Tag: imf agreement

  • وزیر خزانہ نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کر دی

    وزیر خزانہ نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کر دی

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے امریکی سفیر سے بات چیت کی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے اسحاق ڈار نے درخواست کی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا، انھوں نے امریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر بھی آگاہی دی۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈونلڈ بلوم کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب ڈالر فنانسنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے آئی ایم ایف معاہدے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے اور امریکی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • آئی ایم ایف معاہدہ : اسحاق ڈار کا ایٹمی پروگرام پر وضاحتی بیان

    آئی ایم ایف معاہدہ : اسحاق ڈار کا ایٹمی پروگرام پر وضاحتی بیان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں تاخیر پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

    ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر پر میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ایٹمی پروگرام سے متعلق میرا بیان مخصوص سوال کے جواب میں تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں ایٹمی پروگرام تیار کرنے کا خودمختار حق حاصل ہے، ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے عین مطابق ہے۔

    وزیرخزانہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے اور میرے بیان کا آئی ایم ایف ڈیل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف یا کسی دوسرے ملک نے ایٹمی پروگرام پر شرط عائد نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کی سپورٹ کے لیے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے کا کہہ رہا ہے، معاہدے میں تاخیر کی یہی وجہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے، نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔

     

  • آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند

    آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ائی ایف ایف کے تحت 7ویں،8ویں مشترکہ ریویو کے معاملات طے پا گئے، توسیعی پروگرام کے تحت 4ارب 20کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ برس جون تک رقم 7ارب ڈالر کردی جائے گی، تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقراررکھنا ہوگا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلیے یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا، رواں مالی سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب رقم رکھی گئی ہے۔

  • آئی ایم ایف  سے معاہدہ،  امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ

    آئی ایم ایف سے معاہدہ، امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ

    کراچی: آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے سستا ہوکر 173.05 روپے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آئی ایم ایف کی خبر آنے کے فورا بعد ہی روپے کی قدر میں ڈالر ڈھائی روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.24 روپے سے کم ہوکر 173.05روپے پر آگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر173 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر مارکیٹ کھلتے ہی پینک سیلنگ دیکھنے میں آئی اور پھر ڈالر دوبارہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک 175 روپے10 پیسے پربند ہوا تھا۔

    یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکاقرض پروگرام بحال کرنے پر آمادہ ہوگیا اور کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی، ایف بی آرکےٹیکس محاصل مضبوط رہے۔

  • آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آ جائے گا، پاکستان اکانومی واچ

    آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آ جائے گا، پاکستان اکانومی واچ

    اسلام آباد : پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جانے کے بعد ملکی معیشت میں استحکام آ جائے گا ۔

    ، اس لئے اس میں تاخیر نہ کی جائے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی تا مارچ ترسیلات 14.8 ارب ڈالر تھیں، جو امسال بڑھ کر سولہ ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ سال ختم ہونے تک 21.5 ارب کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ترسیلات وصول کرنے والوں کا قانون سے استثنیٰ ختم کرنے سے کرپشن ، ملک سے سرمائے کا فرار اور زیر زمین معیشت کو حجم کم ہو جائے گا۔

    برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت مشکلات سے دوچار ہے مگر صورتحال ایسی بھی نہیں جیسی بعض عالمی ادارے بتا رہے ہیں۔

  • آئی ایم ایف سے اختلاف دور ہوگئے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائےگا،  وزیرخزانہ اسد عمر

    آئی ایم ایف سے اختلاف دور ہوگئے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائےگا، وزیرخزانہ اسد عمر

    پشاور : وزیرخزانہ اسدعمرکاکہناہےکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اختلافات میں کمی آئی ہے، امید ہے کہ جلدمعاہدہ طے پاجائےگا، کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو، افغانستان میں امن پاکستان کے امن کیلئے ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمر نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پی کے میں تین بڑی چیزیں نظر آتی ہے ، صوبے کو پانی دیا ہے جس سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ، کے پی کے میں گیس کے سب سےزیادہ ذخائر ہیں، بہت بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وفاق جو بھی مدد کرسکتا ہے کریں گے۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک بلوچستان حکومت کے ساتھ کام کیا، کے پی حکومت کے ساتھ بھی کام کرنےکی ضرورت ہے ، تیسرا بڑا شعبہ سیاحت  ہے ، کے پی میں بہت سے علاقے ہیں، جہاں انڈسٹری نہیں لگا سکتے، اگر کسی کو نوکری دینی ہے تو سیاحت کو فروغ دینا ہے ، ملائشیا میں 22 ارب ڈالر سالانہ آمدن ہوتی ہے اور ترکی میں سیاحت سے 44ارب ڈالر کی آمدن ہے۔

    افغانستان میں  امن ہوگاتوپاکستان میں امن آئے گا

    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا افغانستان کےامن میں پاکستان کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن آئے گا ، وہاں امن ہوگا تو پاکستان میں امن آئے گا، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانی ہے، باتیں بہت ہوگئیں اب کام شروع کرو، ترکی سے تجارت بڑھانے کے لیے الگ فورم بنارہے ہیں۔

    بھارت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مغرب ومشرقی خطے میں بہترتعلقات،تجارت بڑھانےکی ضرورت ہے، بھارت کا آدھا الیکشن تو پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر ہوتا ہے، بنیادی مسائل حل ہوجائیں تو بھارت سے تجارت سے بہتری آئے گی۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بہت قریب آچکے ہیں،کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کےبہت قریب آچکے ہیں اور یقین دلایا کہ کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی فورم میں وزیراعظم نے اپنے وژن سے متعلق بات کی، پاکستان کو ہم نے ہی اٹھانا ہے، کسی نے باہر سے نہیں آنا، بہتر فیصلے کریں گے تو پاکستان کی معیشت اٹھےگی۔

    انھوں نے مزید کہا نیپرا چیئرمین کے لئے انٹرویو جاری ہیں، ایف بی آر کی جانب سے ہراساں کرنے سے ٹیکس نیٹ نہیں بڑھتا ، چاہتے ہیں ٹیکس کلیکشن میں آسانیاں پیدا کریں، آئندہ بجٹ میں ٹیکس فارم ،ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ آسان ہوگا، منی بجٹ میں آسانیاں پیدا کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو چلتا رہےگا۔

    منی بجٹ میں آسانیاں پیداکرنےکاسلسلہ شروع کیاتھاجوچلتارہےگا

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈزکےطریقہ کارکی منظوری دیدی،جلدریفنڈز ملنا شروع ہوں گے، صوبے کا بینک صوبے میں ہی قرضے فراہم کرے، وزیراعظم پر پشاور کا خاص حق ہے۔

    انھوں نے کہا کپاس کےمعاملے پر ماہرین کو بھی بلایا ہے، کپاس کی پیداوار بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔