Tag: IMF Pakistan

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی

    اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا حصول بھی تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹےاقتصادی جائزہ مذاکرات بغیرنتیجہ ملتوی ہوگئے ، وزیرخزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں پربوجھ نہیں ڈال سکتے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا ستمبر میں پھر جائزہ لے گا اور اگلے2سے 3ماہ کی کارکردگی مانیٹرکرے گا، جس کے باعث آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا حصول بھی تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے وزیر خزانہ شوکت ترین نے پری بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے شرائط پر دوبارہ مذاکرات کررہے ہیں، آئی ایم ایف بجلی کے نرخ اورٹیکسزبڑھانا چاہتا ہے، ہم بجلی کے نرخ اور ٹیکسز نہیں بڑھا رہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو واضح طورپرکہہ دیا ٹیکس،ٹیرف نہیں بڑھاسکتے، ہم غریب اور تنخواہ دارطبقے پرمزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، بعض شعبوں میں اقدامات کردیے ہیں۔

    شوکت ترین نے کہا تھا آئی ایم ایف کوگروتھ کیلئےمتبادل پلان کابتادیاگیاہے، آئی ایم ایف کی شرط ٹیکس بڑھانے کی بجائے دوسرے طریقے سے پوری کریں گے۔

  • برطانیہ کی کریڈیٹ ریٹنگ کم ہوسکتی ہے، موڈیز کا انتباہ

    برطانیہ کی کریڈیٹ ریٹنگ کم ہوسکتی ہے، موڈیز کا انتباہ

    نیویارک: موڈیز نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی اس کی ٹرپل اے ون کریڈٹ ریٹنگ پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا بجٹ خسارہ یورپ میں سب سے زیادہ ہے، یورپی یونین سے باہر نکلنے کے بعد برطانیہ کو تمام ممالک کے ساتھ انفرادی بنیادوں پر تجارتی معاہدے کرنے پڑیں گے۔

    برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے فوراً بعد ہی برطانوی پاونڈ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ موڈٰیز نے فی الحال برطانیہ کا آؤٹ لک منفی کردیا ہے اور اب برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے الگ ہونے کے فیصلے پر ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا، تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

    برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانیہ میں ریفرنڈم اور کیمرون کے استعفیٰ کے بعد ایشیا، یورپ اور لندن اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، انڈیکس تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہوکر نو فیصد گرگیا جبکہ یورو اسٹاک انڈیکس گیارہ فیصد گرگیا۔

  • موڈیز نے آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کی مخالفت کردی

    موڈیز نے آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کی مخالفت کردی

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے نکلنے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں شامل نہ ہونا ریٹنگ میں کمی کا باعث ہوگا۔

    موڈیز نے پاکستان سے متعلق ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا زیادہ انحصار غیرملکی قرضوں اور امداد پر ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری ہیں ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ پیش کی تاہم موڈیز کے مطابق مزید نئے  پروگرام میں شامل نہ ہہونا پاکستان کےلیے منفی عمل ثابت ہوگا، اس وقت پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پرمستحکم ہے۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاشی ترقی کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، سرمایہ کار مقامی بچت اسکیموں میں دلچسپی نہیں لے رہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارے کو جی ڈی پی کے تین اعشاریہ آٹھ فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جولائی سے اپریل کے درمیان پاکستانی برآمدات میں ساڑھے نو فیصد کمی آئی ہے۔

    ریٹنگز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیاسی ماحول میں گرما گرمی معاشی کارکردگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔