Tag: IMAM SADIQ MOSQUE

  • کویت خودکش حملہ: معاونت کارڈرائیورگرفتارکرلیا گیا

    کویت خودکش حملہ: معاونت کارڈرائیورگرفتارکرلیا گیا

    کویت سٹی: پولیس نے جمعے کے روز ہونے والے خود کش حملے کے لئے حملہ آور کو مسجد تک پہنچانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گزشتہ جمعے کویت میں تاریخ کا پہلا خود کش حملہ ہوا جس میں عین نماز جمعہ کے درمیان امام صادق مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 227 زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔


    مسجد میں خودکش حملہ


    مذکورہ ڈرائیور کا نام عبدالرحمان سباح عیدان سعود بتایا جارہا ہے جس کی عمر 26 سال اور وہ کویت میں غیرقانونی طورپرمقیم ہے۔

    پولیس حکام نے اس شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس کے گھر پر خودکش حملہ آور نے پناہ لی ہوئی تھی۔ کویتی وزرات داخلہ کے مطابق حملے کا سہولت کار ایک شدت پسند خیالات کا حامل شخص ہے۔

    واضح رہے کہ داعش نے اسی روز تیونس میں ساحل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں سیاحوں سمیت کل 38 افراف ہلاک ہوئے تھے۔

  • کویت میں خود کش حملہ،13جاں بحق متعددزخمی

    کویت میں خود کش حملہ،13جاں بحق متعددزخمی

    کویت: نماز جمعہ کے دوران ہونےوالے خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ امام صادق مسجد میں ہوا جس میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    آج کویت میں رمضان کا نواں روزہ ہے اوریہ دھماکہ امام صادق مسجد میں عین نمازِجمعہ کے دوران ہوا جو کہ انتہائی مصروف ضلع میں واقعہ ہے۔

    سوشل میڈیا پرنشر ہونے والی تصاویر کے مطابق دھماکہ انتہائی شدید تھا اورہرجانب خون بکھرا ہوا ہے جبکہ تباہی کے مناظر بھی دیکھےجاسکتے ہیں۔   کویت میں دہشت گرد حملے خال خال ہی ہوتے ہیں اور داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


    اس سے قبل سعودی عرب میں شعیہ مساجد پرہونے ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

     

    واقعے کے فوراً بعد کویتی امیر نے متاثرہ  مسجد کا دورہ بھی کیا۔