Tag: IMF talks

  • آئی ایم ایف مذاکرات، صارفین پر 2.8 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کی تجویز

    آئی ایم ایف مذاکرات، صارفین پر 2.8 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کی تجویز

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج این ایف سی اور زرعی انکم ٹیکس سے متعلق امور پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے۔

    آج مذاکرات میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بھی خصوصی سیشن ہوگا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں 1250 ارب روپے کمی کا پلان تیار کیا ہے، سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے بینکوں سے 1250 ارب قرض لینے کا ابتدائی پلان تیار کیا گیا ہے، اور سرکلر ڈیٹ اتارنے کے لیے 1250 ارب روپے 10.8 فی صد شرح سود پر قرضہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق صارفین سے 2.8 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر کے بینکوں کا قرضہ اتارنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

    پالیسی مذاکرات میں نیپرا کے ساتھ بھی خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا، پاور ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، قومی مالیاتی کمیشن میں وفاق اور صوبے کے درمیان محاصل کی تقسیم سے متعلق بھی بات ہوگی۔

  • آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں بڑی پیش رفت

    آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں بڑی پیش رفت

    اسلام آباد : نگراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، جس کے مطابق عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کو آمادہ کیا ہے کہ وہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے پر ہی برقرار رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 9415 ارب کے ٹیکس ہدف کے حصول کا تحریری پلان دے دیا ہے، ایف بی آر نے 9415 ارب ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس چوری کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کا خاتمہ معیشت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکس حکام انتظامی اقدامات بہتر بنائیں گے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات

    پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات

    کراچی : عالمی مالیاتی ادارے اورحکومت پاکستان کےدرمیان آج سےجائزہ مذاکرات کادور شروع ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف اور پاکستان حکومت کے درمیان دبئی میں آج مذاکرات کا دور کا آغاز ہوگا۔ان مذاکرات میں وزارت خزانہ اوردیگرحکام شریک ہوں گےجبکہ وزیر خزانہ مذاکرات کے آّخری دور میں شریک ہو ں گے۔

    مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دیے جانے والے قرض پروگرام کے تحت عائد کردہ شرائط پر عملدرآمدکاجائزہ لیاجائےگا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان سرکاری اداروں کی نجکاری اورتوانائی شعبہ کےحوالے سےآئندہ کےلائحہ عمل پراتفاق کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ملتوی


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والےدہشت گردی کے واقعات کے باعث آئی ایم ایف نےاپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیاتھا۔

    اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سے ٹیکس نظام میں مبینہ کرپشن اورٹیکس چوری کے خاتمہ کےلیے اقدامات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

    واضح رہےکہ عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان حکومت کےدرمیان مذاکرات پانچ اپریل تک جاری رہیں گےجس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا۔