Tag: imf-warns

  • آئندہ 2 برسوں میں پاکستان کے 27 ارب ڈالر کےقرضےواجب الادا ہوجائیں گے، آئی ایم ایف

    آئندہ 2 برسوں میں پاکستان کے 27 ارب ڈالر کےقرضےواجب الادا ہوجائیں گے، آئی ایم ایف

    واشنگٹن : آئی ایم ایف کی رپورٹ میں خبردارکیاگیاہےکہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے ستائیس ارب ڈالر کی قرضے میچور ہوجائیں ، معاشی سست روی اورمہنگائی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان، افغانستان اورخلیجی ممالک کی معیشت پر اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ جاری کردیا ہے ، رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان کی معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خلیجی ممالک کی معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار  رہے گی، پورے خطے میں افراط زر کی شرح گیارہ فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو دو اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو پورے خطے کی معاشی ترقی کی شرح پر دباؤ ڈالے گی، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی دیگر عوامل کے ساتھ خطے میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

    آئی ایم ایف نےخبردارکیاہےکہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے ستائیس ارب ڈالر کے قرضے واجب الادا ہوجائیں گے، جس سے ملک کی معیشت کو بیرونی خدشات اور عدم استحکام کا سامنا رہےگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا  پاکستان میں ٹیکس وصولیاں تاحال کم ہیں، نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے وسائل کا درست استعمال نہیں ہورہا، اداروں کی تنظیم نو اور مالیاتی استحکام کی ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات، پاکستان کی ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے اضافے کی پیش کش

    خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات اور اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وفد دس روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے، ایف بی آرحکام سےملاقات کے بعد آج وزارت توانائی اور دیگر اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

    پاکستان نے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات میں پیش کش کی ہے کہ پاکستان ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے اضافے کے لیے تیار ہے۔

    مذاکرات کے دوران ٹیکس اصلاحات پر بھی آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف مشن کو ایمنسٹی اسکیم پر بھی رام کرنے کی کوششیں کی، وفد کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم پر بریفنگ دی گئی۔

  • پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

    پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

    نیویارک : آئی ایم ایف کی پاکستان کےمعاشی حالات مزیدخراب ہونےکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مہنگائی میں اضافہ ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی مزید بڑھے گا جبکہ بےروزگاری میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نےورلڈاکنامک آؤٹ لک2019جاری کردیا، جس میں پاکستان کےمعاشی حالات مزیدخراب ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا کہ اقتصادی ترقی کی رفتارمیں کمی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا رواں مالی سال اقتصادی ترقی2.9 فیصد اور آئندہ سال2.8 فیصد رہےگی، مہنگائی 6 فیصد ہدف کے برعکس7.6 فیصد رہےگی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5.2 فیصد اور آئندہ سال4.3 فیصد رہے گا۔

    آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال بےروزگاری6.1فیصد،آئندہ سال6.2فیصدرہےگی، معاشی اعشاریوں میں بہتری لانےکیلئےمزیداقدامات کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی معاشی شرح نمو 2024تک ڈھائی فیصدرہےگی، پاکستان سے3 سال کےقرض پروگرام کےلیےبات ہورہی ہے،ا رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو2.9فیصد جبکہ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2اعشاریہ8فیصدرہےگی۔

    مزید پڑھیں :  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی کی پیش گوئی

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے روا ں مالی سال افراط زرکی اوسط شرح ساڑھے7فیصد اور آئندہ مالی سال افراط زرکی شرح میں کمی متوقع ہے،ا پاکستان میں جاری کھاتوں کاخسارہ بڑھاہے،ا عالمی معاشی شرح نمو3اعشاریہ3 فیصدرہےگی، اس سے پہلے آئی ایم ایف نے 3اعشاریہ 9 فیصدکی پیش گوئی کی تھی۔

    خیال رہے پاکستان کا وفد آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے، وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں،اجلاس 14اپریل تک جاری رہے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا پاکستان میں معاشی شرح نمو 6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9 فیصد رہے گی یوں پاکستانی معاشی ترقی کی رفتارمیں خطرناک کمی واقع ہوجائے گی۔