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔