Tag: Imam ul Haq

  • انگلش ون ڈے کپ، امام الحق تیسری سنچری بنانے میں کامیاب

    انگلش ون ڈے کپ، امام الحق تیسری سنچری بنانے میں کامیاب

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنادی۔

    رپورٹس کے مطابق امام الحق کی شاندار بیٹنگ کے باعث یارکشائر نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔

    رپورٹس کے مطابق امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    یاد رہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے۔ اس سے قبل وہ دو نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔

    امام الحق ون ڈے کپ کی چھ اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنارکھے ہیں۔

    ایشیا کپ 2025، پاکستان اور بھارت میں سے کون فیورٹ؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں خاصی گرما گرمی ہوسکتی ہے، کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اور حد پار کرنے سے گریز کریں۔

    عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے دوران فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ نہ کھلاڑی اور نہ ہی شائقین حد سے تجاوز کریں۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہ مقابلے ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں مگر ضروری ہے کہ کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔

    گوتم گمبھیر کو سابق کھلاڑی نے ’منافق‘ قرار دے دیا

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام اپنے اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں لیکن حب الوطنی کا مطلب یہ نہیں کہ کھیل کو کھیل کے دائرے سے باہر لے جایا جائے، اگر بھارتی عوام اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں تو پاکستانی شائقین بھی ایسا ہی کریں گے، یہ بالآخر کھیل ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

    پاکستانی سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر کی جانب سے 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا۔

  • امام الحق بیٹنگ کے دوران منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

    امام الحق بیٹنگ کے دوران منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو بیٹنگ کے دوران رننگ کرتے ہوئے منہ پر گیند لگ گئی۔

    ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران امام الحق کو فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی چہرے پر جا لگی۔

    جس کے باعث امام الحق زخمی ہوگئے اور امام ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے، امام الحق کی جگہ عثمان خان نے بیٹنگ کی۔

    دوسری جانب پاکستان کے اوپنر امام الحق کو گراؤنڈ میں موجود ایمرجنسی سینٹر  میں طبی سہولت دی جارہی ہے۔

  • امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی اپنی اہلیہ انمول کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی اہلیہ انمول نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو برف سے ڈھکی سڑکوں اور  پُرفضا مقام کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    اس ویڈیو کے کیپشن میں انمول نے امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے انتہا محبت اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی سے بھرے اس ہفتے کا اختتام یادگار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    خیال رہے کہ  گزشتہ برس نومبر میں امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

    25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔

  • امام الحق افغانستان کیخلاف پلیئرآف دی سیریز قرار

    امام الحق افغانستان کیخلاف پلیئرآف دی سیریز قرار

    سری لنکا میں کھیلے گئے افغانستان کے خلاف 3 میچوں کے سیریز کا بہترین کھلاڑی امام الحق قرار پائے ہیں۔

    کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے شکست دی، تین میچوں کی سیریز کے دوران 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 165 رنز بنانے والے پاکستانی اوپنر امام الحق مین آف دی سیریز قرار پائے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے پہلے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب محمد رضوان نے میچ میں 67 رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ وکٹ کے پیچھے 2 شکار بھی کیے، انہوں نے افغانستان کے خلاف اس شاندار پرفارمنس پر تیسرے میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    الحمدللہ ہم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گئے، بابر اعظم

    واضح رہے کہ قومی ٹیم بابر اعظم کی کپتانی میں افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

  • امام الحق نے فتح کے باوجود قومی ٹیم کی بڑی خامی بیان کردی

    امام الحق نے فتح کے باوجود قومی ٹیم کی بڑی خامی بیان کردی

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کی کمزوری کی نشاندہی کردی انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری مڈل اوورز کی بولنگ کمزور ہے، ہمارے اسپنرز وکٹ نہیں لے پارہے۔

    پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے امام الحق نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں تفصیلی گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہم اچھی فیلڈنگ نہیں کررہے تھے، آج ہم نے اچھی فیلڈنگ کی اور اس میں مزید بہتری لانا ہے، ہم فیلڈنگ بہتر کرلیں گے تو اہم موقع پر کیچ نہیں چھوڑیں گے۔ اب زیادہ چینجز نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس میچز کم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری مڈل اوورز کی بولنگ کمزور ہے، ہمارے اسپنرز وکٹ نہیں لے پارہے ، ہمیں اسپن ڈپارٹمنٹ میں بہتری لانی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سنچری نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے لیکن مجموعی طور پر پاکستان کے جیتنے کی خوشی ہے، میری یہی خواہش ہے کہ ٹیم کی جیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جب کھیلتے ہیں تو پریشر تو ہوتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ہونے سے ٹیم میں مقابلہ بڑھ جاتا ہے، اب ہم دونوں اوپنرز100کے اسٹرائیک ریٹ سے اوپر کھیل رہے ہیں۔

    Image

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی کنڈیشن کافی مختلف تھی، اگر آج ہم تھوڑا اور اچھا کھیلتے تو300 رنز سے اوپر جاسکتے تھے۔

    قومی بلے باز نے کہا کہ فخر زمان اور بابر اعظم کے ساتھ کھیلنا تھوڑا مختلف ہے، بابر بہت بولتا ہے جبکہ فخر زمان خاموش رہتا ہے، بابر سے اچھی دوستی ہے لیکن فخر کے ساتھ بھی مزہ آتا ہے۔

  • ورلڈ کپ میں ٹیم کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ امام الحق  نے بتادیا

    ورلڈ کپ میں ٹیم کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ امام الحق نے بتادیا

    کراچی : قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں کیسے کھیلنا ہے یہ بہت پہلے ہی سوچ لیا تھا، ہماری میگا ایونٹ کے لیے تیاری اچھی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی امام الحق نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بہت سی باتیں کھل کر بیان کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے2019 کے ورلڈکپ میں ہی 2023 کے ورلڈکپ کے بارے میں سوچ لیا تھا، بدقسمتی سے ہم اس کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائے تھے۔

    امام الحق نے کہا کہ ڈر کر کیا کھیلنا ہے؟ نیٹ پر فاسٹ بولرز کو کھیلنا ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔ جب ہم میچز کھیلتے ہیں تو ہمیں فاسٹ بولرز کے خلاف کی گئی پریکٹس کا فائدہ ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ باقاعدگی سے نہ کھیل رہے ہوں اور پھر آپ نے دوبارہ شروع کرنا ہو تو یہ آسان نہیں ہوتا۔

    اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے جو تقاضے ہیں اس کے مطابق خود کو تیار رکھتا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں وقفہ آنے سے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے جبکہ کوشش یہی ہوتی ہے جب میں ٹیم کے ساتھ کھیل نہ رہا ہوں اپنی پریکٹس اسی طرح جاری رکھوں جیسی میں ٹیم میں رہ کر کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایک بہت بڑا گیپ آیا ہے، مجھے بہت محنت کرنی ہے، میں اپنی بنیادی چیزوں پر محنت کرتا ہوں جہاں میں نے چھوڑا ہوتا ہے وہاں سے کام کرتا ہوں۔

    بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ہمارا ون ڈے کا ریکارڈ تین چار سیریز میں اچھا رہا ہے، اسی لیے ہماری میگا ایونٹ کے لیے تیاری بھی اچھی ہے، ہماری متوازن ٹیم بن رہی ہے جو مسلسل ایک ساتھ کھیل رہی ہے، ہمیں ایشیاء کپ سے پہلے 8 میچز مل رہے ہیں جو سمجھتا ہوں کہ کافی ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے بعد ہمارے پاس وقت ہے، ہم آپس میں میچز کھیلیں گے۔

    امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بیٹرز پی ایس ایل میں نڈر انداز سے بیٹنگ کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔ ہم جو چھ سات سال سے کھیل رہے ہیں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی گیم کو آگے لے کر جانا ہے، کرکٹ میں دباؤ اور مقابلہ ہونا بہت اچھی بات ہے۔

  • آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ امام الحق پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے وین ڈر دوسن دوسرے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔

     آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

  • ’بابر اب ہمیں بھی شادی کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا‘

     کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے نکاح کے بعد امام الحق نے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کردی۔

    قومی ٹیم میں ان دنوں شادیوں کا سیزن ہے مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد شاداب خان بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    شاداب خان کا نکاح ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ روز ہوا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’الحمدللہ آج میرا نکاح تھا یہ میری زندگی کا بڑا دن اور نئے باب کا آغاز ہے۔‘

    شاداب خان کو قومی کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایسے میں امام الحق نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلہے کی پگڑی پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’بابر اب ہمیں بھی شادی کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا کیونکہ دوسروں کی شادیوں میں جانے کے لیے کپڑے پہن پہن کر تھک گیا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ رواں ماہ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور شاداب خان کا نکاح ہوا جبکہ شان مسعود کی دلہنیا گھر لے آئے جبکہ شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی سے تین فروری کو ہوگا۔

    Shan Masood Marriage: Pakistan Cricket team star Shan Masood gets married  in Peshawar, Watch as Shahid Afridi, Shadab Khan attend CEREMONY

    Haris Rauf gets hitched to Muzna Malik in intimate ceremony

  • بابر اعظم کے رن آؤٹ پر امام الحق کا ردعمل آگیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کے رن آؤٹ پر ردعمل دے دیا۔

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی ٹیم 449 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 295 رنز درکار ہیں۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بحث و مباحثہ شروع ہوگیا کہ رن آؤٹ میں قصور وار کون ہے؟

    تاہم اب امام الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے ایک بار میں بھی ایسے ہی آؤٹ ہوچکا ہوں میں کپتان کو منانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو شاید میری آواز نہ پہنچ سکی اسی وجہ سے وہ قریب آگئے تھے یہ غلطیاں کرکٹ میں ہوجاتی ہیں۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف تیسرے دن کا کھیل ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ کل پہلے سیشن میں وکٹ نہ گنوائے اور بڑا اسکور کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری تو خواہش ہوتی ہے کہ آؤٹ نہ ہوں کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی برتری ختم کریں اور شراکت داری قائم کریں۔

  • ویڈیو: امام الحق آؤٹ ہوتے ہی غصے میں آگئے

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے تو غصہ کرسی اور بلے پر نکال دیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ امام الحق، سرفراز احمد، سعود شکیل اور وسیم جونیئر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈرا ہوگیا۔

     پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

    جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

    امام الحق نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سرفراز احمد نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، وسیم جونیئر 57 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

    تاہم اوپنر بیٹر امام الحق جب 4 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے تو انہوں نے اس کا غصہ کرسی اور بلے پر نکال دیا۔

    امام الحق لیگ اسپنر اش سوڈھی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے جب وہ پویلین لوٹنے لگے تو انہوں نے بلا کرسی پر دے مارا پھر پھینکتے ہوئے چل دیے۔