Tag: IMF

  • موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا

    موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا

    اسلام آباد: موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا۔ منصوبے سے پاکستان میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی پاک چائنا اقتصادی راہداری کی منظوری کریڈٹ پازیٹیو ہے۔

    اس راہداری کا فائدہ اٹھاتے ہوئےپاکستان ریل ، روڈ اور تیل وگیس کی پائپ لائن کے زریعے چین سے منسلک ہوجائے گا۔

    اس راہداری سے پاکستان میں سرمایا کاری اور باہمی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں جاری توانائی بحران کو قابو کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، توقع ہے کہ یہ منصوبہ سال دوہزار سترہ تک مکمل مکمل ہوجائے گا ۔

  • رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں 3ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے گئے

    کراچی: رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر قرض کی مد میں ادا کئے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان نے تین ارب ڈالرکی ادائیگیاں قرض کی مد میں کیں جو کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر کا تیس فیصد بنتا ہے ۔

    اس رقم میں دوارب انتالیس کروڑ ڈالرپرنسپل اورانسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرسود شامل ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال میں قرض کی ادائیگیوں میں اضافہ، امن وامان کی خراب صورت حال اور ملک میں جاری سیاسی کشمکش جیسے خدشات معیشت کو لاحق ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر میں ہوتا اضافہ بھی کافی نہیں ہوگا۔

  • پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

    پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

    کراچی : پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔ نجکاری کے عمل میں پیش رفت سے ملازمین بھڑک اٹھے ۔

    ملازمین کا کہناہےحکومت یہ سب آئی ایم ایف کیلئے کر رہی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بنائے کنشورشیم نے پی آئی اے حکام کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کی سوالنامہ دیا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب یہ سوال نامہ تمام ڈپارٹمنٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق نجکاری کیلئے بنائے گئےکنشورشیم نے پی آئی اے حکام کوکچھ ڈیپارٹمنٹس آوٹ سورس کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

    اس پیش رفت کے بعد ملازمین کی جانب سے بھر پور احتجاج سامنے آنے کا خدشہ ہے جس سے ایئر لائن کے آپریشنز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات:گیس کی قیمت میں اضافہ پراصرار

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات:گیس کی قیمت میں اضافہ پراصرار

    دبئی : پاکستان اورآئی ایم ایف  کے مذاکرات دبئی میں جاری ہیں، مذاکرات میں گیس کی قیمت میں اضافہ کیلئے دباؤ، حکام کی یقین دہانیاں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے مذاکرات دبئی میں جاری ہیں، آئی ایم ایف نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ایشو بنالیا۔

    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان پالیسی مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ  کر نے پراستفسار کیا۔

    اس کے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے نے وزیرخزانہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے سلسلے میں ہونے والی تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے بارے میں وزیرخزانہ نے فنڈ کو بتایا کہ ملک کے سیاسی حالات گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دیتے۔ مناسب وقت کا انتظار ہے۔

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، مذاکرات کے اختتام پر پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے،.

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔جس میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    حکومت پاکستان نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی روک دی  ، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا اوروزیر خزانہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے والی تمام چیزوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئے۔

    دبئی میں آج سے پالیسی لیول مذاکرات شروع ہورہے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرنک کررہے ہیں۔ مذاکرات میں جولائی سے دسمبرتک معاشی کارکردگی پرغور کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بیشتر معاشی اہداف پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوئے جس میں وزارت پانی وبجلی اور ، وزارت خزانہ حکام بھی شامل رہے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے۔

  • گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    گورنراسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک نےکہا ہےکہ نجکاری پروگرام پر شیڈول کےمطابق عمل نہ ہوا تو منفی اثر پڑےگا،ایف بی آرکیلئےٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

    گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرانےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےآئندہ دو ماہ کیلئےنئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیاجس کےمطابق بنیادی شرح سود ساڑھےنو سےکم کرکےساڑھےآٹھ فیصدکردی گئی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، مہنگائی میں مزید کمی آنے کا امکان روشن ہے۔

     اُنہوں نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک سےحکومتی قرضےطےشدہ ہدف کےاندر رہے،پوری توقع ہےکہ مستقبل میں نجی شعبےکو زیادہ قرضےملیں گے۔

     اُن کاکہنا تھاکہ سکوک بانڈز کے اجرا سےادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا تاہم نجکاری پروگرام پر شیڈول کےمطابق عمل نہ ہوا تو منفی اثر پڑےگا۔۔ایف بی آرکیلئےٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

  • آئی ایم ایف نے شرح سود میں کمی کی حمایت کر دی

    آئی ایم ایف نے شرح سود میں کمی کی حمایت کر دی

    نیویارک : عالمی مالیاتی ادارے نےپاکستان میں شرح سود کو کم کرنے کی حمایت کر دی، آئی ایم ایف یہ بھی کہتا ہے کہ امن و امان کی خراب صورت حال تشویش کا باعث ہے۔

    نیو یارک میں پریس کا نفرنس کے دوران آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی خراب صورت حال تشویش ناک ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی کافی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

     آئی ایم ایف کے مطابق سستے خام تیل سے ہونے والا فائدہ جی ڈی پی دو فیصد کے برابر ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ بہتر معاشی صورت حال حکومتی قرضوں میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔

  • آئی ایم ایف نے ترقیاتی کاموں میں کمی کا مشورہ دیدیا

    آئی ایم ایف نے ترقیاتی کاموں میں کمی کا مشورہ دیدیا

    اسلام آباد: ٹیکس وصولیوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں بیس فیصد تک کمی کرنے کا کہہ دیا۔ آئی ایم ایف نے دو سو اٹھاون ارب روپے کمی کا مشورہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی۔ ریونیو شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف نے حکومت کو پی ایس ڈی پی میں بیس فیصد تک کمی کر نے کا مشورہ دیا ہے۔

    پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک سو اننچاس ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جوکہ مقرر ہ ہدف کا صرف اٹھائیس فیصد ہے ۔

    رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں ایک سو پچیس ارب روپے کی کمی کے بعد آئی ایم ایف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کم از کم دو سو اٹھاون ارب روپے کمی کے بعد نو سو سترہ ارب روپے کر دیا جائے ۔

    حکومت نے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ایک سو پچھتر ارب روپے مختص کئے تھے۔

  • آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت میں اضافہ

    آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نےعوام پربجلی گرادی۔آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کردی، ملک بھرکےبجلی صارفین کیلئےایکولائیزیشن سرچارج کےنام پر بجلی ساٹھ پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےثمرات عوام تک پہنچانےکے بجائے نون لیگ کی حکومت نےاُلٹی گنگا بہادی۔ملک میں نایاب بجلی مہنگی کرکےعوام پربجلی گرادی گئی ہے۔

    قرض اُتارنا ہو یاکوئی نیا منصوبہ تعمیر کرنا ہو موجودہ حکومت نےرقم کابندوبست عوام کی جیبیں خالی کرکے ہی کرنےکی روش اپنالی ہے۔وزارت پانی و بجلی نےعوام کیلئےبجلی 60پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

    وزارت پانی و بجلی نےایکولائزیشن سرچارج کےنام پر بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فیکیشن کےمطابق سرچارج کی رقم سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے یونیورسل اُوبلی گیشن فنڈ‘‘میں رکھی جائیگی۔

    وازرت پانی و بجلی کےذرائع کےمطابق آئی پی پیزکوادائیگیوں کیلئے یہ ایکولائزیشن سرچارج عائدکیا گیا۔ جبکہ ایساکرنا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنےکیلئے بھی ضروری تھا۔اس سرچارج کےبعدعوام پر ماہانہ چارسےچھے ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • آئندہ ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    آئندہ ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی۔ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کے حصول کیلئے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے کی شرط عائد کر دی۔

    حکومت نےآئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے جنوری میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں پانچ اعشاریہ چار فی صد جبکہ صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی قیمت میں تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔

    فنڈ نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ بجلی پرسبسڈی کم کرکے جی ڈی پی کے صفر اعشاریہ سات فیصد تک کرنے کا کہاہے ۔

    آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شر ح آٹھ فیصد سے کم اور معاشی شرح نمو پانچ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ زرمبادلہ ذخائر چودہ ارب ڈالر زائد سے رہنے کی توقع ہے۔ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے گیارہ فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے