Tag: IMF

  • یونان دیوالیہ ہونے جارہا ہے، یوروزون متاثرہوگا

    یونان دیوالیہ ہونے جارہا ہے، یوروزون متاثرہوگا

    ایتھنز: یونان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایتھنز عالمی مالیاتی ادارے’ آئی ایم ایف‘ کی آئندہ قسط ادا نہیں کر سکے گا، یونان کو یہ قسط اگلے ماہ ادا کرنی ہے۔

    یونان کے وزیر داخلہ نکوس فوتسس نے میگا ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو جون میں 1.6 ارب یورو ادا کیے جانا ہیں لیکن فی الحال یہ رقم ادا نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس حقیقت سے تمام حلقے واقف ہے کہ یونان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

    یونان نے قرض دینے والے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے دیے جانے والے اُن تمام انتباہات کو بھی رد کر دیا ہے، جو اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کے دوران کیے گئے تھے۔

    یونانی وزیرداخلہ فوتسس نے مزید کہا کہ ایتھنزکے آئی ایم ایف اورقرضہ فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پانچ جون کے بعد ایتھنز حکام کے ذمے آئی ایم ایف کی چار اقساط ہو جائیں گی اور یونانی حکومت اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے دیے جانے والے مالیاتی پیکج کواستعمال نہیں کیا جائے۔

    اگر یونانی حکومت اپنے ذمے واجب الادا یہ رقم لوٹانے میں کامیاب نہیں ہوتی تو اس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا اور اس کا یورو کرنسی زون سے اخراج بھی ممکن ہے۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے توانائی سرکلرڈیبٹ ختم کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان سے توانائی سرکلرڈیبٹ ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت کو توانائی کےشعبےمیں گردشی قرضے ختم کرنے کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اورسبسڈی کے خاتمے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں فروخت کی جائیں، عوام کو فی یونٹ دی جانے والی حکومتی سبسڈی ختم کرکے بجلی مہنگی کی جائے اورسرکلر ڈیبٹ کا خاتمہ کیا جائے۔

    توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کا حجم چھ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے اورآئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے نہ صرف نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے بلکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے حکومت کے مسائل کو حل کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نےآئی ایم ایف کو یقین دہائی کرائی ہے کہ رواں ہفتے ہونے والی میٹنگ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلئے سبسڈی ختم کردی جائے گی اورآئندہ مالی سال میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کردے گی۔

  • پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    پاک، آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کا دورآج سےدبئی میں شروع ہورہاہے، مذاکرات میں رواں مالی سال کی تیسری سہماہی کامعاشی جائزہ لیاجائے گا۔

    وزارت خزانہ زرائع کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو تیسری سہماہی اور محصولات وصولی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    ایف بی آر کے سربراہ طارق باجوہ آٹھ مئی تک مذاکرات میں شریک ہونے کیلئے دبئی جائیں گے، ایف بی آر چیئر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عالمی مالیاتی دارے کو بریفنگ دیئں گے۔

    مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

  • ای اُو بی آئی کے پینشنرز کی پینشن میں اضافہ

    اسلام آباد : قرضےکی قسط کیلئے آئی ایم ایف اور پاکستان کےمابین دبئی میں یکم مئی سےمذاکرات ہونگے،،حکومت نے ای اُو بی آئی پینشنرزکے معاوضےمیں اضافےکا اعلان کردیا۔

    اس اضافے سے ای اُو بی آئی کےپینشنرزکاکم ازکم معاوضہ تین ہزار چھےسو روپےماہوار سےبڑھ کر پانچ ہزار دوسو پچاس روپےماہوار ہو جائیگا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبتایاکہ اس اضافے کا اطلاق یکم اپریل سےہوچکا ہے۔

    اسحاق ڈارنےمزید بتایاکہ یکم سےدس مئی تک آئی ایم ایف کےساتھ قرضےکی ساتویں قسط کیلئےدبئی میں مذاکرات ہونگےجس میں معیشت کا ساتواں معاشی جائزہ لیاجائیگا۔

    ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہاکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرسیاسی جماعتوں کےرہنمائوں اور پارلیمانی لیڈرزکو پاک چین اقتصادی راہداری پربریفنگ دی جائیگی۔

  • عمررسیدہ شہری ترقی یافتہ ممالک کے زوال کا سبب ہیں، تحقیق

    عمررسیدہ شہری ترقی یافتہ ممالک کے زوال کا سبب ہیں، تحقیق

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ترقی یافتی معیشتوں کی مستقبل کی ترقی کی راہ میں عمر رسیدہ افراد حائل ہیں۔

    عالمی مالیتی فنڈ کے مطابق عمررسیدہ افراد کا تناسب زیادہ ہونے کا مطلب ہے پیداواری قوت میں کمی اور اس کے سبب معیاری پیداور میں کمی ہونا ہے جس سے مستقبل کے اندازِزندگی پرمنفی اثر پڑ سکتا ہے،

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ فی الحال اس صورتحال کا شکار ترقی یافتہ ممالک ہیں لیکن چند بڑھتی ہوئی معیشتیں جیسے چین بھی اس صورتحال کا شکار ہیں جہاں اوسط عمر کا تناسب بڑھ گیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی یہ تحقیق ایک جائزے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس میں اس امر کی باریک بینی سے پڑتال کی گئی کہ ترقی یافتی معیشتیں 2008کے معاشی بحران میں مشکلات کا شکار کیوں رہیں۔

    سب سے اہم وجہ جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ ترقی کے لیے اندازاًجس مقدار میں سرمایے کی ضرورت وہ مہیا نہیں کیا جاسکا۔

  • آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان کے عوام ایک اورمہنگائی بم کیلئےتیارہوجائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں جولائی اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی یقین دہانی کروادی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سےجاری دستاویزات کےمطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں تین فیصدتک کےفوری اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سرچارج کی مد میں فی یونٹ قیمت میں چھتیس پیسےتک کااضافہ متوقع ہے۔اس اضافےسےحکومتی سبسڈی میں بیس ارب روپےتک کی کمی آئے گی۔

    حکومت نےعالمی مالیاتی ادارےکوگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی بھی کرادی۔تاہم یہ اضافہ جولائی دوہزارپندرہ تک موُخرکر دیا گیاہے۔

    اس کےعلاوہ مرکزی بینک کی خودمختاری اورمالیاتی خسارہ جی ڈی پی کےچارفیصدرکھنےکیلئےنئےقوانین متعارف کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد : پاکستان کو ٹیکس دائر کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے، مہنگائی اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کار کردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھی زور دیا ہے ۔

    عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء مسعود احمد کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

    مہنگائی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔حکومت کوقرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ بیمار قومی اداروں کی بحالی اور نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانا چاہیئں۔

  • آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان

    آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو سو ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بات آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ہیریلڈ فنگر سے ملاقات کے دوران کہی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے اور اس میں پانچ ہزار فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے چیف مشن کو معاشی ترقی میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔

    آئی ایم ایف کے مشن چیف نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کے اگلے تین سالوں میں معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    اس موقع پر آئی ایم ایف کے ڈائیکٹر مسعود احمد نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔

  • اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    اسلامک بینکنگ کی خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کی جائیں،آئی ایم ایف

    نیو یارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکنگ میں رسک برداشت کر نے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ اسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات کو عام بینکنگ میں شامل کیا جانا چاہیئے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق معاشی بحران کے دوران اسلامک بینکنگ عام بینکنگ سے زیادہ لچکدار ثابت ہوتی ہے۔

    آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں اسلامک اور کنوینشنل بینکنگ دونوں موجود ہیں اور پاکستان کے اعداد وشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ افراتفری کے دوران اسلامک بینکوں سے رقم نکلوانے کے بجائے جمع کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔

    آئی ایم ایف نے بینکنگ سیکٹرز کواسلامک بینکنگ سے متاثر ہو کراسلامک بینکنگ کی کچھ خصوصیات عام بینکنگ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔