Tag: imarn khan

  • اے ٹی سی نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا

    اے ٹی سی نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا

    اسلام آباد: اے ٹی سی نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں اے ٹی سی نے علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

    اشتہاری ملزمان کے خلاف کیس کی کارروائی دیگر ملزمان سے الگ کر دی گئی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

    عامر کیانی کے خلاف بھی اشتہاری قرار دیے جانے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے، فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے دلائل طلب کر لیے، اور سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    اس کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف مل گیا

    دوسری طرف پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت کی، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 نومبر کو علی امین گنڈاپور کو جاری کیے گئے نوٹس کو معطل کر دیا۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظرثانی کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظرثانی کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں وفاقی کابینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق عدالت کے تحریری فیصلے کا جائزہ لے گی، کابینہ اراکین ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظرثانی کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالےجانے کا امکان ہے، وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی172ارکان کے نام نکالنے پر سفارشات دے گی۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے17نکاتی ایجنڈے میں دیگر اہم معاملات اور تقرریوں کی منظوری شامل ہے، وفاقی کابینہ پی ٹی اے کےچیئرمین کے تقرر کی منظوری دے گی۔

    کابینہ سے برطانیہ میں کیس لڑنے کیلئے قانونی ماہر کےاخراجات کی منظوری لی جائے گی، اجلاس میں سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی، ڈیمانڈ اور قیمتوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا صوبوں کے درمیان گیس فراہمی کا تنازع حل کرنے کا فیصلہ

    پاورڈویژن کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں حاضرسروس سرکاری ملازم کی موت پرفیملی گرانٹ کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔

  • دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، عمران خان

    دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، عمران خان

    بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’25 جولائی کو 2 ہفتے رہ گئے ہیں، میرا دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی پنجاب کے شہر بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ لمبی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے اور 25 جولائی کے بعد ایک نئی صبح طلوع ہوتی نظر آ رہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نہ ہوتی تو دو جماعتوں کی باریاں چلتی رہتیں، کبھی زرداری اور کبھی نواز شریف، عوام کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا، اب تو ان کے بچے بھی باریاں لینے کو تیار ہوگئے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ’یہ نوجوانوں کے مستقبل کی جنگ ہے، اللہ قوم کو کبھی کبھی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے، آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو مستقبل کے لیے باہر لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا ’پی ٹی آئی میدان میں ہے، 25 جولائی کو دونوں جماعتوں کو شکست دیں گے، یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، میرے نئے پاکستان میں ہر طرف تبدیلی آئے گی۔‘

    عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھتی، یورپ کے نظام میں محنت کرنے والوں کو پھل ملتا ہے، بیرون ملک ریاست غریبوں کا خیال رکھتی ہے، الاؤنس دیتی ہے، پیسے نہ ہوں تو وکیل بھی کر کے دیتی ہے۔

    کراچی کے انتخابی حلقے


    ان کا کہنا تھا ’مزدوروں کے لیے ایک نظام لے کر آئیں گے، دیہی علاقوں میں زرعی سیکٹر پیچھے رہ گیا ہے، ہم کسانوں کو پیسا بنانے کے لیے مواقع فراہم کریں گے، کسان جب پیسا اپنی زمین پر لگاتا ہے تو پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔‘

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کی سزا پر شہباز شریف اور حمزہ خوشی میں لڈو بانٹ رہے ہیں، وہ ہاتھ اٹھا کر مجھے دعائیں دے رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا زرداری اور نواز شریف نے قوم پر قرضے چڑھائے، جو حکومت جاتی ہے خالی خزانہ اور فضل الرحمان چھوڑ کر جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان حسد نہ کریں‌ مریم نواز کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب

    عمران خان حسد نہ کریں‌ مریم نواز کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مریم نواز کا مقابلہ کریں ان سے حسد نہ کریں، آپ کا یہ حسد مریم نواز کو اور بلند کردے گا،مریم نواز کی عزت نصیب کی بات ہے اور یہ عزت عمران خان کے نصیب میں نہیں۔

    پی آئی ڈی اسلام آباد میں دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا، بچوں اور مرحوم والد کا سپریم کورٹ میں حساب دیا لیکن عمران خان نے اپنی سیاست چمکائی آج پھر انہوں نے وہی الزامات عائد کیے جو وہ کئی ماہ سے سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس سپریم کورٹ کے اندر سچ بولنے کے لیے کوئی کاغذ نہیں ہے۔

    انہوں نے ایاز صادق کے استعفیٰ کے مطالبے پر کہا کہ عمران خان تو 2013ء سے انہیں اسپیکر نہیں مان رہے،عمران خان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایاز صادق سے الیکشن ہار چکے ہیں، عزت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ہار چکے ہیں، ان کا مریم نواز پر اعتراض غلط ہے، اپنی تصحیح کرلیں اس ایونٹ کے چیف گیسٹ سردار ایاز صادق تھے مریم نواز نہیں، وہ بحیثیت مقرر کلیدی خطاب کرنے وہاں گئیں۔

    یہ عزت مریم نواز کے نصیب میں ہے عمران خان کے نہیں

    انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی کہ وہ مریم نواز کا مقابلہ کریں اور ان سے حسد نہ کریں، آپ کا یہ حسد مریم نواز کو اور بلند کردے گا، میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتی ہوں مریم نواز اپنے کاموں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان روئیں نہیں، پاکستان کا پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام اور ایجوکیشن کی پہلی اصلاحات مریم نواز نے وزیراعظم کے ویژن کے تحت متعارف کرائیں جو اس وقت جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روئیں نہیں ، وہ مریم نواز کا نام لیتے ہوئے تکلیف میں مبتلا ہوگئے، ہماری پارٹی کے اندر عورتوں کی عزت کی جاتی ہے، مریم نواز کسی بھی تقریب میں آئیں گی سب لوگ انہیں اسی طرح کھڑے ہو کر خوش آمدید کہیں گے، یہ کامیابی اور عزت نصیب کی بات ہے جو عمران خان کے نصیب میں نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوگی اور عمران خان کو وہ بھی ماننا پڑے گا اس لیے رونا اور جھوٹ بولنا اور الزامات عائد کرنا بند کریں۔

    وزیر ممکت نے کہا کہ عمران خان قطری لیٹر کا ذکر کرکے قوم کر گمراہ کرتے ہیں، آپ نے اعتراف کیا کہ جمائما نے پیسے دیے اور اس کا جواب الیکشن کمیشن میں نہیں دینا چاہتے جب کہ نواز شریف ہر قسم کا جواب اور حساب دے رہے ہیں۔

    انہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے سپریم کورٹ کے باہر خطابات کی ویڈیوز بھی دکھائیں۔

    اسی ضمن میں دانیال عزیز نے بھی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔