Tag: IMF and pakistan talk

  • آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مشکل شرط کا سامنا

    آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مشکل شرط کا سامنا

    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بحالی قرض کیلئے جاری مذاکرات میں وزارت خزانہ کو ایک اور مشکل درپیش ہے، عالمی ادارے نے ایک اور کڑی شرط عائد کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف جانب سے تمام پیشگی شرائط پرعمل درآمد مکمل کرلیا ہے، آخری شرط کمرشل بینکوں سے براہ راست قرض نہ لینے کی تھی، اب پاکستان نے اس شرط سے بھی اتفاق کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کے بعد پاکستانی حکام کو آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط کا سامنا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک سے30جون تک فنانسنگ ہونی ہے، اس حوالے سے تحریری یقین دہانی فراہم کی جائے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تحریری یقین دہانی سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی جانب سے فراہم کی جائے، حکام وزارت خزانہ کے مطابق یقین دہانی ان ممالک کے آئی ایم ایف میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراہم کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان ان ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کے لئے متحرک ہوگئی ہے، اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہے، پاکستانی حکام بھی جلد تحریری یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے پُرامید ہیں۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پر مذاکرات مکمل کرچکے، پاکستان چاہتا ہے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہوجائے۔

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر آمادہ کرلیا

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر آمادہ کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا تیسرا دور کامیاب رہا، پاکستان نے عالمی ادارے کو تنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر آمادہ کرلیا، اکتوبر تک بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پربھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کاتیسرا دور اسلام آباد میں ہوا۔

    جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا ہے، آئی ایمن ایف کو اس بات پر رضامند کرلیا گیا ہے کہ رواں سال ماہ اکتوبر تک بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائینگی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، مذاکرات میں بجٹ خسارہ قابو کرنے کیلئے متبادل آمدن پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدنی بڑھائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف 30 ستمبر تک شرائط نرم رکھے گا، اس بات کی یقین دہانیہ بھی کرائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض بدستور منجمد رکھے گی۔

    پاکستان موجودہ قرض پروگرام پر کاربند رہے گا، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کی بیشتر شرائط اکتوبر کے بعد پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا چوتھا دور ختم

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا چوتھا دور ختم

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں مذاکرات کا چوتھا دور ختم ہوگیا، قرض کی پانچویں قسط کا اعلان آئی ایم ایف حکام اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

    عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر مالیت کی قرضے کی پانچویں قسط جاری کرے گا، دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے چوتھے دور کے اختتامی مرحلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی دبئی پہنچ گئے۔

    اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیفری فرینک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    وزیر خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے نمائندہ گان کو موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث پاکستان کے سفر سے منع کیا ہے، جس کے باعث مذاکرات دبئی میں منعقد کرائے گئے۔