Tag: IMF board

  • آئی ایم ایف  کا اجلاس، پاکستان کو ایک بلین ڈالر ملنے کا امکان

    آئی ایم ایف کا اجلاس، پاکستان کو ایک بلین ڈالر ملنے کا امکان

    واشنگٹن : آئی ایم ایف کے ایگزیکیوٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے ایک بلین ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کے چھٹے جائزے کی منظوری کیلئے آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوگا۔

    اجلاس میں پاکستان کیلئے چھٹے جائزے کو حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیشگی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوا دی گئی ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر پاکستان نے منی بجٹ کے ذریعے مختلف شعبوں کو حاصل 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ یا مراعات واپس لے لی ہیں۔

    اسی ضمن میں حکومت مرکزی بینک کی خود مختاری بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی پارلیمنٹ اور سینٹ سے بھی منظوری لے چکی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرض پروگرام کا جائزہ ملتوی کردیا تھا ، فنانس ڈویژن نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ ری شیڈول کرنے درخواست کی تھی۔

    خیال رہے آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ بارہ جنوری کو ہونی تھی جبکہ پاکستان میں فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر بحث تھا۔

  • آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری متوقع

    آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری متوقع

    واشنگٹن : آئی ایم ایف کے ایگزیکیوٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا سےنمٹنےکیلئے پاکستان کو اضافی قرض کی منظوری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکیوٹیوبورڈکااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں پاکستان کی اضافی قرض کی درخواست پر غور ہوگا اور پاکستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالراضافی قرض کی منظوری متوقع ہے۔

    یہ اضافی رقم کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر خرچ ہوگی، منظوری کی صورت میں یہ رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی، اس کے علاوہ کورونا سے متعلق ملنے والے قرض کے ساتھ کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی جائیں گی اور یہ رقم پہلے سے جاری قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی۔

    اجلاس میں پاکستان کو پہلے سے جاری قرض پروگرام کی اقساط سے متعلق بھی فیصلے کیے جانےکا امکان ہے۔

    یاد رہے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ کورونا سے پاکستان کےمعاشی اصلاحاتی عمل میں سست روی کاخدشہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے بر وقت امدادی پیکج کا اعلان کیاہے اور اسٹیٹ بینک نے بھی ریلیف پیکج جاری کیا، اس صورتحال میں پاکستان نےآئی ایم ایف سےاضافی فنڈکی درخواست دی ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ یہ مالی معاونت مشکل صورتحال سے نمٹنے میں مدد دےگی، ہماری ٹیم اس درخواست جواب پر تیزی سےکام کر رہی ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کی مشکل صورتحال میں مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

    خیال رہے پاکستان نےتین ہفتےپہلےاس اضافی قرض کی درخواست کی تھی، جس پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئندہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا تھاجس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے تھے۔

  • آئی ایم ایف  پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کا حتمی فیصلہ کل کرے گی

    آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کا حتمی فیصلہ کل کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری کے لئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں 3سالہ قرضہ پروگرام سےمتعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کو3سالہ قرضہ پروگرام سےمتعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے حکومت کو ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سےپروگرام کی منظوری کی قوی امید ہے ، پاکستان نے اسٹاف لیول مذاکرات میں طے پیشگی شرائط پوری کردی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے۔

    اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے پراقدامات کی طرف بھی پاکستان نے پیش رفت کی، ٹیکس رعایتیں ختم کرنے ٹیکس اصلاحات کےلیےاہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سےقبل اثاثہ ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے۔

    منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کو ایکسینڈیڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت قرضہ فراہم کرےگا۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف کا ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض، مزید توسیع کی مخالفت

    خیال رہے آئی ایم ایف نےایمنسٹی اسکیم پراعتراض کیا تھا اور اسکیم میں مزیدتوسیع کی بھی مخالفت کی تھی، آئی ایم ایف کی ترجمان ٹریسا ڈبن ساشیز کا کہنا ہے کہ توسیع سے پاکستان کے کیس پر اثر پڑےگا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، اگلے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے آئی ایم ایف کے تین سوستاون ارب روپے بجٹ میں شامل کر رکھے ہیں۔

    امریکہ میں پاکستان کے سفیراسد مجیدخان کاکہناہےکہ امریکہ نے آئی ایم ایف پروگرام سےمتعلق کوئی شرط عائد نہیں کی ہے۔آئی ایم ایف معمول کی کارروائی کے بعد پاکستان کوقرضہ فراہم کرئےگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان کچھ عرصہ قبل معاہدہ طے پاگیا تھا ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پرعملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔

    آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا تھا پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔