Tag: IMF board meeting

  • پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان

    پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، آج آئی ایم ایف کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری پر غور کیا جائے گا،  آئی ایم ایف بورڈ کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق شام آٹھ سے دس بجے تک متوقع ہے۔

    گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے وڈیو لنک پرخطاب میں کہا آئی ایم ایف بورڈ اجلاس پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے گا۔

    شہباز شریف ، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں (arynews.tv)

    انہوں نے کہا تھا کہ نجی شعبہ ملک کی معیشت کو ترقی  دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پالیسی ریٹ کم ہورہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی بھی آرہی ہے۔

     وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہاہے، سی پیک کا فیزون انفرا اسٹرکچر اور سی پیک فیز ٹو انفرااسٹرکچر کی مونوٹائزیشن پر مبنی ہے، معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے۔

  • آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع

    آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع

    واشنگٹن : آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کااجلاس انیس دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے پیلتالیس کروڑ ڈالرکے قرض کی دوسری قسط کی منظوری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سے متعلق دوسری قسط کے اجراء کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس انیس دسمبرکو واشنگٹن میں ہوگا۔

    اجلاس میں ایکسٹنڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت ہونے والاپاکستان کا جائزہ زیر بحث آئے گا، اجلاس میں پاکستان کیلئے پینتالیس کروڑ ڈالرقرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی.

    یاد رہے کہ  معاشی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ ماہ پاکستان آیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف تمام واضح مارجن کے ساتھ پورے کئے ہیں۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی کارکرردگی کو اطمینان بخش قراردیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا۔