Tag: Imam kaaba

  • امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔

    مرکزی جمیعت اہلحدیث کی جانب سے منعقدہ دفاع حرمین شریفین سینینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی اسلام اور حرمین شریفین سے محبت اور تحفظ کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں نے ایک فتنہ، فساد اور شر کھڑا کیا یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کیباغیوں نے دھمکی دی کہ وہ حرمین شریفین پر قبضہ کرلیں گے۔

     امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ یمن کے مظلوموں کی حمایت کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

  • پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کا ساتھ دے گی، امام کعبہ

    پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کا ساتھ دے گی، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے لاہورمیں جماعت اسلامی کے مرکز اورجامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کی درخواست پرکارروائی شروع کی،امید ہے پاکستانی عوام اورحکومت سعودی عرب کاساتھ دے گی ۔

    امام کعبہ شیخ خالدالغامدی نےمنصورہ میں فجرکی نماز پڑھائی،اس موقع پرجماعت اسلامی کےامیرسراج الحق اورلیاقت بلوچ سمیت کئی رہنما موجود تھے شیخ خالد الغامدی نے اپنی تقریر کاآغاز پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا،لوگوں کی جانب سے سعودی عرب زندہ باد کے نعرے لگے۔

     امام کعبہ کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے کارروائی کی تاکہ یمن کودہشتگردوں سےبچایا جائے،انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کاساتھ دےگی۔

     امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پرآنچ نہیں آنے دیں گے امام کعبہ نے ظہرکی نماز جامعہ اشرفیہ لاہورمیں پڑھائی،اس موقع پرقاری حنیف جالندھری ،حافظ طاہراشرفی سمیت کئی علماموجود تھے۔

    امام کعبہ نے اس موقع پرکہا کہ عربی اورعجمی میں کوئی فرق نہیں،سعودی عرب کی حکومت اورعوام پاکستان سے دل کی گہرائی سے محبت کرتے ہیں اورانہیں پاکستان پرناز ہے۔