Tag: Imdadi camp

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    لاہور : جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔لاہور اور اس کے اطراف میں نو امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں, آئی ایس پی آر کے مطابق لیہ،ڈی جی خان،راجن پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پھنسےافرادکونکالاجارہاہے ۔

    لیہ اورگردونواح سےنو سو ساٹھ افرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ۔لیہ کے آرمی میڈیکل کیمپ میں آٹھ سو تین مریضوں کوطبی امدادفراہم کی گئی ہے۔

    راجن پور میں بھی مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،  آئی ایس پی آر کے مطابق جھگڑاامام بندکاشگاف پرکرنےکےلئےدن رات کام جارہی ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں خوراک کےتھیلے بھی تقسیم کیےجارہےہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لاہور میں نو امدادی کیمپ قائم کئے ہیں ۔عوام سے راشن، خیمے اور دوائیں فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    بحریہ ٹاؤن کی جانب سےٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں چیک تقسیم

    کراچی: بحریہ ٹاؤن کی جانب سےکراچی ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین اور شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں چیک تقسیم کردیئے گئے۔

    ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنرسندھ ،چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض ،شرجیل میمن اور تاجروں ،صنعتکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پرگورنرسندھ نے ملک ریاض کی متاثرین کیلئے خدمات کوسراہا اور متاثرین کویقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

     چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کاکہناتھا جب بھی مشکل پڑے حکومتوں کوتاجروں کےساتھ کھڑا ہوناچاہئے امید ہے حکومت وعدے پورے کرے گی،ملک ریاض نے کراچی کو دبئی اورہانگ کانگ کی طرزکاشہر بنانے کےعزم کابھی اظہارکیا۔

     وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہناتھا ٹمبرمارکیٹ کےمتاثرین نقصانات کاتخمینہ لگاکردیں ازالہ کریں گے، سینٹرل پولیس آفس میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا میں دس لاکھ روپے کے چیک اور بحریہ ٹاؤن میں ایک سوپچیس گز کے پلاٹ کے کاغذات دینے کی تقریب ہوئی۔

    جس میں آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران شریک ہوئے،بحریہ ٹاؤن کےوائس چیف ایگزیکٹیو زین ملک نے بتایا ملک ریاض کاوژن ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو نہ بھلایاجائے۔

    اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کاکہناتھا شہدا کوخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

  • ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    ملک ریاض کا متاثرین ٹمبرمارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان

    کراچی: سندھ اورمرکزی حکومت کی بے حسی کوبھانپتے ہوئے ملک ریاض نے متاثرین ٹمبر مارکیٹ کو دس لاکھ روپے فی کس دینے کااعلان کیا ہے۔

    کراچی ٹمبرمارکیٹ میں کروڑوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکیں،کسی وزیر کودادرسی کی توفیق ہوئی نہ کوئی مشیر متاثرین کے زخموں پرمرہم رکھنے نہ پہنچا۔

    حکومت سندھ کمیٹی بنا کربری الذمہ ہوگئی تو وفاقی نمائندوں نے صرف ٹیلی فونک گفتگو کرپراکتفا کیا، لیکن عملی اقدامات کسی نے نہ کیے،دن رات کروڑوں میں کھیلنے والوں کو روڈ پرآگئےتو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض آگے بڑھے اور ہرمتاثرہ دکاندار کیلئے دس لاکھ روپے کااعلان کردیا۔

  • ایم کیو ایم نے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا

    ایم کیو ایم نے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے قائم کئے گئے امدادی کیمپ پر سانحہ کے متاثرین کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا ہے ۔

    ایک بیان میں ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام ایم کیوایم کے ٹمبر مارکیٹ امدادی کیمپ پر 32735409 نمبرپر 24گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

    جہاں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر ذمہ داران آتشزدگی سے متاثرہ عوام و تاجروں کی رہنمائی ان کے نقصانات کے تخمینے اور ازالے کے حوالے سے انہیں تعاون فراہم کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔