Tag: IMF mission

  • آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کی لینے کی تیاریاں

    آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کی لینے کی تیاریاں

    اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن آج 11 نومبر بروز پیر پاکستان پہنچے گا، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن منگل سے پاکستان سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کی تیاریاں جاری ہیں۔

    نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن آج بروز پیر پاکستان پہنچے گا جبکہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا، آئی ایم ایف وفد 15نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے نئے رعایتی قرضے پر مذاکرات ہونگے، پاکستان نے گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کو کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست دی تھی۔

    کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے حکومت معیشت کا ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی پرخرچ کریگی، آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے بجٹ مختص اور استعمال کے فریم ورک کی تیاری بھی ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کیلئے صوبائی بجٹ پر بھی بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام پر ابتدائی جائزہ اور بریفنگ کا بھی امکان ہے، آئی ایم ایف سے جولائی تا ستمبر ٹیکس آمدن اور شارٹ فال پر بات ہوسکتی ہے۔

    صوبوں کے جولائی تا ستمبر سرپلس بجٹ اور وفاق کے مالیاتی خسارے پر بریفنگ کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے صوبوں میں زرعی آمدن بڑھانے کیلئے سیشن کا بھی امکان ہے۔

    اس کے علاوہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورسے بھی ملاقات کا امکان ہے، جولائی تا ستمبر چاروں صوبوں کی معاشی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔

  • پاکستان میں چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے: آئی ایم ایف

    پاکستان میں چند ماہ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے: آئی ایم ایف

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں آنے والے مہینوں میں کمی متوقع ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی ہے، پاکستان کے معاشی پلان کا آٖغاز تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جس سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری کھاتوں کے خسارے میں توقع سے زیادہ بہتری آئی ہے جس سے توقع ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ رواں سال کیلئے معاشی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وسط مدتی معاشی اعشاریوں میں تبدیلی نہیں آئی اور ملکی معیشت کو مقامی اور بیرونی خدشات ابھی بھی لاحق ہیں۔

    آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پہلا جائزہ اکتوبر کے اختتام میں ہوگا، آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آئے گا، اعلامیہ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے،

    ایف بی آر کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات قابل ذکر ہیں، حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے پروگرام شروع کیے گئے ہیں،

    معاشی اصلاحاتی پروگرام اب ابتدائی مراحل میں ہے ،آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ شعبوں میں بہتری دیکھی گئی ہے، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بھی کم ہوگیا۔

    مانیٹری پالیسی سے افراط زر کو قابو کرنے میں مدد مل رہی ہے، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، پاکستان کے معاشی پلان کا آٖغاز تسلی بخش ہے۔

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف مشن کا ملکی معیشت کی بہتری کیلیے حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف مشن نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کیا تھا۔

    اس موقع پر آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں اور پاکستان میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔

  • آئی ایم ایف مشن کا ملکی معیشت کی بہتری کیلیے حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان

    آئی ایم ایف مشن کا ملکی معیشت کی بہتری کیلیے حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان

    اسلام آباد : آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ڈائریکٹر وسطی ایشیا جیہاد ازور نے کی۔

    ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں۔

    آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف مشن نے معاشی بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اقتصادی بحالی اور ترقی کیلئے پرعزم ہے۔

    ،مزید پڑھیں: معاشی کارکردگی کا جائزہ، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

    یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ سولہ ستمبر کو آئی ایم ایف کے وفد کا دورہ معمول کا دورہ ہے اور آئی ایم ایف پروگرام پر تسلی بخش کام جاری ہے۔

    وزارت خزانہ نے میڈیا میں گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ پلان پر بات کرنے کی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے طے شدہ پلان پر کام اورمعاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پہلی سہ ماہی کے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔

  • بیرونی قرضوں‌ کا دباؤ بڑھ رہا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ

    بیرونی قرضوں‌ کا دباؤ بڑھ رہا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ

    اسلام آباد: آئی ایف ایم مشن کے سربراہ اور امریکی وزارت خزانہ کے حکام نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والاسے ملاقات علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں کالعدم تنظیموں پر پابندی سمیت پاکستان کی معاشی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایف ایم) مشن کے سربراہ نے سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی اور پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، اس میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کی۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے، آئندہ سال 11 ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کرنا ہے جس کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

    دریں اثنا سلیم مانڈوی والا سے یو ایس ٹریژری کے حکام نے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں کالعدم تنظیموں پر پابندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سلیم مانڈوی والا نے امریکی حکام کو یقین دلایا کہ پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔